2012

مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرہ اکابر
مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ
مولانا محمد عبد اللہ معتصم حفظہ اللہ
بیوہ کی طرح اجڑے اور مفلوج الحال ہندوستان میں جب انارکی کا دور دورہ تھا، سامراج گردی کے ہاتھوں مسلمانانِ ہند کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے، معاشی بدحالی سے روحانی زوال تک کوئی چارہ ساز نہ تھا،کوئی نہ تھا جو طوفانِ بلا خیز کے سامنے امتِ مسلمہ کی جانب سے کفایت کرتا کہ مالکِ روزِ جزا ءنے اپنے دین متین کی حفاظت کے لیے ایک شخص کو چنا جسے دنیا ’’مفتی کفایت اللہ ‘‘کے نام سے یاد کرتی ہے۔ رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃ و اسعۃ
مولد ونسب:
ابو حنیفہ ہند حضرت مفتی کفایت اللہ دہلوی 1292 ہجری کو شاہ جہاں پور محلہ سب زئ میں پیداہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب شیخ جمال یمنی سے جا ملتا ہے جنہوں نے جزیرۂ عر ب کے ساحلی خطے یمن سے ہجرت کرکے ہندوستا ن میں سکونت اختیار کی تھی
Read more ...

ماہِ محرم؛فضائل و مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ماہِ محرم؛فضائل و مسائل
متکلمِ اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
’’محرم‘‘اسلا می سال کا اول مہینہ:
ماہ محر م الحرا م اسلا می سال کا پہلا مہینہ ہے جو اپنی بر کا ت و فضائل میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس مہینہ کی تاریخی حیثیت تو اپنی جگہ مسلم ہے لیکن اس کی حرمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے ا س مہینہ میں خصوصی اعمال اس کی عظمت کو چا ر چاند لگا دیتے ہیں۔ تاریخ اسلا می کے کئی واقعات اسی مہینہ میں پیش آئے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ تاریخ کے بیشتر اہم اور سبق آموز واقعا ت اسی مہینہ میں رو نماہو ئے۔ لہذا جہا ں ماہ محرم سال نو کی ابتداء کی نوید دیتا ہے وہیں ان واقعات وحا دثات کی بھی خبر دیتا ہے جن کایاد رکھنا امت مسلمہ کے لئے ضروری ہے۔ زندہ اقوام کی علامت یہی ہو تی ہے کہ وہ اپنی تاریخ ،اسلاف کے کا رنامو ں اور واقعات سے بے خبر نہیں رہتیں۔ تو محرم کا آغاز ہمیں ان تاریخی حقائق سے با خبر ہو نے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
سن ہجری کی ابتداء :
مسلمانوں کی با قاعدہ تاریخ کا آغاز آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی ہجرت سے ہوا۔
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر 10
نماز اہل السنت والجماعت
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
جلسہ استراحت نہ کرنا:
:1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْھَضُ فِی الصَّلٰوۃِعَلٰی صُدُوْرِقَدَمَیْہِ۔
(جامع الترمذی ج1 ص64 باب کیف النھوض من السجود )
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے قدموں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے تھے۔
:2 عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَقَالَ رَمَقْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فِی الصَّلٰوۃِ فَرَاَیْتُہٗ یَنْھَضُ وَلَایَجْلِسُ قَالَ یَنْھَضُ عَلٰی صُدُوْرِ قَدَمَیْہِ فِی الرَّکْعَۃِ الْاُوْلیٰ وَالثَّانِیَۃِ۔
(مصنف عبد الرزاق ج 2ص 117باب کیف النھوض من السجدۃ الاخرۃ)
ترجمہ: حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نماز میں غور سے مشاہدہ کیا۔ میں نے دیکھا کہ آپ کھڑے ہو جاتے تھے اور بیٹھتے نہ تھے
Read more ...

فقیہ ابن فقیہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ الفقہاء:
فقیہ ابن فقیہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما
نام ونسب:
ابوعبدالرحمن عبداللہ بن عمر بن الخطاب بن نفیل القرشی العدوی
ولادت باسعادت:
آپ رضی اللہ عنہماکی ولادت باسعادت تقریباًنبوت کے تیسرے سال ہوئی۔
قبول اسلام:
صحیح قول کے مطابق آپ رضی اللہ عنہمابچپن میں اپنے والد حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہی کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔
(الاصابۃ ج2ص1095)
فضائل ومناقب:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد دین اسلام کے وارث حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بنے
Read more ...

کرشمۂ چشمِ سلطاں شناس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خزائن السنن:
کرشمۂ چشمِ سلطاں شناس
از مفتی شبیر احمد حنفی
اللہ کی پہچان جس کو ہو جائے تو وہ اللہ کی رحمت سے مستفید ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ سے دوسرے بھی رحمتِ الہی سے فیض پا جاتے ہیں، اس عنوان کو مولانا رومی رحمہ اللہ نے اپنی مثنوی میں ایک حکایت سے سمجھایا ہے۔ عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے اپنے عالی ذوق کے مطابق اس حکایت کو بیان فرمایا ہے جو افادہ کی غرض سے ہدیہ قارئین ہے۔
عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا:
مولانا رومی مثنوی میں ارشاد فرماتے ہیں کہ سلطان محمود غزنوی کے زمانے میں شہر میں چوریاں زیادہ ہونے لگیں تو چوروں کو پکڑنے کے لئے شاہ نے یہ تدبیر کی کہ شاہی لباس اتار کر چوروں کا سا پھٹا پرانا لباس پہن لیا اور شہر میں گشت کرنے لگے۔ ایک جگہ دیکھا کہ بہت سے چور اکھٹے بیٹھے ہیں۔
Read more ...