ماہنامہ فقیہ

نمازی کے سامنے گزرنے کا مسئلہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دارالافتاء
فقہ حنفی
نمازی کے سامنے گزرنے کا مسئلہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی زیر نگرانی مرکز اھل السنۃ والجماعۃ کے” آن لائن دارالافتاء “سے پوچھے گئے سوالات و جوابات کا سلسلہ
نوٹ : سائل کو جواب میل کرنے کے بعد افادہ عام کے لیےادارے کی آفیشل ویب سائٹ www.ahnafmedia.com/darulifta پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے۔
ای میل ایڈریس : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
سوال :
Read more ...

جدید تہذیب یا قدیم اسلامی روایات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جدید تہذیب یا قدیم اسلامی روایات؟؟
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
معاشرے کو خوشحال اور خوشگوار بنانے کے لیے روز ازل سے کئی منصوبے بنائے گئے ، باہمی محبت کی فضا پیدا کرنے کے لیے کئی جتن جتائے گئے ، ہزار کوششیں کی گئیں کہ انسانیت کو پر کیف زندگی بسر کرنے کو ملے۔ لیکن تاریخ عالَم گواہ ہے کہ خوشیوں کے چمن میں بہار نہ آ سکی ، تہذیب و تمدن کے نام نہاد علمبرداروں کے کھوکھلے نعروں میں صداقت کہ رمق نظر نہ آئی۔
ہاں یہ ضرور ہوا کہ مطلب پرستی ، دھوکا دہی اور خود فریبی کو فروغ ملا ، حضرت انسان کی عزت نفس بری طرح مجروح ہوئی۔ بالآخرقدرت کا وعدہ بعثت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنما صورت میں رونما ہوا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطرت انسانی کو خالق انسانیت کے اصولوں کے سانچے میں ڈھالا۔ حالات کا رخ ابتری سے ترقی کی طرف موڑا۔
Read more ...

پاکستان میں ختم نبوت کا آئینی مسئلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پاکستان میں ختم نبوت کا آئینی مسئلہ!!
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
پاکستان ایک خود مختار،آزاد، اسلامی ، فلاحی و نظریاتی ریاست ہے۔اس کی بقاءاس وقت تک ہے جب تک اس میں اسلامی نظریات کو باقی رکھا جائے۔ اگر اس کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا جائے توآج ہی اس کی جغرافیائی سرحدات سمٹ کر اغیار کے دامن میں چلی جائیں اور ہماری آزادی وخودمختاری کی روح فنا ہو کر رہ جائے۔
ہماری اس آزاد اسلامی ریاست کی ذمہ داریوں کا دائرہ بہت وسیع ہے۔اندرونی و بیرونی اعتقادی ، فکری اور عسکری یلغاروں سے اپنے مکینوں کے ایمان ، جان ، مال عزت و آبرو کی حفاظت کرنا۔فرقہ واریت، تشدد، عدم برداشت ،دہشت گردی ،قتل وغارت گری اور باہمی لڑائی جھگڑوں کو ختم کرنا۔ ان کو معاشی اقتصادی اور معاشرتی سہولیات مہیا کرنا۔غربت ،کرپشن ،بدامنی اوربے روزگاری سے نجات دلانا۔
Read more ...

جمعیت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جمعیت علمائے اسلام کا احتجاجی مظاہرہ
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
پچھلے دنوں مدینۃ الرسول میں روضہ اطہر کے قریب مسکن نبوت کو منہدم کرنے کی ناپاک و ناکام کوشش کی گئی۔ پورا عالم کفر جانتا ہے کہ حرمین شریفین تمام اہل اسلام کی عقیدتوں کا مرکز ہیں۔ یہی وہ مقامات ہیں جن سے ساری کائنات میں امن کی خوشبو پھیلی، محبت و اخوت کا فیض عام ہوا ، انسان اور انسانیت کی قدریں بلند ہوئیں، رواداری اور مروت کی کرنیں پھوٹیں ہیں۔ اسی روضہ مبارکہ میں وہ نبی رحمت آرام فرما ہیں جن کی تعلیمات کا خلاصہ نقطہ امن کے گرد اپنا دائرہ مکمل کرتا ہے۔
جس کی تعلیمات میں دشمن سے بوقت جنگ بھی اعتدال کا درس ملتا ہے۔
Read more ...

بچوں کو اغوا ہونے سے بچائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بچوں کو اغوا ہونے سے بچائیے!!
مولانا محمد جہان یعقوب
پہلے ایک معاصر اخبار کی ایک خبر ملاحظہ فرمائیے:
’’بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں 6 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کے 219 مقدمات پیش کئے گئے۔ 6ماہ میں اغوااور لاپتہ بچوں کی تعداد 200سے تجاوز کر گئی جو گذشتہ شرح سے تین گنا زیادہ ہے۔ راوی روڈ، داتا دربار، بھاٹی گیٹ، مغلپورہ اور باغبانپورہ میں سب سے زیادہ بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ صرف راوی روڈ کے علاقے میں 6ماہ کے دوران 15بچوں کو اغوا کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے19صدر ڈویژن سے30، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 31بچے اغوا ہوئے جبکہ کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 59بچے اغوا ہوئے۔
Read more ...