نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
……ام حمزہ ، سرگودھا
المعید:
گم شدہ شخص کو واپس بلانے کے لیے جب گھرکے سب افراد سوجائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر مرتبہ یا معید پڑھے انشاء اللہ سات روز میں واپس آجائے گا یا پتہ چل جائے گا۔
المحیی:
جو شخص بیمار ہو وہ بکثرت المحیی کا ورد رکھے یا کسی دوسرے بیمار پر دم کرے تو انشاء اللہ صحت یاب ہوجائے جو شخص89 مرتبہ المحیی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے وہ ہر طرح کی قید و بند سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔
الممیت:
جس شخص کا نفس اس کے قابو میں نہ ہو وہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر الممیت پڑھتے پڑھتے سوجائے تو انشاءاللہ اس کا نفس مطیع ہوجائے گا۔
الحیّ:
جو شخص روزانہ تین ہزار مرتبہ الحی کا ورد رکھے گا وہ انشاءاللہ کبھی بیمار نہ ہوگا جوشخص اس اسم کو چینی کے برتن پر مشک اور گلاب سے لکھ کر شیریں پانی سے دھو کر پئے یا کسی دوسرے مریض کو پلائے انشاءاللہ شفاءکامل نصیب ہو۔
القیوم:
جو شخص کثرت سے القیوم کا ورد رکھے انشاءاللہ لوگوں میں اس کی عزت اور ساکھ زیادہ ہو اور تنہائی میں بیٹھ کر ورد کرے تو انشاءاللہ خوشحال ہوجائے جو شخص صبح کی نماز کے بعد سے سورج نکلنے تک یا حی یا قیوم کا ورد کیا کرے انشاءاللہ اس کی سستی کاہلی دور ہوجائے۔
الواجد:
جو شخص کھانا کھاتے وقت یا واجد کا ورد رکھے غذا اس کے قلب کی طاقت و قوت اور نورانیت کا باعث ہو۔
الماجد:
جو شخص تنہائی میں یا ماجد اس قدر پڑھے کہ بے خود ہوجائے تو انشاءاللہ اس کے قلب پر انوار الہیہ ظاہر ہونے لگیں گے۔
الواحد الاحد:
جو شخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ الواحد الاحد پڑھا کرے اس کے دل سے انشاءاللہ مخلوق کی محبت اور خوف جاتا رہے گا جس شخص کی اولاد نہ ہوتی ہو وہ اس اسم کو لکھ کر اپنے پاس رکھے انشاءاللہ اس کو اولاد صالح نصیب ہوگی۔
الصمد:
جو شخص سحری کے وقت سجدہ میں سر رکھ کر 115 یا125 مرتبہ اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ ظاہری و باطنی سچائی نصیب ہو اور جو شخص باوضو اس اسم کا ورد جاری رکھے وہ انشاء اللہ مخلوق سے بے نیاز ہوجائے۔
القادر:
جو شخص دو رکعت نماز پڑھ کر سو مرتبہ القادر پڑھے گا اللہ تعالی اس کے دشمنوں کو ذلیل و رسوا فرمادیں گے (اگر وہ حق پر ہوگا) اگر کسی شخص کو کوئی دشوار کام یا کسی کام میں دشواری پیش آجائے تو اکتالیس بار یا قادر پڑھے انشاءاللہ وہ دشواری دور ہوجائے گی۔