2013

اسے آ گیا ہے مرنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسے آ گیا ہے مرنا !!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اپنے مرشد ومربی حضرت شاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ کی یاد میں مغموم دل کی آواز جن کے دم قدم سے اللہ کریم نے دین کی خدمت کے لیے قبول فرمایا۔
1928 ءکو ہندوستان کے شہر پرتاب گڑھ میں ایک ایسے بچے نے جنم لیاجس نے بڑے ہوکر تزکیہ نفوس کی بدولت لاکھوں بندگان خدا کی زندگی کی کایا پلٹ دی۔ یعنی میرے مرشد ومربی حضرت والا الشاہ حکیم محمد اختر رحمۃ اللہ علیہ رحمۃ ًواسعۃ ًحضرت والا کی زندگی کے بے شمار پہلو ہیں جن پر لکھا جا سکتا ہے آپ نے اپنی محنت کا میدان پیسے اور شہرت کو نہیں بلکہ لوگوں کے قلوب کو بنایا اور ان کے دلوں سے ماسوی اللہ کی آلائشیں باہر نکال پھینکیں۔ عشق مجازی ،حسن پرستی ،اغلام بازی ،بدنظری جیسے گناہوں کو معاشرے سے ختم کرنے کی دن رات محنت کی۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ محض گناہ ہی نہیں بلکہ بہت سارے کبیرہ گناہوں کا پیش خیمہ ہیں۔
Read more ...

متکلمِ اسلام کے حضور نذرانہ عقیدت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلمِ اسلام کے حضور نذرانہ عقیدت
مولانا محمد نعیم اللہ ،پشاور
متکلم اسلام سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی دینی، علمی، تبلیغی، اصلاحی اور مسلکی و مذہبی خدمات کا ہر صاحب انصاف شخص معترف ہے۔ اللہ کریم نے آپ سے جس مختصر وقت میں دین کے اہم شعبوں کے احیاء اور تجدید کا کام لیا ہے وہ کسی پر مخفی نہیں۔ وقتا فوقتاً بعض شعراء نے آپ کی ان مساعی جمیلہ کو دیکھ کر آپ کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش فرمایا ہے انہیں میں ایک نام مولانا محمد نعیم اللہ پشاوری حفظہ اللہ کا بھی ہے ، چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
قسما برب العباد یا الیاس
Read more ...

جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آداب معاشرت:
جمائی کے وقت منہ پر ہاتھ رکھنا
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی ﷾
عن ابی سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا تثاوب أحدكم فليمسك بيده على فيه فإن الشيطان يدخل۔
صحیح مسلم: رقم الحدیث2995
ترجمہ:
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیے کہ اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لے، کیونکہ اس وقت شیطان چاہتا ہے کہ اندر داخل ہو جائے۔
تشریح:
Read more ...

نماز اہل السنت و ا لجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فرضیت جمعہ: قسط نمبر19
نماز اہل السنت و ا لجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جمعہ کے دن نماز جمعہ ادا کرنا فرض عین ہے۔ مریض، مسافر ،عورت،بچے، غلام اور مجنون کے علاوہ باقی لوگوں پر نماز جمعہ میں شریک ہونا ضروری ہے۔ ورنہ سخت گنہگار ہوں گے۔
:1 عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآْخِرِ فَعَلَیْہِ الْجُمْعَۃُ یَوْمَ الْجُمْعَۃِ اِلَّامَرِیْضٌ أَوْ مُسَافِرٌ أَوْاِمْرَأَۃٌ أَوْ صَبِیٌّ أَوْ مَمْلُوْکٌ فَمَنِ اسْتَغْنٰی بِلَھْوٍ أَوْ تِجَارَۃٍ اِسْتَغْنَی اللّٰہُ عَنْہُ وَاللّٰہُ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ۔
(سنن الدار قطنی ص 273،،السنن الکبریٰ للبیہقی ج3 ص184)
ترجمہ: حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’
Read more ...

حقوق اللہ اور حقوق العباد

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ:
حقوق اللہ اور حقوق العباد
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی
3– فروری 2012ء بروز جمعۃ المبارک حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے جامع مسجد 87 جنوبی سرگودھا میں خطاب فرمایا، جس میں ’’حقوق اللہ اور حقوق العباد‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔
الحمدللہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذباللہ من شرور انفسنا ومن سئیات اعمالنا من یہدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاہادی لہ ونشہد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ ونشہد ان سیدنا و مولانا محمدا عبدہ ورسولہ، امابعد۔ فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ: وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا۔
الاسراء:23
Read more ...