مارچ

احسان کا بندہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
احسان کا بندہ
………کاشف الرحمان﷾
دنیا کو اللہ رب العزت نے اپنی دست قدرت سے پیدا فرمایاہے۔ اللہ رب العزت ہم سب سے ایک سوال کرتا ہے :ام خلقوا من غیر شی ء تمہارا کوئی بنانے والا نہیں ہے خود ہی بن گئے ہو، تمہاری کوئی منزل نہیں آوارہ بادل ہو جدھر جس کا منہ آیا ادھر چل دیا ام ھم الخالقون کیا تم نے اپنے آپ کو خود بنایا ہے؟ پہلا سوال کیا تم سب خودبن گئےہو ؟ دوسرا سوال یا اپنے آپ کو تم نے خود بنایا ہے؟ ام خلق السمٰوٰت والارض یہ آسمان اور زمین کس نے بنائے؟ مسلمانو! ہمیں پیدا کرنے والی ایک ذات ہے وہ اللہ رب العزت کی ذات ہے۔
حدیث قدسی کا مفہوم ہے کہ اللہ رب العزت فرماتے ہیں: اے میرے بندے ایک تیری چاہت ایک میری چاہت ہے۔ اگر تو نے اپنی چاہت کو میری چاہت پر قربان کر دیا تو تیری چاہت بھی پوری ہوگی،
Read more ...

چندقرآنی معلومات

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
چندقرآنی معلومات
……… عبدالسلام گڑنگی

قرآن پاک میں کل 12غزوات کا ذکر آیا ہے۔

قرآن پاک میں حضور کیلئے محمد کا لفظ 4 جگہ آیا ہے۔

قرآن پاک میں کل 8سورتوں میں ”ح“ نہیں ہے۔

قرآن پاک میں نماز کی تاکید700 مرتبہ آئی ہے۔
Read more ...

پدری محبت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پدری محبت
………مولانا امان اللہ حنفی
زید یہ کیا ؟ تم رو کیوں رہے ہو؟ کیا ہوا؟ کیا تمہیں کسی نے مارا ؟ ارے تیرے ہاتھ پر یہ کس چیز کے نشانات ہیں؟ مجھے تو یوں لگتا ہے کہ تجھے کسی ٹیچر نے سزا دی ہے ؟کیوں مارا تمہیں…… عمیر یہ سب باتیں ایک ہی سانس میں کہتا چلا گیا۔
اسے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ صبح صبح جبکہ ابھی صحیح طرح سے کلاسز اسٹارٹ بھی نہیں ہوئی تو زید کو بھلا کس جرم کی سزا ملی ہوگی؟ دوسری طرف بیچارا زید مسلسل روئے جا رہا تھا۔
زید ابھی پانچویں کلاس کا اسٹوڈنٹ تھا۔ عمیر نے کہا: زید دیکھو! میں آپ کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں اور اگر آپ مجھ سے بھی کوئی بات چھپاؤگے تو میں سمجھوں گا کہ آپ مجھے بھائی نہیں سمجھتے اس لیے زید مجھے بتاؤ کیا وجہ ہے کیوں رو رہے ہو ؟
Read more ...

لوگ کہا کہیں گے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوگ کہا کہیں گے ؟؟
………حافظ سمیع اللہ
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹابڑاملک ہے۔ملک کی آبادی کاساٹھ فیصد یعنی کم وبیش 110ملین لوگ مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں۔ انیس کروڑ‘اکسٹھ لاکھ پاکستانی آبادی میں سے ایسے لوگ آپ کو بہت کم ملیں گے ‘جو اپنی معاشی مشکلات کی وجہ اپنے کسی پروگرام یا فضول خرچی کو قراردیں گے۔ارضِ وطن کے پانچ کروڑ اور 40لاکھ افراد خطِ غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ‘سات کروڑ 60لاکھ افراد کو لیٹرین کی سہولت میسر نہیں لیکن اس سب کی وجہ فقط حکومت نہیں ‘ہمیں اپنی شاہ خرچیوں پربھی نظر ثانی کرناہوگی‘ہم آلائشوں سے پاک معاشرتی زندگی کاتصورتب ہی کرسکتے ہیں‘جب ہم اضافی اخراجات کاحُجم کم کرکے اپنے مستحق بھائیوں کی معاشی محرومیوں کوختم کرنے میں ریاست کا ساتھ دیں۔
Read more ...

تلاش

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تلاش
………اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
صنف نازک کا گم گشتہ مقام کیسے حاصل ہو سکتا ہے ؟ آئیے اس کو تلاش کرتے ہیں۔ اگر انصاف کی نظر سے دیکھا جائے تو اس بات کا بالکل انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اﷲ نے عورت کو اعلیٰ درجے پر فائز کیا ہے۔ یہ عظیم ہستی بیٹی کے روپ میں رحمت، بہن کے روپ میں بھائی کی سب سے بڑی خیر خواہ، بیوی کے روپ میں گھر بھر کا سکوں جبکہ ماں کے روپ میں جنت ہوتی ہے۔ اگر عورت یہ جان لے کہ آج وہ اپنے گھر کی رحمت ہے اور پھر ایک دن اس کے قدموں تلے جنت لکھ دی جائے گی، تو شاید کبھی کوئی لڑکی خود کو کسی سے کم تر نہیں سمجھے گی۔
جب تک عورت گھر کی چار دیواری میں رہتی ہے وہ بری نظر سے محفوظ ہوتی ہے۔ ایسی عورتیں شریعت اسلامیہ کے نزدیک بھی بہت پسندیدہ ہوتی ہیں جو باپ کے بھروسے، بھائی کی غیرت اور شوہر کی عزت کا مان رکھتی ہیں۔
Read more ...
Page 1 of 2