نومبر

میڈیا کی دیوی کا نوبل انعام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میڈیا کی دیوی کا نوبل انعام
مولانا محمد اسحاق
جب سے ملالہ کو نوبل انعام کے لیے منتخب ہونے کی خبر آئی ہے اس وقت سے سیکولر میڈیا نے بے پناہ پروپیگنڈہ کے ذریعے یہ کوشش شروع کردی ہے کہ نوبل انعام انتہائی معزز پرائز ہے اس کا حصول ایک ما فوق الفطرۃ معجزہ ہے جس سے پاکستان کو نوازا جانا؛ ملالہ، پاکستان اور اہلیانِ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اس پر ہم سب بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں بعض حکمرانوں کی طرف سے مبارک بادوں کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔
وہ لوگ جو نوبل انعام کی حقیقت سے واقف تھے انہوں نے اس کے ملنے کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا ان کے بارے بعض اینکرز اور میڈیائی شعبدہ بازوں نے جو اول فول کہا ہے اس کو ذکر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔
Read more ...

صبر شریعت کی نظر میں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صبر شریعت کی نظر میں
محرم الحرام میں بعض لوگ شہدائے کربلا کی طرف بعض جھوٹے اور من گھڑت قصے سنا کر لوگوں کو رلانے میں مگن ہوتے ہیں اور خاندان نبوت بالخصوص حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا اس انداز میں تذکرہ کرتے ہیں کہ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور پھر رونا دھونا ، چیخ و پکار ، ہائے وائے ، واویلا ، سینہ کوبی ،مرثیہ خوانی ، زنجیر زنی اور ماتم جیسے غیر اسلامی کام کرتے ہیں جبکہ اس بارے میں شریعت صبر کرنے کا حکم دیتی ہے اس حوالے سے مولانا عبدالرحمٰن سندھی کا ماہنامہ بنات اہل السنت کے قارئین کرام کے نام خاص مضمون
صبرنفس انسانی کی سب سے بڑی خوبی ہے ، صبر اطاعت باری تعالیٰ کی جانب رہنمائی کرتا ہے، صبر بندے کو اللہ تعالیٰ کی معصیت سے بچانے کا باعث ہوتا ہے،
Read more ...

عدلِ فاروقی کی ایک جھلک

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عدلِ فاروقی کی ایک جھلک
علی عبدالرحمان ، پنڈی
دو نوجوان عمر رضی اللہ عنہ کی محفل میں داخل ہوتے ہی محفل میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں:”اے عمر یہ ہے وہ شخص“
عمر رضی اللہ عنہ ان سے پوچھتے ہیں ” کیا کیا ہے اس شخص نے ؟“
”یا امیر المؤمنین۔ اس نے ہمارے باپ کو قتل کیا ہے“
عمر رضی اللہ عنہ پوچھتے ہیں”کیا کہہ رہے ہو۔ اس نے تمہارے باپ کو قتل کیا ہے ؟“
Read more ...

محرم الحرام میں نکاح کی شرعی و عقلی حیثیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
محرم الحرام میں نکاح کی شرعی و عقلی حیثیت
خواجہ حنظلہ محمود صدیقی
محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اہل باطل کے اثرات بد کی وجہ سے مسلمانوں میں اس مہینے میں نکاح جیسے مسنون عمل کو معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اس مہینے میں نکاح نہ کرنا اگر اس وجہ سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے باقی نواسوں ، نواسیوں ، چار بیٹیوں حضرت زینب ، حضرت رقیہ ، حضرت ام کلثوم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہن ، تین دامادوں حضرت ابو العاص ، حضرت عثمان غنی ،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہم ، تین بیٹوں حضرت قاسم ، حضرت عبداللہ ، حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہم ، آپ کی تمام ازواج مطہرات امہات المومنین رضی اللہ عنہن اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Read more ...

سنو!!کربلا سے کیا آواز آتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">سنو!!کربلا سے کیا آواز آتی ہے ؟

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ذات ِرسول سارے کمالات کا مرکب ہوتی ہے اللہ کریم نے اس میں تمام تر اوصاف جلیلہ یکجا کر دیے ہیں ، اس میں جہاں حلم و بردباری ہوتی ہے وہاں غیرت و شجاعت بھی درجہ انتہاء پر ہوتی ہے۔ عفو و درگزر کے ساتھ ساتھ دین متین کے دشمنوں سے قتال و جہاد اس کا عظیم منصب ہوتا ہےپھر جب یہی خون نبی کی نسل کی رگوں میں گردش کرتا ہےتو دنیاکو ایک حسین بن علی رضی اللہ عنہما نصیب ہوتا ہے۔ جو صلح جو ئی اور شجاعت کے تمغے سینے پر سجا کر ظلم کی وادی میں اترتا ہے تو دنیائے باطل کو منہ کی کھانی پڑتی ہے۔
Read more ...
Page 2 of 2