اگست

مدارس کا نیا تعلیمی سال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مدارس کا نیا تعلیمی سال
تقاضے اور ذمہ داریاں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
شوال المکرم میں ملک بھر کے مدارس دینیہ میں نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں بھی مؤرخہ 21 جولائی 2016 بمطابق 16 شوال المکرم 1437 ھ کوافتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ سرپرست مرکز اہل السنت والجماعت نے طلباء سے خطاب کیا۔ اس کا خلاصہ قارئین کی نذر ہے۔ ادارہ
بعد از خطبہ مسنونہ!
Read more ...

رحم دلی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رحم دلی
فائزہ مجید
ایک عورت نے ایک نہر کے کنارے جاکر اپنی گود میں چھپائی ہوئی کوئی چیز زمین پر رکھ دی۔ زمین پر اس چیز کے رکھتے ہی ایک باریک سی آواز اُبھری۔ جیسے کوئی بچہ رو رہا ہو۔ عورت نہر میں پانی پینے جھکی تو توازن قائم نہ رہ سکا اور وہ گر کر بہتی ہوئی دور چلی گئی۔
یہ سارا تماشا قریب ہی ایک درخت پر موجود ایک بندر اور بندریا دیکھ رہے تھے۔ عورت کے ڈوبتے ہی دونوں چھلانگ لگاتے ہوئے نیچے پہنچے اور بندریا نے جھپٹ کر کپڑے میں لپٹے بچے کو اُٹھالیا۔ بچہ مسلسل روئے جا رہا تھا۔
بندر بولا:” لگتا ہے بھوکا ہے۔“
بندریا نے جھٹ اسے اپنے سینے سے لگالیا۔ بچہ چپ ہو گیا۔
Read more ...

جان ہے تو جہان ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
”جان ہے تو جہان ہے “
حکیم محمد اشفاق
زندگی میں انسان اسی طرح بہت سی چیزوں کو خود پر نشے کی حد تک طاری کر لیتے ہیں۔ کہ ان چیزوں کے بغیر چلنا تو درکنار کبھی کبھار سانس لینا بھی دشوار لگنے لگتا ہے۔ صرف ایک سگریٹ ہی نشے کی لت نہیں کہ جس کا شکار ہونے پر انسان کو اس کے بغیر جینا ناممکن لگنے لگے بلکہ آج کے انسانوں کو تو انٹرینٹ کے بغیر بھی بالکل ویسای ہی بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے جس طرح کی بے زاری انسان کو پسندیدہ چیز ناملنے پر ہونے لگتی ہے۔ انسان کو آج زندگی میں تبدیلیوں کی از حد ضرورت ہے تاکہ انسان کی زندگی کا صحت مندانہ سلسلہ جاری و ساری رہ سکے۔
1: آج ہم پانی کو پیتے تو ہیں مگر اس طرح نہیں اور اتنا نہیں جتنا کہ پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر کوئی اس انتظار میں رہتا ہے کہ کب شدید پیاس سے نڈھال ہو جائیں تب جا کر پی کر آئیں۔
Read more ...

دعا کی قوت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دعا کی قوت
انعم چودھری
ایک حدیث پاک میں ارشاد ہے کہ الدعا ھو العبادۃ کہ دعا کرناعبادت ہے اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ الدعا مخ العبادۃ دعا ہی عبادت ہے۔ دعامانگنا جس کو آگیا اس نے دنیا و آخرت حاصل کر لی۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔ اس لیے شریعت کا مزاج ہے کہ انسان کو ہر موڑ پر دعا کی تلقین کی گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے ہمیں اس بات کا احساس ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں سنتے بھی ہیں اور اپنی رحمت سے قبول بھی فرماتے ہیں۔ تاریخ میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ
حضرت بو علی سینا ایک بہت مشہور حکیم گزرے ہیں۔ حکمت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے مریض پر روحانی توجہ بھی ضرور دیتے۔ ان کے ہزارہا مریضوں کو یقین تھا کہ علاج میں دوا سے زیادہ ان کی دعا کارگر ہوتی ہے۔ ان کی یہ شہرت بادشاہ وقت تک بھی پہنچ چکی تھی۔
Read more ...

اور…… کایا پلٹ گئی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اور…… کایا پلٹ گئی!!
اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ سے ان کی توبہ کا سبب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا۔
میں ایک سپاہی تھا اور شراب کا رسیا تھا۔ میں نے ایک نفیس باندی خریدی اور وہ میرے دل میں خاص مقام کی مالک بن گئی۔ اس سے میری ایک بچی پیدا ہوئی۔میں اس بچی کو حد سے زیادہ پیار کرتا تھا. جب وہ زمین پر گھسٹ کر چلنے لگی تو میرے دل میں اس کی محبت اور بڑھ گئی۔وہ مجھ سے مانوس ہو گئی اور میں اس کے سامنے جب شراب لا کر رکھتا تو وہ آکر کھینچا تانی کر کے میرے کپڑوں پر شراب بہا دیتی جب اس کی عمر دو سال ہو گئی تو وہ مر گئی میرے دل کو اس کے غم نے بیمار کردیا۔
پندرہ رمضان کو جمعہ کی رات میں شراب کے نشے میں مدہوش تھا میں نے عشاء کی نماز بھی نہیں پڑھی تھی میں نے خواب میں دیکھا
Read more ...
Page 1 of 2