ماہنامہ فقیہ

نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر21:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
نماز جمعہ شہر اور بڑے دیہات میں ہی جائز ہے!
حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے مہاجر جو مدینہ طیبہ میں آئے وہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ طیبہ میں تشریف لانے سے پہلے مدینہ والوں کو سب سے پہلا جمعہ حضرت مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ نے پڑھایا تھا اور جمعہ پڑھنے والوں کی تعداد اس وقت بارہ آدمی تھی۔
امام عبدالرزاق رحمہ اللہ نے بھی اپنی مصنف میں امام زہری سےایک روایت نقل کی ہے ،جس سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت کی تائید ہوتی ہے،
Read more ...

سیدنا عمر بن خطاب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
دوسرے خلیفہ پہلے امیر المومنین
سیدنا عمر بن خطاب
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے غلام جن کی حکمرانی انسانوں ، جانوروں ، درندوں حتیٰ کہ آفتاب کی تمازتوں ،ہوا کی لہروں ، پانی کی موجوں ، زمین کی دھڑکنوں اور آگ کے شعلوں نے بسروچشم قبول کی۔ جسے دنیا اعدل الاصحاب ، مراد نبوی ، امیر المومنین، فاروق اعظم اورمسند خلافت راشدہ کے دوسرے تاجدارکی حیثیت سے یاد کرتی ہے۔
نام و نسب:
Read more ...

داعی امت کا وجود

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
داعی امت کا وجود
محمد عامر قاسمی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی دعوت دین، اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہونچانے، اوربندوں کو بندوں کی بندگی سے اور دنیا کی تنگی سے اللہ کی وسعت کی طرف بلانے کے لیے کس قدر بے چین اور بے کل تھے، بلکہ ایک بے قرار ہستی تھی جو دعوت دین اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی تھی، ایک تڑپ تھی، کرب تھا، سوز تھا، ایک درد تھا، وہ درد بھی متعدی تھا کہ جس کی لذت کے آشنا دوسرے بھی بن جائیں، اس درد کو ختم کرنے کیے لیے شدید مخالفت، تحقیر وتذلیل، استہزا اور ایذا رسانی کے حربے استعمال کیے جاتے رہے،
Read more ...

شہیدِ ناموسِ شہہ دین،غازی علم دین﷬

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
شہیدِ ناموسِ شہہ دین،غازی علم دین﷬
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
10 اپریل 1875ء میں بمبئی میں ہندو دھرم کی کوکھ سے جدید فرقہ آریہ سماج نے جنم لیا، اس کا بانی سوامی دیانند سرسوتی تھا، وہ 1824ءمیں کاٹھیاواڑ گجرات میں پیدا ہوا ، اس نے ہندو دھرم کے از سر نو حدود متعین کیں ، بت پرستی سے منع کیا ، دیوی دیوتاؤں کو ماننے سے انکار کیا ، وہ ذات پات کو مذہبی یا فطری تقسیم کے بجائے سیاسی تقسیم کہتے تھے، انہوں نے مذہبی اصلاح پسندی کا آغاز کیا تو تھوڑے ہی عرصے میں پڑھے لکھے ہندو جوق در جوق
Read more ...

طلاق کی ضرورت اورصحیح طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
طلاق کی ضرورت اورصحیح طریقہ
مفتی نجیب احمد قاسمی
اگر میاں بیوی کے درمیان اختلافات دور نہ ہوں تو قرآن کریم کی سورۃ النساءآیت نمبر ۳۵ کے مطابق دونوں خاندان کے چند افراد کو حکم بناکر معاملہ طے کرنا چاہئے۔ غرضیکہ ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ ازدواجی رشتہ ٹوٹنے نہ پائے، لیکن بعض اوقات میاں بیوی میں صلح مشکل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے دونوں کا مل کر رہنا ایک عذاب بن جاتا ہے، تو ایسی صورت میں ازدواجی تعلق کو ختم کرنا ہی طرفین کے لئے مناسب معلوم ہوتا ہے۔
اسی لئے شریعت اسلامیہ نے طلاق کو جائز قرار دیا ہے۔ طلاق میاں بیوی کے درمیان نکاح کے معاہدہ کو توڑنے کا نام ہے۔ جس کے لئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ دو اہم شرائط کے ساتھ صرف ایک طلاق دے دی جائے:
(۱) عورت پاکی کی حالت میں ہو۔
Read more ...