2015

مولانا محمد الیاس گھمن ……شخصیت و کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مولانا محمد الیاس گھمن ……شخصیت و کردار
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
1969ءکی بات ہے شاہینوں کے شہرسرگودھا میں ایک شاہین صفت بچہ پیدا ہوا جس کی قوت پروازنے کمالات کے اوج ثریا تک رسائی حاصل کی۔شروع ہی سے نہایت بیدار مغز ، ذہین ، معاملہ فہم ،باصلاحیت ، ہونہار اور قائدانہ صلاحتیوں کے مالک تھے۔آپ نے پرائمری تک اپنے گاؤں چک نمبر 87 جنوبی سرگودھا میں پڑھا۔
چک نمبر 88جنوبی سے مڈل کی فراغت کے بعد آپ نے اپنے والد حافظ شیر بہادر صاحب رحمہ اللہ سے حفظ قرآن کریم شروع کیا۔ سترہ پارے والد صاحب کے پاس پڑھے اور اس کے بعد گکھڑ منڈی جامع مسجد بوہڑ والی ضلع گوجرانوالہ میں امام اہل السنت حضرت مولانامحمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے ہاں چلے گئے وہاں قاری عبداللہ کشمیری صاحب کے پاس مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔
Read more ...

زندگی سنور گئی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زندگی سنور گئی
……مفتی معاویہ اسماعیل
بیٹھے بیٹھے میری آنکھ لگ گئی ،پتہ نہیں کتنی دیرکے بعدآنکھ کھلی اوریہ دیکھ کرمیرے اوسان خطا ہوگئے کہ ہمارے سامان کے بیگ اپنی جگہ پرموجودنہ تھے،گاڑی میں موجودوسری سواریاں بھی تقریبانیندہی میں تھی،میں نے جلدی سے آنکھیں ملیں کہیں آنکھوں کاتودھوکہ نہیں مگروہ توحقیقت تھی ناقابل یقین حقیقت،اب کیابنے گا،میراساتھی کیاسوچے گااس کاتواعتقادہی ٹوٹ جائے گا،ایک نظرمیں نے اس پرڈالی وہ ابھی تک نیندہی میں تھااب میں نے سوچنے لگاکہ کیاکرناچاہیے،حمزہ پریشان کیوں ہو،اچانک انیق کی آوازمیرے کانوں میں پڑی شایداس کی آنکھ کھل چکی تھی اوروہ مجھے سوچ میں گم صم دیکھ کرپوچھ بیٹھا،ارے ارے ہمارے بیگزکہاں گئے ،اوہ ان میں تومیراکافی قیمتی سامان اورپیسے تھے اب اس کی بھی نظراس جگہ پڑی تھی جہاں ہمارے بیگ رکھے تھے مگراب وہ جگہ خالی تھی،
Read more ...

ماضی سے سبق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماضی سے سبق
……طارق نعمان گڑنگی
وہ لوگ عظیم ہوتے ہیں جواپنے ماضی سے سبق حاصل کرتے ہیں اورمسلمان توہیں ہی عظیم کہ ان کاماضی بھی شاندار ہے اورشاندار لوگوں کی تاریخ ان کے سامنے ہمیشہ ہوتی ہے 711 کا واقعہ ہے جب طارق بن زیاد نے صرف سات ہزار مسلمان سپاہیوں کے ساتھ اندلس میں قدم رکھااور وہ عظیم واقعہ نمودار ہوا جس نے تاریخ رقم کی۔
اندلس سمندر کے کنارے پر تھا اور آنے والی فوج پانی کے راستے آئی تھی،لہذا طے ہوا کہ یا تو فتح حاصل کریں گے یا پھر جام شہادت گلے لگائیں گے۔لہذاجن کشتیوں سے سمندر عبور کیا تھاانہیں جلا دیا گیا۔وادی لکتہ کے پاس ایک لاکھ عیسائیوں اوربارہ ہزارمسلمانوں کے درمیان جنگ ہوئی،جس میں مسلمانوں کوفتح حاصل ہوئی۔
Read more ...

امام مسلم﷫ کے حالاتِ زندگی

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
امام مسلم﷫ کے حالاتِ زندگی
……مدثر جمال تونسوی
امام مسلمؒ اور ان کی کتاب ”صحیح مسلم“ کے تعارف سے پہلے مناسب یوں ہے کہ علم حدیث کے طالب کے لئے چند اہم آداب ذکر کر دیئے جائیں کیوں کہ علم حدیث کی برکات و فضائل کے حصول میں ان آداب کی رعایت کا بڑا عمل دخل ہے اور یہ آداب صرف ان لوگوں کے لئے ہی نہیں ہیں جو باقاعدہ کورس اورنصاب کی شکل میں یہ علم حاصل کرتے ہیں بلکہ ہر مسلمان جو علم حدیث کی کسی کتاب کا ذاتی مطالعہ ہی کیوں نہ کرتا ہو اسے بھی ان آداب کو ملحوظ رکھنا چاہئے اور علم حدیث کے مطالعہ کے وقت یوں استحضار رکھنا چاہئے گویا نبی کریم ﷺ سے براہ راست ان کے یہ ارشادات سن رہا ہوں۔چند آداب درج ذیل ہیں:
1: علم حدیث ، صحیح اور خالص نیت کے ساتھ صرف اللہ تعالٰی کی رضا کیلئے حاصل کریں۔
Read more ...

یتیم کی کفالت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
یتیم کی کفالت
……مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام؛ اللہ کریم کی طرف سے عالم انسانیت کے لیے ایسا عظیم الشان لائحہ عمل اور دستور ہے جس میں سب کی رعایت کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ اقتدار والوں کو حکم دیا گیا کہ رعایا پر ظلم نہ کریں اور رعایا کو حکم دیا گیا کہ انتظامی معاملات میں حکمرانوں کے فیصلوں پر عمل کریں۔ دولت والوں کو حکم دیا گیا کہ غریبوں سے شفقت و نرمی کا برتاؤ کریں جبکہ غریبوں کو حکم دیا گیا کہ وہ احسان فراموش نہ بنیں۔
گویا پورا نظام اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ جس میں جذبہ خیر خواہی ، باہمی محبت ، الفت و مودت ، رواداری اور احسان مندی کو بنیادی اور لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اسلام کے اجتماعی نظام کو جس زاویے سےبھی دیکھا جائے مکمل نظر آتا ہے۔ اس کی مرکزی خوبی ہے
Read more ...