چندقرآنی معلومات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
چندقرآنی معلومات
……… عبدالسلام گڑنگی

قرآن پاک میں کل 12غزوات کا ذکر آیا ہے۔

قرآن پاک میں حضور کیلئے محمد کا لفظ 4 جگہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں کل 8سورتوں میں ”ح“ نہیں ہے۔

قرآن پاک میں نماز کی تاکید700 مرتبہ آئی ہے۔

قرآن پاک میں تقویٰ اور اہل تقوی کا175 جگہ ذکر آیا ہے۔

22 سال میں قرآن پاک کا نزول مکمل ہوا۔

سورة الناس اورالفلق قرآن کی دو ایسی سورتیں ہیں جو ایک ساتھ نازل ہوئیں

قرآن پاک میں6نبیوں کے نام پر سورتیں ہیں۔

قرآن پاک میں صرف ایک صحابی حضرت زید بن حارث ؓ کا نام آیا ہے۔

قرآن پاک میں ایک خاتون حضرت مریم ؓ کا نام آیا ہے۔

قرآن پاک میں نبیوں میں حضرت موسٰی کا ذکر سب سے زیادہ آیا ہے۔

نبی ﷺ کا احمد نام قرآن پاک میں صرف ایک جگہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں لفظ اﷲ2584 جگہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں لفظ قل3328 جگہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں39582زیرہیں۔

قرآن پاک میں کل 30پارے ہیں۔

قرآن پاک میں کل 114سورتیں ہیں

قرآن پاک میں کل558 رکوع ہیں۔

قرآن پاک میں کل7 منزلیں ہیں۔

قرآن پاک میں مدنی سورتیں 27 ہیں۔

قرآن پاک میں مکی سورتیں 87 ہیں۔

قرآن پاک میں کل الفاظ 3202670ہیں۔

قرآن پاک میں کل سجدے 14 ہیں۔

قرآن پاک میں 52243زبرہیں۔

قرآن پاک میں 8804پیش ہیں۔

قرآن پاک میں105684 نقطے ہیں۔

قرآن پاک میں1252شدیں ہیں۔

سورةالکوثر قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت ہے۔

سورةالفاتحہ قرآن پاک کی پہلی سورت ہے۔

قرآن پاک کی ترتیب توفیقی ہے۔

سورةالناس قرآن پاک کی آخری سورت ہے۔

سورةالبقرۃ قرآن پاک کی سب سے بڑی سورت ہے۔

قرآن پاک کی سورةالفاتحہ میں ”ف“ نہیں ہے۔

قرآن پاک کی سورةالکوثر میں میں”م“نہیں ہے۔

قرآن پاک کی سب سے آخری نازل ہونے والی سورت،سورةالتوبہ ہے۔

قرآن پاک کی سورةالتوبہ بسم اللہ سے شروع نہیں ہوئی۔

قرآن پاک کی سورةالاخلاص میں صرف ایک ہی زیر ہے۔

قرآن پاک کی مدت نزول 22 سال2ماہ22دن ہیں۔

قرآن پاک کے کل اسماء55ہیں مثلاً الکتاب، القرآن، نور ، شفا ءاور تذکرہ۔

قرآن پاک9 سال9 ماہ 9دن مدینہ میں نازل ہوا ،12سال8 ماہ 5دن مکہ میں نازل ہوا ....تو کل مدت22 سال5 ماہ 14دن ہوئی۔

قرآن پاک کا اکثر حصہ رات کو نازل ہوا۔

مصحف عثمانی5سال(25ہجری تا30ہجری )میں مکمل ہواورسواطع الالہام قرآن پاک کی وہ تفسیر ہے جس میں کوئی لفظ ایسا نہیں جس پر نقطہ ہو یہ تفسیر شیخ فیضی نے لکھی ہے۔

قرآن پاک کی وہ تفسیر جس کے ہر لفظ پر نقطہ ہے ”جب شغب “ ہے۔

قرآن پاک کے دوجملے جن کے حروف الٹا پڑھنے سے بھی وہ ہی جملے بن جاتے ہیں۔ 1....کل فی فلک ،2 ....ربک فکبر

قرآن پاک میں حضرت محمدﷺ کو نبی کے نام سے 23مرتبہ پکارا گیا ہے۔

قرآن پاک میں6فرشتوں کے نام آئے ہیں۔ ( ہاروت ، ما ر و ت ،جبرائیل، میکائیل ،رعد، مالک(

قرآن پاک میں چند مومنین کے نام آئے ہیں(عمران، لقمان، ذوالقرنین،تبع،طالوت(

قرآن میں چند جگہوں کے نام آئے ہیں۔ (بکہ، مصر،بابل، طورسینا، احقاف، طویٰ،یثرب، روم،مدین(

قرآن پاک میں چند قبیلوں اور قوموں کے نام آئے ہیں۔(عاد، ثمود، مدین، قریش ، یاجوج ماجوج (

قرآن پاک میں دو دنوں کے نام آئے ہیں۔ (جمعہ ،ہفتہ السبت(

قرآن پاک میں صرف دو بندوں کی کنیت ذکر ہے۔ابن مریم،ابی لھب۔

قرآن پاک میں7کافروں کے نام آئے ہیں۔ (فرعون،ہامان،قارون، جالوت،آزر،سامری،ابو لہب(

قرآن پاک میں شیطان کا نام ابلیس11 مرتبہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں حضرت موسٰی علیہ السلام کا ذکر40 مرتبہ آیا ہے۔

قرآن پاک نے صرف 2خواتین کی پاکدامنی کی تصدیق کی۔ ( حضرت عائشہ اور حضرت مریم(

قرآن پاک میں اللہ پاک نے صرف ایک انسان (نبیﷺ ) کی زندگی کی قسم کھائی۔

قرآن پاک میں صرف ایک جگہ لفظ اللہ ڈبل آیا ہے (سو رة انعام پارہ نمبر8،آیت نمبر 24)اس جگہ دعا بھی قبول ہوتی ہے۔

قرآن پاک میں صرف ایک عورت حضرت مریم ؑ کا نام 32مرتبہ آیا ہے

قرآن پاک میں لفظ اللہ اکبرنہیں ہے۔

سورةقمر ، سورة رحمٰن ، سورة واقعہ تینوں میں لفظ اللہ نہیں ہے۔

قرآن پاک کی سورۃ جو مدینہ میں سب سے پہلے نازل ہوئی سورہ رحمٰن ہے۔

قرآن پاک کی 5سورتیں قل سے شروع ہوتی ہیں۔

قرآن پاک کی29سورتیں حرو ف مقطعات سے شروع ہوتی ہیں۔

قرآن پاک کی صرف 3سورتوں میں تین تین آیتیں ہیں۔

حضرت آدم ؑ کا تذکرہ قرآن پاک کی 9سورتوں میں 25مرتبہ آیا ہے(بقرہ، مائدہ ،عمران ، اعراف ، اسرا ، کہف ، مریم ، طہٰ ، یٰس(

قرآن پاک کی سب سے چھوٹی آیت حم ہے۔

قرآن پاک میں سب سے زیادہ الف استعمال ہوا ہے اور سب سے کم ظ استعمال ہوا ہے۔