آقاﷺکی مبارک سنتیں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 

">آقاﷺکی مبارک سنتیں

اور روز مرہ کی ہماری زندگی
……معظمہ کنول
ربیع الاول میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت کے نام سے محافل میلاد کا انعقاد تو بڑے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے لیکن عملی زندگی میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے کتنی دوری ہے ؟؟ اسے ہر شخص اچھی طرح جانتا ہے۔
معاشرے میں پھیلی بدعات ، رسوم و رواج ،خرافات خود تراشیدہ لغویات نے ہمیں حصار میں لے رکھا ہے۔ جب تک ہم اپنی زندگیوں میں سنت نہیں آتی اس وقت تک ہم نہ تو اپنے دعویٰ محبت رسول میں عملی طور پر سچے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں دنیاوی اور آخرت کی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔ آئیے اپنا محاسبہ کیجئے کہ ہم روزانہ کتنی سنتوں پر عمل کر رہے ہیں۔؟ اور کوشش کریں کہ ہماری زندگی کا ہر لمحہ اطاعت رسول میں ڈھل جائے۔
نیند سے بیدار ہونے پر:

ہاتھوں سے چہرے اور آنکھوں کو ملنا۔

دعا مانگنا۔

تین بار ناک جھاڑنا۔

اچھی طرح مسواک کرنا۔
بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت:

جوتا پہن کر داخل ہونا۔

دعا پڑھنا۔

پہلے بایاں پاؤں اندر رکھنا۔
بیت الخلاء میں داخل ہونے کے بعد:

زمین کے قریب ہو کر ستر کھولنا۔

قضائے حاجت کو وقت چہرہ یا پیٹھ قبلہ کی طرف نہ کرنا۔

طہارت کرتے ہوئے بایاں ہاتھ استعمال کرنا۔

پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا۔

مسنون طریقے سے بیٹھنا۔

قضائے حاجت کے بعد چند لمحے انتظار کر کے اٹھنا۔
بیت الخلاء سے نکلتے وقت:

دایاں پاؤں پہلے باہر نکالنا۔

دعا پڑھنا۔
وضو کرتے وقت:

بسم اللہ پڑھنا۔

مسواک کرنا۔

انگلیوں میں خلال کرنا۔

ناک میں پانی زور سے چڑھانا۔

وضو کرکے کلمہ شہادت پڑھنا۔

دعا مانگنا۔

تحیۃ الوضو پڑھنا۔
اذان کے وقت:

اذان کا جواب دینا۔

اذان کے بعد درود ابراہیمی پڑھنا۔

دعا مانگنا۔
نماز کے بعد کے ذکر و اذکار:

سلام پھیر کر بلند آواز سے اللہ اکبر کہنا۔

تین بار دھیمی آواز میں استغفراللہ کہنا۔

تسبیح کرنا۔

آیۃ الکرسی پڑھنا۔

صبح و شام کی دعائیں پڑھنا۔

فجر کے بعد تلاوت اور تسبیحات کرنا۔

اشراق کے نوافل پڑھنا۔
دعا مانگتے وقت:

ہاتھ اوپر اٹھانا۔

شروع اور آخر میں حمد و ثناء کرنا۔

شروع اور آخر میں درود شریف پڑھنا۔

رو رو کر دعا مانگنا۔
ناشتے کے وقت:

پانی میں شہد ملا کر پینا۔

نبیذ تمر پینا۔

سات کھجوریں کھانا۔
لباس پہنتے وقت:

پہلے دائیں آستین، پائنچہ، موزہ ،جوتا پہننا۔

جوتوں اور کپڑوں کو جھاڑ کر پہننا۔

پہنتے اور اتارتے وقت بسم اللہ پڑھنا۔

اتارتے وقت پہلے بایاں جوتا اتارنا۔

نیا کپڑا پہن کر دعا مانگنا۔

پرانا کپڑا صدقہ کرنا۔

نیا کپڑا پہننے والے کو دعا دینا۔
گھر سے باہر کام پہ جاتے وقت:

نکلتے وقت دعائیں پڑھنا۔

وقار کے ساتھ چھوٹے قدم اٹھانا۔

پورے راستے اللہ کا ذکر کرنا۔
چلتے وقت:

تیز چلنا۔

کچھ جھک کر چلنا گویا بلندی سے اترنا۔

اونچائی پر چڑھتے ہوئے اللہ اکبر کہنا۔

نیچے اترتے ہوئے سبحان اللہ کہنا۔
بازار میں داخل ہوتے وقت:

