اچھی اچھی باتیں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
اچھی اچھی باتیں
محمد سمیع اللہ حنفی
حضرت لقمان بہت بڑے حکیم اور دانا آدمی تھے ان کی دانائی اور حکمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں بھی ان کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی باتوں کو قرآن حکیم میں شامل کیا ہے:
آپ فرماتے ہیں کہ

1.

ہر شخص کو اس کے ہنر اور جوہر کے مطابق جگہ دینی چاہیے۔

2.

جاہل لوگوں سے مت ملو ورنہ وہ تمہیں بھی جاہل بنادیں گے۔

3.

زیادہ سنو اور کم بولو۔

4.

عبادت میں دل کی ، مجلس میں زبان کی، غصے میں ہاتھ کی، اور دسترخوان پر پیٹ کی حفاظت کرو۔

5.

حکمت اور دانائی مفلس کو بادشاہ بنادیتی ہے۔

6.

مصائب سے مت گھبراؤ کیوں کہ ستارے اندھیرے ہی میں چمکتے ہیں۔

7.

جو بات دشمن سے پوشیدہ رکھتے ہو دوست سے بھی پوشیدہ رکھو، ہوسکتا ہے تمہارا دوست کبھی تمہارا دشمن بن جائے۔

8.

وقت کی قدر و قیمت یہ ہےکہ اس کا صحیح استعمال کیا جائے۔

9.

بے وقوفوں سے دوستی نہ کرو یہ مشکل وقت میں آپ کی مشکلات میں اضافہ کردیں گے۔

10.

جس طرح بارش خشک زمین کو زندہ کردیتی ہے اسی طرح علماء کی صحبت سے دل زندہ ہوتے ہیں۔