2013

عشق رسول کے تقاضے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عشق رسول کے تقاضے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق و محبت عین ایمان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت پر عمل نجات کا ضامن اور آپ کی کامل اتباع محبت خدا کے حصول کی کنجی ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّهَ فَاتَّبِعُوْنِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ
[آل عمران: 31]
ترجمہ: (اے پیغمبر! لوگوں سے) کہہ دو کہ تم اللہ سے محبت رکھتے ہوتو میری اتباع کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھاری خاطر تمھارے گناہ بخش دے گا۔ (آسان ترجمہ)
حدیث مبارک میں ہے
Read more ...

حفاظت نظر کا ایک عجیب فائدہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
خزائن السنن:
حفاظت نظر کا ایک عجیب فائدہ
مفتی شبیر احمد حنفی
نظر شیطان کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے،اس لیے نظر کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ حفاظت نظر کے بہت سے فوائد ہیں۔ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختردامت برکاتہم نے اپنے ایک ملفوظ میں نظر کی حفاظت کا ایک عجیب فائدہ بیان فرمایا جووہ واقعی لاجواب ہے،افادہ عام کے لیے پیش خدمت ہے۔
حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا:
”ایک بات یاد آگئی، میرے دوست نے بتایا کہ ایک فرانسیسی جوڑا ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے تقریر کی کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے نظر کی حفاظت کا حکم دیا ہے اس کے فائدے یہ ہیں کہ شوہر کے دل میں بیوی کی محبت بس جاتی ہے۔ جب غیروں کو نہیں دیکھتا تو اس کی نظر کا تمام مرکز اس کی بیوی ہوتی ہے۔اس لیے بیوی سے محبت بڑھ جاتی ہے،تو بیوی بھی خوش رہتی ہے
Read more ...

سات فقہاء کا نظریہ حدیث

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آثار التشریع:
سات فقہاء کا نظریہ حدیث
علامہ خالد محمودمدظلہ
پی- ایچ- ڈی لندن
[2]:حضرت امام محمد بن حسن الشیبانی رحمہ اللہ م189ھ اس بحث میں کہ نماز میں قہقہہ ناقض وضو ہے ،تحریر فرماتے ہیں۔
لولا ما جاء من الآثار كان القياس على ما قال اهل المدينة ولكن لا قياس مع اثر وليس ينبغي الا ان ينقاد للآثار،
[کتاب الحجۃ علیٰ اہل المدینۃ ج1ص204]
ترجمہ:اگر وہ آثار نہ ہوتے جو وارد ہوچکے توقیاس وہی چاہتاہے جو اہل مدینہ کہتے ہیں لیکن حدیث کے ہوتے ہوئے قیاس جائز نہیں اور اس موقع پر اس کے سوا کوئی راہ نہیں کہ احادیث کے سامنے سرتسلیم کردیا جائے۔
اس سے پتہ چلا کہ ائمہ احناف کے ہاں حدیث بہرحال مقدم رکھی جاتی تھی اور اس کے ہوتے ہوئے رائے اور قیاس سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتاتھا۔
[3]:حضرت امام مالک رحمہ اللہ
Read more ...

فحاشی اور عریانی کی روک تھام کیسے ممکن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فحاشی اور عریانی کی روک تھام کیسے ممکن؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
معاشرہ اور سوسائٹی کی اصلاح امن وامان اور عزت وعصمت کی حفاظت کی ضامن ہے۔معاشرتی بگاڑ ایسی”بلا“ہے جو امن کو تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔صالح اور پر سکون معاشرہ میں جو چیزیں بگاڑ کا سبب بنتی ہیں ان میں سے ایک فحاشی اور عریانی کا عفریت ہے۔
نہایت افسوس سے یہ بات کہنی پر رہی ہے کہ ہمارا معاشرےمیں مغربی عناصر اور اغیار کی محنت دھیرے دھیرے اثر انداز ہورہی ہے۔ یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ معاملہ اگر اسی ڈگر پہ چلتا رہا تو ایک نہ ایک دن رسوائی کا منہ دیکھنا ہی پڑے گا۔
فحاشی کے ذرائع:
Read more ...

لوح ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">لوح ایام

19جنوری: حضرت الاستاذ متکلم اسلام دورہ دوبئی سے واپس تشریف لائے۔
21جنوری:متکلم اسلام مسلکی حوالہ سے صوابی تشریف لے گئے۔
22 جنوری:ممتاز عالم دین مولانا الیاس فیصل صاحب[حال مقیم مدینہ منورہ]مرکز میں تشریف لائے اور طلباء کو مسلکی حوالہ سے کام کرنے کے طریقہ سے آگاہ کیا۔
مشہور عالم دین مولانا قاری سعید صاحب [تلہ گنگ]کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کردیا۔ 23 جنوری کو متکلم اسلام حفطہ اللہ نے حضرت قاری صاحب کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ نمازجنازہ سے قبل حیات شہداء کے حوالہ سے مختصر ومدلل گفتگو فرمائی۔
Read more ...