نقصان سے بچنے کی دعا کرنا۔

چوتھا کلمہ پڑھنا
گھر میں داخل ہوتے وقت:

دعا پڑھنا۔

گھر والوں کو سلام کرنا۔

خالی گھر میں بھی سلام کرنا۔
کھانا کھاتے وقت:

ہاتھ دھونا۔

مسنون حالت میں بیٹھنا۔

کھانے میں عیب نہ نکالنا۔

مل کر کھانا۔

بسم اللہ پڑھنا۔

بھول جانے پر درمیان میں پڑھنا۔

سیدھے ہاتھ سے، اپنے سامنے اور نزدیک سے کھانا۔

گرا ہوا لقمہ صاف کرکے کھالینا۔

سیر ہونے سے پہلے کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا۔

انگلیاں چاٹنا۔

کھانے کے برتن پلیٹ وغیرہ کو صاف کرنا۔

ہاتھ دھو کر کلی کرنا۔

دعا پڑھنا۔

کھانا کھلانے والے کو دعا دینا۔
پیتے وقت:

بسم اللہ پڑھ کے پینا۔

تین سانس میں پینا۔

الحمدللہ کہنا۔

دودھ پینے کے بعد دعا کرنا۔
دوپہر کے کھانے کے بعد:

قیلولہ کرنا۔
مغرب سے عشاء تک:

غروب آفتاب کے وقت بچوں کو اندر رکھنا۔

عشاء سے پہلے نہ سونا۔

وتر میں مسنون سورتیں پڑھنا۔

عشاء کے بعد غیر ضروری بات چیت نہ کرنا۔
سوتے وقت:

وضو کرکے سونا۔

بستر کو لیٹنے سے پہلے جھاڑ لینا۔

اللہ کا ذکر کرنا۔

تین قل پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے تین بار سر و جسم پر پھیرنا۔

سورۃ الملک اور سورۃ الم السجدہ پڑھنا آیۃ الکرسی پڑھنا۔

سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات پڑھنا۔

دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے رکھنا۔

دعا پڑھنا۔

تسبیحات فاطمہ پڑھنا۔
سونے کے بعد:

جب بھی آنکھ کھلے دعا مانگنا۔

برے خواب پر بائیں جانب تھتکارنا، دعا پڑھنا۔

کروٹ بدل لینا اور کسی سے تذکرہ نہ کرنا۔

اچھے خواب پر شکر ادا کرنا۔

تہجد پڑھنا اور تہجد کی دعا پڑھنا۔
مختلف سنتیں:

فرض نمازیں اول وقت میں پڑھنا۔

ناخن تراشنا۔

زائد بال 15 دن میں صاف کرنا۔

چھینک آنے پر الحمدللہ کہنا۔

چھینکنے کی دعائیں اور جواب دینا۔

آئینہ دیکھتے ہوئے دعا مانگنا۔

نیا چاند دیکھ کر دعا مانگنا۔

مجلس کے کفارے کی دعا کرنا۔
سلام کرتے وقت:

سب کو سلام کرنا۔

سلام میں پہل کرنا۔

مصافحہ کرنا۔

سلام کا بہتر جواب دینا۔

کثرت سے مسکرانا۔
مصیبت یا بیماری کے وقت:

کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر دعا مانگنا۔

مصیبت کے وقت دعا مانگنا۔

بیمار پر ہاتھ پھیر کر دعا مانگنا۔

تکلیف اور بیماری میں " معوذتین" پڑھ کر دم کرنا۔

درد یا تکلیف کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر 7 بار دعا پڑھنا۔
اہم مواقع پر:

کوئی فیصلہ کرنے کے وقت دعائے استخارہ پڑھنا۔

مشکل حالات میں نماز سے مدد لینا۔
اس لیے قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ اعلان فرما دیا ہے کہ
”اے نبی( صلی اللہ علیہ وسلم) لوگوں سے کہہ دو کہ " اگر حقیقت میں تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی اختیار کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں سے در گزر فرمائے گا وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔“
( سورۃ آل عمران (
معلوم ہوا اللہ تعالیٰ کی رضا اور محبت تبھی حاصل ہو سکتی ہے جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں گے ، اس لیے اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا :” اور جو کچھ تمہیں رسول دے اسے لے لو اور جس سے منع کرے اسے چھوڑ دو“ اللہ ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر چلنے کی توفیق دے۔