اگست

مغرب میں قبول اسلام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مغرب میں قبول اسلام
عبداللہ کوہستانی
یونی ورسٹی میں مسلمان طلبہ کو دیکھ کر ان کی زندگی میں ایک قسم کا چین وسکون محسوس کرتی تھی ،جبکہ مجھے ہر وقت عجیب طرح کی پریشانی ،دکھ اور انجانا سا خوف محسوس ہوتا،حالانکہ دنیا کی ہر سہولت مجھے میسر تھی ،ایک خوشحال اور پر لطف زندگی کے تمام مادی اسباب ہونے کے باوجود نہ جانے کیوں زندگی انتہائی پھیکی اور بے مزہ لگ رہی تھی ،کوئی خلش تھی جو مجھے بے چین کیے تھی ،زندگی میں ایک خلا ء تھا ، ایک تشنگی تھی کہ بڑھتی جارہی تھی ،بہت عرصے تک اس تلاش و جستجو میں تھی کہ آخر کار میں نتیجہ پر پہنچ گئی ،مجھے میرے درد کا درماں مل گیا،مجھے محسوس ہوا کہ یہی اسلام کی فطری تعلیمات ہیں جن میں میرے مسائل کا حل موجود ہے ،میں جس چیز کی متلاشی ہوں وہ اسلام ہی ہے۔ یہ تھے ایک نومسلم کے تأثرات۔
حالیہ چند برسوں میں خصوصاً نائن الیون کے بعد پوری دنیا میں اسلام کوشدید تنقید کا سامنا ہے
Read more ...

روح کی غذا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
روح کی غذا
ناصر محمود
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہو کر
 
اور تم خوار ہوئے تارکِ

قرآن ہو کر

’’یسئلونک عن الروح۔ قل الروح من امر ربی‘‘
’’وہ آپ سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔تو آپ کہہ دیجئے کہ روح اللہ کا حکم ہے۔‘‘
روح کی غذا کیا ہے؟روح کی غذا اللہ کا ذکر ہے۔جس طرح جسم غذا کے بغیر نہیں رہ سکتا ویسے ہی روح بھی بغیر غذا کے نہیں رہ سکتی۔آج کا پڑھا لکھا معاشرہ روح کی غذا موسیقی کو سمجھتا ہے۔تقریباً ہر شخص موسیقی کا دلداہ ہے۔آپ ہر نوجوان شخص کا کمپیوٹر چیک کرلیں،اس کا موبائل چیک کرلیں،اور اس میں آ پ کو گانے یا موسیقی سے متعلق کوئی ایسی چیز نہ ملے،قطعاً ممکن نہیں۔میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں
Read more ...

سیلاب قدرتی آفت یا غفلت ؟

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سیلاب قدرتی آفت یا غفلت ؟
میمونہ صدف
پچھلے چند سالوں میں تقریباً ہر سال مون سون کے موسم میں ارضِ وطن سیلاب کی زد میں رہتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیلاب نے ارضِ وطن کے کئی اضلاع میں نہ صرف تباہی پھیلائی ، ان گنت مکانات ،مویشی اورفصلیں سیلابی ریلوں کی زد میں آکر تباہی کا شکار ہو گئیں۔ کم و بیش پانچ لاکھ سے زائد انسانی جانیں بھی ان پانیوں کی نذر ہو گئیں۔ ہر سال مون سون کے موسم میں دریائے چناب اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح اس حد تک بلند ہو جاتی ہے کہ آس پاس کے دیہات زیرِ آب آ جاتے ہیں۔ اس سیلاب کی بنیادی وجہ گرمی کے موسم میں شمالی علاقہ جات میں موجود گلیشیئر ؤں کی برف کا پانی میں تبدیل ہونا ، مون سون میں بارشوں میں اضافہ شامل ہیں۔ گرمی کی شدت سے گلیشئیر کا پگھلنا، مون سون کی بارشیں اور دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ نہ صرف ایک قدرتی عمل ہے
Read more ...

فقید المثال دورہ تحقیق المسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فقید المثال دورہ تحقیق المسائل
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی﷾
اگر آپ مجھ سے سوال کریں کہ آج کے دورکا سب سے بڑا المیہ کیا ہے؟ تو میں برملا یہی جواب دوں گا :
” علمی انحطاط اور قحط الرجال“۔
اس ضرورت کے پیش نظر حضرت الاستاذ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے اکابر کی علمی و تحقیقی روایت کو نئے انداز میں پروا ن چڑھایا ،حالات کا رخ عدم برداشت اورشدت موڑ کر سنجیدہ اور شستہ زبان کے ساتھ دلائل کی طرف لائے اورہرشخص کویہ دعوت فکر دینے کی کوشش کی کہ قبول حق میں دلیل کو بنیاد بنائیں۔
اسی روایت کی ایک کڑی 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل بھی ہے۔ جوحسب سابق اس سال بھی قرآن وسنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت87 جنوبی سرگودھا میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ
Read more ...

سفر حج اور خواتین کے چند اہم مسائل

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
سفر حج اور خواتین کے چند اہم مسائل
مولانا یوسف لدھیانوی شہید ﷫
محرَم کسے کہتے ہیں؟
سوال… ایک میاں بیوی اکٹھے حج کے لئے جارہے ہیں، میاں مردِ صالح و پرہیزگار ہے، بیوی کی ایک رشتہ دار عورت ان میاں بیوی کے ہمراہ حج کے لئے جانا چاہتی ہے اور وہ رشتہ دار عورت ایسی ہے جس کا نکاح بیوی کی زندگی میں یا دورانِ نکاح اس کے میاں سے نہیں ہوسکتا، مثلاً: بیوی کی بھتیجی، بیوی کی بھانجی، بیوی کی سگی بہن۔
جواب…محرَم وہ ہوتا ہے جس سے کبھی بھی نکاح نہ ہوسکے۔ بیوی کی بہن، بھانجی اور بھتیجی شوہر کے لئے نامحرَم ہیں، ان کے ساتھ جانا جائز نہیں۔
عورتوں کے لئے حج میں محرَم کی شرط کیوں ہے؟
سوال… ایک لڑکی نے منہ بولے بھائی کے ساتھ حج کیا، کیا یہ اس کا محرَم ہے؟ اس کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟
Read more ...
Page 2 of 2