نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
……ام حمزہ سرگودھا
الودود
جو شخص ایک ہزار مرتبہ یا ودود پڑھ کر کھانے پر دم کرے گا اور بیوی کے ساتھ بیٹ کر وہ کھانا کھائے گا تو ان شاء اللہ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوجائے گا اور باہمی محبت پیدا ہوجائے گی۔
المجید
جو شخص کسی موذی مرض میں گرفتار ہو وہ 13، 14 15، تاریخ کے روزے رکھے اور افطار کے بعد بکثرت پڑھا کرے اور پانی پر دم کر کے پیا کرے ان شاء اللہ وہ مرض دور ہوجائے۔
الباعث
جو شخص روزانہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھ کر ایک ایک سو ایک بار یا باعث پڑھا کرے تو ان شاء اللہ اس کا دل علم وحکمت سے زندہ ہوجائے گا۔
الشہید
جس شخص کی بیوی یا اولاد نا فرمان ہو وہ صبح کے وقت اس کی پیشانی پر ہات رکھ کر اکیس مرتبہ یا شہید پڑھ کر دم کرے ان شاءاللہ فرمانبردار ہوجائے گی۔
الحق
جو شخص چوکور کاغذ کے چاروں کونوں پر الحق لکھ کر سحر کے وقت کاغذ کو ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کی طرف بلند کر کے دعا کرے ان شاء اللہ گم شدہ شخص یا ساماان مل جائے گا اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔
الوکیل
جو شخص کسی بھی آسمانی آفت کے خوف کے وقت بکثرت یا وکیل کا ورد رکے اور اس اسم کو اپنا وکیل بنالے گا وہ ان شاء اللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔
القوی
جو شخص واقعی مظلوم ہو وہ اس ظالم دشمن کو دفع کرنے کی نیت سے بکثرت پڑھے ان شاء اللہ اس سے محفوظ رہے گا، بے محل اور ناحق یہ عمل ہرگز نہ کرے۔
المتین
جس عورت کے دودھ نہ اس کو المتین کاغذ پر لکھ کر دھوکر پلائیں انشاء اللہ خوب دودھ ہوگا۔
الولی
جو شخص اپنی بیوی کی عادتوں، خصلتوں سے خوش نہ ہو وہ جب اس کے سامنے جائے اس اسم کو پڑھا کرے ان شاء اللہ نیک خصلت ہوجائے گی۔
الحمید
جو شخص 45 دن تک متواتر 93 مرتبہ تنہائی میں یا حمید پڑھا کرے گا اس کی تمام بری خصلتیں اور عادتیں ان شاء اللہ دور ہوجائیں گی۔
المحصی
جو شخص روٹی کے بیس ٹکڑوں پر روزانہ بیس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے اور کھائے تو ان شاء اللہ مخلوق اس کے لیے مسخر ہوجائے گی۔
المبدی
جو شخص صبح سحری کے وقت حاملہ عورت کے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر 99 مرتبہ یا مبدی پڑھے گا ان شاء اللہ نہ اس کا حمل گرے گا نہ وقت سے پہلے بچہ پیدا ہوگا۔