صبر و شکر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
صبر و شکر
اسامہ نعیم اعوان
صبر اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے یہ نعمت جس کو مل جائے اس کو اللہ تعالیٰ کا بہت زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے اور جس کو یہ نعمت نہ ملے اس کو اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے، اگر کسی شخص کے پاس مال ہو تو اس کو اللہ تعالیٰ کا شکر اد اکرنا چاہیے، اور اگر کبھی مشکل حالات آ جائیں تو اس کو صبر کرنا چاہیے، اس کو ہی عقل مند کہتے ہیں:
منشین ترش از گردش ایام کہ

صبر

تلخ است ولیکن بر شیریں دارد
کہتے ہیں کہ ایک عورت بہت خوبصورت تھی، جب کہ اس کا خاوند بہت بد صورت اور رنگ کا کالا تھا، بہر حال زندگی گزررہی تھی، نیک معاشرے میں زندگیاں گزر جایا کرتی ہیں، ایک موقع پر خاوند نے بیوی کی طرف دیکھا اور مسکرایا اور خوش ہوا بیوی دیکھ کر کہنے لگی: ہم دونوں جنتی ہیں۔ خاوند نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا؟
بیوی نے کہا جب آپ مجھے دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جب میں آپ کو دیکھتی ہوں تو صبر کرتی ہوں شریعت کا حکم ہے کہ صبر اور شکر کرنے والے دونوں جنتی ہیں۔
شیخ سعدی فرماتے ہیں۔
اے قناعت توانگرم گردان

کی ورائے تو ہیچ نعمت نيست

کنج صبر اختيار لقمان ست
 
ہر کرا صبر نيست حکمت نيست