مئی

علم کی فضیلت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
علم کی فضیلت
محمد اسحاق، پشاور
1: علم انبیاء کرام کی میراث ہے اور مال قارون اور فرعون کی میراث ہے۔
2: علم کے حاصل ہونے سے انسان کے دوست بڑھتے ہیں اور مال کے حاصل ہونے سے انسان کے دشمن اور حاسد بڑھتے ہیں۔
3: علم کو چوری کا خطرہ نہیں ہوتا اور مال کو کبھی امن نصیب نہیں ہوتا۔
4: علم جتنا بھی پرانا ہو اتنا راسخ ہوتا ہے اس کا مرتبہ و مقام اور زیادہ بڑھتا چلا جاتا ہے اور مال جتنا پرانا ہوجائے یہ اپنی قیمت گھٹا بیٹھتا ہے اس لیے پچاس سال پہلے کی روپے کی قیمت جو تھی آج آپ کو روپے کی آدھی بھی قیمت نہیں ملے گی۔
Read more ...

کوئی بات نہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کوئی بات نہیں
محی الدین غازی
ایک بار میں گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ بیگم کے چہرے کا رنگ خوف سے اڑا ہوا ہے، پوچھنے پر ڈرتے ڈرتے بتایا کہ کپڑوں کے ساتھ میرا پاسپورٹ بھی واشنگ مشین میں دھل گیا، یہ خبر میرے اوپر بجلی بن کر گری، مجھے چند روز میں ایک ضروری سفر کرنا تھا، میں اپنے سخت ردعمل کو ظاہر کرنے والا ہی تھا، مگر اللہ کی رحمت سے مجھے ایک بات یاد آئی، اور میری زبان سے نکلا”کوئی بات نہیں“۔
اور اس جملے کے ساتھ ہی گھر کی فضا نہایت خوشگوار ہوگئی۔ پاسپورٹ دھل چکا تھا، اور اب اس کو دوبارہ بنوانا ہی تھا، خواہ میں بیگم پر غصہ کی چنگاریاں برسا کر اور بچوں کے سامنے ایک بدنما تماشا پیش کرکے بنواتا یا بیگم کو
Read more ...

نواب وزیر خان

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نواب وزیر خان
مدیحہ خان
وزیر آباد اور مسجد وزیر خان کا نام کسی پاکستانی کے لیے اجنبی نہیں۔ لیکن اس شہر اور مسجد کو بسانے اور بنانے والے نواب وزیر خان کے حالات سے شاید بہت کم لوگ آگاہ ہوں گے۔
نواب وزیر خان کا اصل نام علیم الدین انصاری تھا۔ وہ پنجاب کے ایک معمولی سے گاؤں میں جو وزیر آباد کے قریب ہی واقع تھا۔ ایک معمولی درجہ کے حکیم تھے۔ اس گاؤں میں اور بھی حکیم موجود تھے جن کی حکمت حکیم صاحب کے مقابلے میں خوب چلتی تھی۔ اس لیے وہ خوب خوشحال تھے۔
حکیم علیم الدین بے حد متقی، قناعت پسند، اللہ توکل والے صابر و شاکر آدمی تھے۔ جو کبھی اپنی مسرت اور تنگ دستی اور اپنی ناقدری پر جلتے کڑھتے نہیں تھے۔ بلکہ اسے مولا کی مرضی سمجھتے ہوئے ہر دم اللہ کے شکر گزار بنے رہتے تھے۔
Read more ...

موسم گرما اور آپ کی جلد

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
موسم گرما اور آپ کی جلد
چوہدری تنویر سرور
آپ کو خوب اندازہ ہو گیا ہو گا کہ میں نے اس مضمون کا انتخاب کیوں کیا ہے کیونکہ گرمیوں کی آ مد آمد ہے اور اس سے پہلے کے گرمیاں آ جائیں میں آپ کو گرمیوں سے جلد کو محفوظ رکھنے کے لئے چند کارآمد باتیں بتاؤں تاکہ آپ پوری طرح مستفید ہو سکیں اور آپ کی جلد گرمیوں میں بھی صحت مند رہ سکے۔
گرمیوں میں سورج پوری آب و تاب کے ساتھ نکلتا ہے اور ہماری جلد کو نہ صرف نقصان پہنچاتا ہے بلکہ جلد کو کالا بھی کر دیا ہے۔اور اگر کسی کی جلد چکنی ہو تو اس کے لئے الگ سے مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایک تو گرمی اور اوپر سے چکناہٹ پونچھ پونچھ بندہ بے حال ہو جاتا ہے۔گرمیوں میں اکثر ہمارا چہرہ مرجھا یا سا جاتا ہے اور چہرے سے رونق بھی مدھم پڑ جاتی ہے۔ اس کے لئے ہمیں گرمیوں میں پانی کی مقدار بڑھا دینی چاہئے۔
Read more ...

بیچارے مرد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بیچارے مرد
واجد نواز
وجود زن سے ہے تصویر کائنات

میں رنگ اُس کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں

شرف میں بڑھ کر ثریا سے

مشت خا ک اس کی

کہ ہر شرف ہے اسی درج کا

درمکنوں! مکالمات فلاطوں نہ لکھ سکی لیکن!

Read more ...
Page 1 of 2