2015

جب دربار رسالت مآب میں شاہ یمن کا خط پہنچا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جب دربار رسالت مآب میں شاہ یمن کا خط پہنچا
معظمہ کنول
سیرت نگاروں نے لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہزار سال پیشتر یمن کا ایک بادشاہ تھا جس کا نام تُبّع تھا۔
ایک مرتبہ وہ اپنی سلطنت کے دورہ کو نکلا، بارہ ہزار علماء اور حکماء اور ایک لاکھ بتیس ہزار سوار، ایک لاکھ تیرہ ہزار پیادہ اپنے ہمراہ لئے ہوئے اس شان سے نکلا کہ جہاں بھی پہنچتا اس کی شان و شوکت شاہی دیکھ کر مخلوق خدا چاروں طرف نظارہ کو جمع ہو جاتی تھی ، یہ بادشاہ جب دورہ کرتا ہوا مکہ معظمہ پہنچا تو اہل مکہ سے کوئی اسے دیکھنے نہ آیا۔
بادشاہ حیران ہوا اور اپنے وزیر اعظم سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس شہر میں ایک گھر ہے جسے بیت اللہ کہتے ہیں،
Read more ...

بے لباسی کی ذلت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بے لباسی کی ذلت
ابو یحییٰ
اسماعیل صاحب کو گھر آئے ہوئے ایک مہینہ ہوچکا تھا۔ ان کی طبیعت اب مکمل ٹھیک ہوچکی تھی۔ کچھ احتیاط تھی جو وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر کررہے تھے۔ عبداللہ بھی کئی دفعہ ان کی طبیعت معلوم کرنے آیا تھا۔ ان دونوں کا ذوق مشترکہ تھا یعنی مذہب۔ اس لیے زیادہ تر گفتگو بھی اسی حوالے سے ہوتی۔ وہ اکثر قرآن مجید لے کر ان کے پاس بیٹھ جاتا اور مختلف اہل علم کی آراء کی روشنی میں قرآن مجید کی شرح و وضاحت کرتا۔ رفتہ رفتہ اسماعیل صاحب اس کی سیرت کی ساتھ اس کے علم سے بھی متاثر ہوتے جارہے تھے۔
انہیں عبداللہ کے ساتھ رہ کر اندازہ ہورہا تھا کہ یہ لڑکا غیر معمولی ذہین اور باصلاحیت ہے۔ اس کے ساتھ اعلیٰ ذوق اور مطالعے کی عادت کی بنا پر اس کا علم اورسمجھ غیر معمولی ہے۔ جو بات ایک پڑھے لکھے مذہبی آدمی کو معلوم نہیں ہوتی تھی وہ عبداللہ بہت آسانی سے بیان کردیتا تھا۔ اسماعیل صاحب اکثر اس سے کہتے تھے کہ وہ بظاہر ایک عام سا غیر مذہبی شخص لگتا ہے، لیکن وہ کسی عالم سے زیادہ صاحب علم ہے۔
Read more ...

چھوٹے کام بڑے اجر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
چھوٹے کام بڑے اجر
مولانا نعمان طارق
دین اسلام ایک ایسامذہب ہے جس میں تمام مخلوقات کے حقوق آپ کو ملیں گے اورحقوق مسلم کی بھی کثرت سے روایات ملتی ہیں آئیے آپ کونبی پاک ﷺ کے دربارمیں لے چلتے ہیں اوراحادیث کی روشنی میں حقوق مسلم کوبیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
چھ حقوق مسلمان کے مسلمان پر:
حضرت علیؓ سے رویت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایاایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پرچھ حقوق ہیں :
جب ملاقات ہوتواس کوسلام کرے ،جب دعوت دے تواس کی دعوت قبول کرے،جب اسے چھینک آئے تواس کے جواب میں یرحمک اللہ کہے ،جب بیمار ہوتواس کی عیادت کرے ،جب انتقال کرجائے تواس کے جنازہ کے ساتھ جائے اوراس کے لیے وہی پسند کرے جواپنے لیے پسند کرتاہے۔
محبت پیداکرنے والاعمل:
Read more ...

جہالت ……شرمندگی کا سبب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جہالت ……شرمندگی کا سبب
مفتی محمد معاویہ اسماعیل
شوںںںشوںںںں کی تیزآوازکے ساتھ ہی گاڑی دائیں بائیں جھولتے ہوئے لڑکھڑانے لگی،ایسے لگتاتھا اب گری کہ تب گری،گاڑی رفتارکی زیادتی کی وجہ سے ڈرائیورسے سنبھالی نہیں جارہی تھی،وہ اپنے طورپرجان توڑکوشش کررہاتھا،کچھ بھی ہوسکتاتھاگاڑی الٹ بھی سکتی تھی یاپھرسامنے سے آنے والی کسی بھی چیزسے ٹکراسکتی تھی،ان دونوں صورتوں میں کسی کابچنامعجزے سے کم نہ تھا،گاڑی میں موجودتمام سواریوں کے چہروں پرخوف طاری ہوگیابچے اورخواتین توباقاعدہ چیخنے لگے تھے،نوجوان بھی ایک دم پیش آنے والی اس صورتحال سے کافی گھبراگئے تھے،کئی توکلمہ بھی پڑھنے لگے تھے،کہ اتنے میں کنڈیکٹرکی آوازگونجی،بھئی صبرسے کام لیں،گاڑی کے ایک طرف کے پچھلے دونوں ٹائرپنکچرہوگئے ہیں،کوئی بھی اپنی سیٹ سے اٹھنے کی کوشش نہ کرے ،اپنی اپنی سیٹوں کو مضبوطی سے تھامے رکھیں،سیٹ سے اٹھنے کی صورت میں گرنے کابھی خطرہ ہے،
Read more ...

عقیدہ ختم نبوت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عقیدہ ختم نبوت
مولانا ابو الحسن علی ندوی
بنی نوع انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی رب کریم نے انسانیت کی رہنمائی و نگہبانی کے لیے بعثت انبیاؑ کا سلسلہ شروع فرمایا،چونکہ انسان و جن ہی وہ مخلوقات ہیں جن کو رب العزت والجلال نے نیک یا بد راستہ اختیار کرنے کا اختیار دیا، البتہ انسان کی فطرت میں یہ بات ودیعت رکھ دی گئی ہے کہ وہ بدی و نقصان کی کشش کے سبب اس کی جانب سرعت سے متوجہ ہوجاتاہے ،اﷲ رب العزت نے انسانیت کو درست و غلط راستے میں سے کسی کے چناؤ اور اختیار کرنے سے قبل اس کے سامنے حق و باطل ،درست وغلط راہ کو واضح اور بین کرنے کے لیے انبیاؑ مبعوث فرمائے ،انبیاء کرامؑ کی بعثت کا یہ سلسلہ حضرت آدمؑ سے شروع ہوکر حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم پر ختم فرمایا۔اب حضورکریمﷺ کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا اسی سبب سے اﷲ رب العزت نے آپ ﷺ پر سورہ مائدہ کی آیت حجۃ الوداع کے موقع پر نازل فرمائی ’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا‘‘۔
Read more ...