2012

فقیہ یمن سیدنا حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
فقیہ یمن سیدنا حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ
مولانا محمد عاطف معاویہ حفظہ اللہ
نام ونسب:
آپ کا اسم گرامی معاذ بن جبل بن عمرو ہے اور کنیت ابوعبدالرحمن ہے۔ نسب نامہ یہ ہے: معاذ بن جبل بن عمرو بن اوس بن عائذ بن عدی بن کعب بن عمرو بن ادی بن علی بن اسد ابوعبدالرحمن الانصاری الخزرجی۔
(الاصابہ فی تمییز الصحابہ: ج3ص1847،رقم الترجمۃ:8040)
قبول اسلام :
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا تعلق مدینہ منورہ سے تھا، اس لیے جب مدینہ منورہ میں اسلام کی دعوت شروع ہوئی تو آپ نے اسلام قبول کرلیا۔
فضائل ومناقب ا ورقوتِ اجتہاد:
1: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ایسی جماعت عطا فرمائی جنہوں نے آپ کے اوصاف کو اپنے اندر محفوظ کیا۔ہر صحابی میں کوئی ایک صفت نمایا ں تھی۔ مثلاً حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ میں صفتِ صداقت،حضرت عمر رضی اللہ عنہ میں صفتِ عدالت،حضرت عثمان رضی اللہ عنہ میں صفتِ سخاوت اور حضرت علی رضی اللہ عنہ میں صفتِ شجاعت نمایاں تھی۔آپ علیہ السلام کی ایک صفت علم اور فقہ بھی تھی۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 8:
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
کیفیت رکوع:
:1 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا :
یَابُنَیَّ اِذَارَکَعْتَ فَضَعْ کَفَّیْکَ عَلٰی رُکْبَتَیْکَ وَفَرِّجْ بَیْنَ اَصَابِعِکَ وَارْفَعْ یَدَیْکَ عَنْ جَنْبَیْکَ۔
(المعجم الاوسط للطبرانی ج 4ص281 رقم الحدیث 5991 ،المعجم الصغیر للطبرانی ج 2ص32 )
ترجمہ: اے میرے بیٹے ! جب تم رکوع کرو تو دونوں ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھو اور انگلیاں کشادہ رکھو اور اپنے بازؤوں کو پہلو سے جدا رکھو۔
:2 عَنْ اَبِیْ حُمَیْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم رَکَعَ فَوَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ کَاَنَّہٗ قَابِضٌ عَلَیْھِمَاوَوَتَّرَ یَدَیْہِ فَنَحَاھُمَا عَنْ جَنْبَیْہِ… وَفِیْ رِوَایَۃِابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ فَاِذَا رَکَعْتَ فَضَعْ رَاحَتَیْکَ عَلٰی رُکْبَتَیْکَ ثُمَّ فَرِّجْ بَیْنَ اَصَابِعِکَ ثُمَّ امْکُثْ حَتّٰی یَاْخُذَکُلُّ عُضْوٍمَّاْخَذَہٗ۔
(جامع الترمذی ج 1ص60 باب ما جاء انہ یجا فی یدیہ عن جنبہ فی الرکوع ، صحیح ابن حبان ص586 باب ذکر وصف بعض السجود والرکوع، رقم الحدیث 1887)
ترجمہ:
Read more ...

فضائل و مسائل قربانی

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
فقہ المسائل
فضائل و مسائل قربانی
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
قربانی کی اہمیت:
قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوئی اور اُمتِ محمدیہ علی صاحبہا السلام تک مشروع چلی آرہی ہے، ہرمذہب وملت کا اس پرعمل رہا ہے۔ قرآن کریم میں ایک جگہ ارشاد ہے:
’’وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً لِیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِنْ بَہِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ‘‘الآیۃ
(حج:34)
ترجمہ: ہم نےہر امت کےلئے قربانی مقرر کی تاکہ وہ چوپائیوں کےمخصوص جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ تعالیٰ نےعطاء فرمائے۔
قربانی کاعمل اگرچہ ہرامت میں جاری رہا ہے لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا، اسی وجہ سے اسے’’سنتِ ابراہیمی‘‘کہاگیاہے۔ کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض خدا کی رضامندی کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربانی کیلئے پیش کیا تھا۔
Read more ...

فقہ کی اہمیت محدثین کی نظر میں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آثار التشریع:
فقہ کی اہمیت محدثین کی نظر میں
حضرت مولانا خالد محمود صاحب
پی ایچ ڈی لندن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر مسئلہ چلا کہ قبر مبارک بصورتِ لحد کھودی جائے یا بصورتِ شق۔صحابہ رضی اللہ عنہم جنھوں نے دن رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس پائی تھی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی جنازے بھی پڑھے تھے سب موجود تھے۔ بایں ہمہ ان کی نظر ان بزرگوں پر تھی جو فقہاء سمجھے جاتے تھے۔مشہور محدث، جلیل القدر تابعی ہشام بن عروہ رحمہ اللہ م146ھ کہتے ہیں: فقہاءِ کرام نے اسے بصورت لحد تجویز کیا۔اس سے پتہ چلتاہے کہ اسلام میں فقہاء کی اہمیت اور برتری شروع سے مسلم چلی آرہی ہے۔
1: مشہور محدث حافظ ابوبکر عبداللہ بن محمد بن ابی شیبہ رحمہ اللہ م235ھ المصنف باب اللحد للمیت میں ایک سند اس طرح لائے ہیں:
Read more ...

تجلیات جذب کے زمان ومکان

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خزائن السنن:
تجلیات جذب کے زمان ومکان
مفتی شبیر احمد حنفی
حدیث مبارک ”ان لربکم فی ایام دھرکم نفحات“ میں نفحات کی جو تشریح عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی وہ ہدیہ قارئین ہے جو نفحات کے معنیٰ ومفہوم اور مصداق کو واضح کرتی ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا:سرورِعالم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ
ان لربکم فی ایام دھرکم نفحات، فتعرضوا لہ لعلہ ان یصیبکم نفحۃ منہا فلاتشقون بعدہا ابدا۔
اے لوگو! تمہارے رب کی طرف سے تمہارے زمانے ہی کے دنوں میں نفحات آتے ہیں،
Read more ...