ماہنامہ فقیہ

سیرت ِنبوی کی معنویت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">سیرت ِنبوی کی معنویت

مولانا عبید الکبیر
تاریخ کے اتاہ سمندر میں جہاں ہر طرف تاریکی ہے ظلمت ہے وحشت بربریت اور خوف کی لہریں گاہ بگاہ اٹھتی نظر آتی ہیں ،ابن آدم کا سفینہ حیات شیطنت کے طوفان بلاخیز میں ہچکولے کھاتا دکھائی دیتا ہےانسان اپنے ہی ابنائے جنس کی زیادتیوں کا شکار ہے۔ کہیں فرعونیت اپنی رعایا کے جنازوں پر اپنےتخت شاہی کے پائے نصب کر رہی ہے توکہیں نمرودیت انسان کی سب سے بڑی امانت توحید کی آواز کو دبانے کے لئے آگ کا دریا جاری کرتی ہے۔ کہیں نوح ؑ کی نبوت فافسق وفاجر عوام کی نگاہ تمسخر کا نشانہ بنتی ہے تو کہیں اجالوں کے دشمن ابن مریم ؑ کے لئے تختہ دارکا نسخہ تجویز کرتے ہیں۔ صفحہ دہر پر ان سیاہ کاریوں کے ساتھ ساتھ انقلابات عالم کی جزوی تاریخیں بھی ملتی ہیں جو مختلف
Read more ...

میدان فقہ کا بے تاج بادشاہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میدان فقہ کا بے تاج بادشاہ
نوید احمد ، لاہور
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اُن خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کا شمار السابقون الاولون میں ہوتاہے اور ان کو یہ سعادت بھی حاصل ہے کہ آپ اُن چھ لوگوں میں سے ایک ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دارارقم میں داخل ہونے سے پہلے ایمان لاچکے تھے ، یہ سعادت بھی انہی کو حاصل ہے کہ آپ کاشمار عبادلہ اربعہ میں سے ہیں جن کا قرآن کریم اور حدیث رسول کی خدمات کے حوالے سے ایک خاص مقام ہے یہ وہ جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ وہ ہیں جن کو افقہ الصحابہ کے نام سے تاریخ اسلام کے اندر رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،علم وفضل کی گہرائی اور فقہ پر دسترس کا یہ عالم تھا کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کے فقہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ایک مختصر فہرست بھی بنائی جائے تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
Read more ...

قسطوں پر گاڑی یا مکان خریدنا؟

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">قسطوں پر گاڑی یا مکان خریدنا؟

مفتی نجیب احمد قاسمی
قسطوں پر خریدوفروخت کا مطلب ہوتا ہے کہ سامان پر قبضہ تو فوراً ہوجائے لیکن سامان کی پوری یا بعض قیمت کی ادائیگی چند متعین قسطوں پر کی جائے، جن کی ادائیگی کا وقت اور رقم طے کرلی جائے۔صحیح بخاری (۲۰۶۸) اور صحیح مسلم (۱۶۰۳) کی حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے ایک یہودی سے اپنی زرہ رہن میں رکھ کر جو (Barley) ادھار خریدے۔یہ حدیث دلالت کررہی ہے کہ قیمت کی ادائیگی کو مؤخر کرکے یعنی ادھار خرید وفروخت کرنا جائز ہے۔ قسطوں پر کوئی سامان خرید نے کے لئے بھی قیمت کی ادائیگی مؤخر کی جاتی ہے، جس میں یہ طے کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں قیمت کی ادائیگی کس طرح ادا کی جائے گی۔
Read more ...

من گھڑت اور غیر معتبر روایات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
من گھڑت اور غیر معتبر روایات
بنیادی عوامل اور ان کے سدِّ باب کی راہیں
مفتی طارق امیر خان
شریعتِ غَرَّاء میں اَحادیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مصدر ثانی کی اساسی حیثیت حاصل ہے،جس میں نقب زنی سے حفاظت کا انتظام عہد رسالت کی ابتداء ہی سے کر دیا گیا تھا،اور یہ صیانت و حفاظت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا نتیجہ تھی:
’’مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّداً فَلْیَتَبَوَّأ مَقْعَدَہ مِنَ النَّارِ‘‘.(۱(
ترجمہ:’’جس نے مجھ پر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے‘‘۔
جاں نثار صحابہ رضی اللہ عنہم آپ صلّی اﷲ علیہ وسلّم کے اس ارشاد سے ہر دَم خوفزدہ رہتے تھے،اور آپ صلّی اﷲ علیہ وسلّم کا یہ دستور، ہمہ وقت اُن کی نگاہوں کے سامنے رہتا تھا،صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی اسی کیفیت کوعلامہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے اِن لفظوں میں بیان کیا ہے :
Read more ...

انٹرنیشنل فقہی سیمینار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انٹرنیشنل فقہی سیمینار
)منعقدہ5 تا 7 فروری2016ء بدرپور،آسام:انڈیا(
رپورٹ : شاہنوازبدرقاسمی
ہندوستان میں جدید مسائل کے شرعی حل کیلئے سرگرم معروف ادارہ اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا )کاپچیسواں انٹرنیشنل فقہی سمینار5 تا 7فروری 2016ء بمقام بدر پور آسام میں منعقدکیاگیا۔اس عالمی سمینار میں دارالعلوم دیوبند کے محدث وفقہ اکیڈمی کے صدر مولانا نعمت اللہ اعظمی، دارالعلوم ندوہ لکھنو کے مہتمم ڈاکٹر سعیدالرحمن اعظمی،فقہ اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولاناخالدسیف اللہ رحمانی،مفتی عبیداللہ اسعدی (باندہ)، مولانا عتیق احمد بستوی(لکھنؤ)، امیرشریعت کرناٹک مفتی اشرف علی باقوی،مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے مہتمم مولانا حشیم ،دارالعلوم زاہدان (ایران) کے مولانا محمد قاسم ،جمعیت علماء (ساؤتھ افریقہ) کے مولانا اشرف دوکرات ، جمعیت علماء ہند کے مولانا رحمت اللہ کشمیری،امیرشریعت آسام مولانا طیب الرحمن،جامعہ علوم القرآن جمبوسرکے ناظم مفتی احمد دیولا،مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے ڈاکٹر زاہد علی خان، مفتی ثناء الہدی قاسمی امارت شرعیہ بہار اور مولانا بدرالدین اجمل قاسمی (ایم پی)سمیت دنیا بھر کے تین سوسے زائد اسلامی اسکالرس ومفتیان کرام شریک ہوئے۔
Read more ...