سب کے بس کی بات نہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سب کے بس کی بات نہیں!!
حافظ محمد احمد
راہ خدا میں ٹھوکر کھاناسب کے بس کی بات

نہیں

اپنے روٹھے رب کو منانا سب کے بس کی

بات نہیں

گالی سن کر گالی دینا یہ تو ہے آسان بہت

گالی سن کر چپ رہ جانا سب کے بس کی بات نہیں

حافظ، قاری، عالم، عامی سب ہی سڑک پر

چلتے ہیں

نامحرم سے آنکھ بچانا سب کے بس کی بات

نہیں

سجدے کرنا آہیں بھرنا امت کے غم میں

رونا

بے دینوں کو دین سکھانا سب کے بس کی

بات نہیں

دین کے نام پرحلوہ روٹی سب کو ہے

مرغوب مگر!

دین کے خاطر پتھر کھانا سب کے بس کی

بات نہیں

ذکر نبی سے گلشن گلشن گونج رہاہے مگر
 
فکر نبی کو دل میں بسانا سب کے

بس کی بات نہیں