اکتوبر

پاپا !مجھے سائیکل چاہیے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
پاپا !مجھے سائیکل چاہیے .
صائمہ نورین
ایک غریب خاندان کے لڑکے نے اپنے باپ سے کہا۔ میرے لئے سائیکل خرید دیجئے باپ کے لئے یہ مشکل تھا۔ اس نے ٹال دیا، لڑکا بار بار کہتا رہا اور باپ بار بار منع کرتا رہا۔ آخر کار ایک روز باپ نے ڈانٹ کر کہا :"میں نے کہہ دیا کہ میں بائیسکل نہیں خریدوں گا۔ آئندہ مجھ سے اس قسم کی بات مت کرنا۔"یہ سن کر لڑکے کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ وہ کچھ دیر تک چپ رہا۔ اس کے بعد روتے ہوئے بولا: آپ ہی تو ہمارے باپ ہیں پھر آپ سے نہ کہیں تو کس سے کہیں۔اس جملہ نے باپ کو تڑپا دیا۔ اچانک اس کا انداز بدل گیا۔ اس نے کہا: "اچھا بیٹے! اطمینان رکھو۔ میں تم کو ضرور بائیسکل دوں گا۔"
Read more ...
Page 2 of 2