اکتوبر

بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بھوک تہذیب بھلا دیتی ہے
عائشہ بی بی
ماسی نعمت نے کپڑے سرف ملے پانی سے نکالنے کے بعد ان کو دوسرے ٹب میں ڈالا اورپروین سے کہا کہ وہ نلکا کھول دے اور ٹب میں پانی بھر دے۔
ماما بھوک لگی ہے کھانے کو دیں کچھ دس سالا حافظ نے اسکول سے آتے ہی چلاناشروع کردیا تھا۔ تم یونی فورم تبدیل کرکے ہاتھ منہ دھو لو میں کھانا لگاتی ہوں جاوشاباش۔
ماما نے اس کے بالوں میں پیار سے ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا اور پھر اس کے لیئےکھانا لینے کچن میں چلیں گئیں آج انہوں نے حافظ کی پسند کی میکرونی بنائی تھی جسکو ان کے بیٹے نے بہت شوق سے کھانی تھی-
اسی وقت نو سالا پروین کی بھی بھوک چمک اٹھی اس نے بھی اپنی ماں کے کندھے پہ سر رکھتے ہوئے کہا اماں مجھے بھی بھوک لگی ہے
Read more ...

شہر اور گاؤں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شہر اور گاؤں
رفاقت حیات ، لاوہ
شہرمیں اگر خواتین چار پہیوں والی گاڑی چلاتی ہیں تو دیہات میں چھے پہیوں والی۔جن میں چار پہیے گوشت کے بنے ہوتے ہیں اور دو پہیے کیمیکل سے،مطلب گدھا گاڑی۔دیہات میں اگر کوئی بندہ صاحبِ فراش ہو تو وہ گھر پر ہی ختم ہو جائے گا لیکن شہر میں کوئی بیمار ہو تو وہ ہسپتا ل میں جا کے جان جانِ آفرین کے حوالے کر دے گا ،تو اس حساب سے دیہات والے ہسپتال کے خرچ سے بچ جائیں گے۔شہر میں بارش ہو تو لوگ پکی سڑک سے پھسل کر گر جائیں گے جب کہ دیہات میں کچی سڑک کے اوپر کیچڑ سے پھسل کر کوئی چیز تڑوا بیٹھیں گے۔ اگرشہر میں موٹر گاڑیوں کی بے ہنگم اور سریلی آواز آپ کے کانوں سے ٹکرائے گی تو دیہات میں آپ یا تو مرغ کی آواز سنیں گے یا گدھے کی ڈھینچوں ڈھینچوں آپ کے کانوں میں رس گھولتی چلی جائے گی۔
شہر میں اکثر وہی لوگ تھری پیس سوٹ پہنتے ہیں
Read more ...

صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے
اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
وہ مصر کا ایک امیر بزنس مین تھا ابھی اس کی عمر صرف پچاس سال کے لگ بھگ تھی کہ ایک دن اس کو دل میں تکلیف کا احساس ہوا، اور جب اس نے قاہرہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں اپنا علاج کرایا تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اسے یورپ جانے کا کہا۔
وہ اپنے تمام گھر والوں کو مل کر اور سامان سفر باندھ کر یورپ پہنچا۔ یورپ میں تمام ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ تم صرف چند دن کے مہمان ہو، کیونکہ تمہارا دل کام کرنا چھوڑ رہا ہے۔
Read more ...

غیبی امداد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غیبی امداد
زہرا ، کراچی
صبح کے وقت وہ تیزی سے باہر نکلی اس کا رنگ سفید تھا اور پاؤں لرز رہے تھے۔ امی اس وقت؟ اس نے بے پناہ خوف سے لڑکھڑاتی آواز میں احتجاج کیا مگر وہ جانتی تھی ماں اس کی ایک نہ چلنے دینے والی۔
اس وقت سب بنگالن ماسی کے گھر کی طرف رواں دواں تھے جو بھنگی پاڑے میں کہیں دور افتادہ مقام پر رہائش پذیر تھی۔
’’اندھیرا چھٹنے سے پہلے پہنچنا ہے نجمہ۔۔۔۔ جلدی کر‘‘ ماں نے درشت لہجے میں کہا اور کپکپاتے ہونٹ میں صدائے التجا دب کر رہ گئی قدموں میں تیزی آگئی اسٹاپ پر رکشہ نہیں مل رہا تھا اب اماں کی جدوجہد بڑھ گئی۔
’’دیکھ کتنی رکاوٹیں آرہی ہیں! کہیں رکشہ نہیں ملتا!‘
Read more ...

مولانا محمد الیاس گھمن ……شخصیت و کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مولانا محمد الیاس گھمن ……شخصیت و کردار
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
1969ءکی بات ہے شاہینوں کے شہرسرگودھا میں ایک شاہین صفت بچہ پیدا ہوا جس کی قوت پروازنے کمالات کے اوج ثریا تک رسائی حاصل کی۔شروع ہی سے نہایت بیدار مغز ، ذہین ، معاملہ فہم ،باصلاحیت ، ہونہار اور قائدانہ صلاحتیوں کے مالک تھے۔آپ نے پرائمری تک اپنے گاؤں چک نمبر 87 جنوبی سرگودھا میں پڑھا۔
چک نمبر 88جنوبی سے مڈل کی فراغت کے بعد آپ نے اپنے والد حافظ شیر بہادر صاحب رحمہ اللہ سے حفظ قرآن کریم شروع کیا۔ سترہ پارے والد صاحب کے پاس پڑھے اور اس کے بعد گکھڑ منڈی جامع مسجد بوہڑ والی ضلع گوجرانوالہ میں امام اہل السنت حضرت مولانامحمد سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ کے ہاں چلے گئے وہاں قاری عبداللہ کشمیری صاحب کے پاس مکمل قرآن کریم حفظ کیا۔
Read more ...
Page 1 of 2