2013

فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 3: کرامت سے متعلق
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اس کے بعد دوسری چیز” کرامت “ہے:
کسی متبع شریعت ولی اللہ کے ہاتھ پر کوئی خلاف عادت کام ظاہر ہوجانے کو ”کرامت“ کہتے ہیں۔
شرح فقہ اکبر کا حوالہ :
ملا علی قاری رحمہ اللہ م1014ھ فرماتے ہیں :
”والکرامۃ خارق للعادۃ الا انھا غیر مقرونۃ بالتحدی وھی کرامۃ للولی“
) شرح فقہ اکبر ص(79
)ولی کی (کرامت ایسے خلاف عادت کام کو کہتے ہیں جو بغیر چیلنج کے ہو۔
Read more ...

سفیراحناف سرزمین اولیاء پر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سفر نامہ
سفیراحناف سرزمین اولیاء پر
مولانا عابد فاروق
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا تین روزہ دورہ رحیم یار خان
صوبہ پنجاب کا آ خری ضلع اولیا ءاللہ حضرت دین پوری اور حضرت درخواستی کی سر زمین ضلع رحیم یا ر خان ہے۔
28اگست 2013ء بروز بدھ کو سفیر احناف متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مرکزی ناظم اعلیٰ اتحا داہل السنۃ والجماعۃ ظاہر پیر کے علاقے میں تشریف لائے چوک سیدنا صدیق اکبر پر راقم السطور نے جما عتی سا تھیوں کے ہمراہ حضرت الاستاذ کا پر جوش استقبال کیا۔
شہرکے قریب ہی حا فظ عبد الرشید کی خا نقاہ میں تشریف لے گئے جہاں ان سے اور ان کے متعلقین سے ملا قات کی اور دعا فرمائی، یہاں سے اب صا دق آ باد کے لئے روانہ ہو ئے
Read more ...

محدثین فقہ کے سائے میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آثار التشریع:
محدثین فقہ کے سائے میں
علامہ خالد محمود ۔لندن
1: حضرت امام مالک ؒم179ھ اپنے موطا میں جہاں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہیں جن کی پیروی امت میں جاری ہوئی تو وہاں آپ ان اہل علم کے لیے یہ الفاظ اختیار کرتے ہیں۔
انہ لم یراحدا من اہل العلم والفقہ یصومہا۔
)موطا مالک ص290(
ترجمہ:آپ نے اہل علم فقہاء سے کسی کو یہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
2: حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ م241ھ کے پاس 198ھ میں کچھ محدثین مسجد خیف میں آئے آپ نے انہیں فقہ کی تعلیم پر آمادہ کیا۔وہاں آپ حج کے مسائل پر فتوے دیتے رہے تھے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ محدثین کے ہاں فقہ اونچے درجے کا علم شمار ہوتا تھا بلکہ اس سے حدیث کی بھی صحیح معرفت ملتی تھی۔شیخ محمد بن عبدالوہاب نجدی لکھتے ہیں.
Read more ...

فضائل و مسائل قربانی اور تکبیرات عیدین

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
فضائل و مسائل قربانی اور تکبیرات عیدین
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
قربانی کی اہمیت:
قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوئی اور اُمتِ محمدیہ علی صاحبہا السلام تک مشروع چلی آرہی ہے، ہر مذہب وملت کا اس پرعمل رہا ہے۔ قرآن کریم میں ایک جگہ ارشاد ہے:
’’وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً لِیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِنْ بَہِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ‘‘الآیۃ
(سورۃ حج:34)
ترجمہ: ہم نےہر امت کےلئے قربانی مقرر کی تاکہ وہ چوپائیوں کےمخصوص جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ تعالیٰ نےعطاء فرمائے۔
قربانی کاعمل اگرچہ ہرامت میں جاری رہا ہے لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا، اسی وجہ سے اسے ’’سنتِ ابراہیمی‘‘کہاگیاہے۔
Read more ...

کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جدید مسائل
مفتی رئیس احمد
کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم
کریڈٹ کارڈ آج کل دنیا میں بہت کثرت سے پھیل گیا ہے۔ پاکستان میں تو ابھی تک اتناعام رواج نہیں ہے لیکن دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک اور مغربی ملکوں میں ساری خریداری کریڈٹ کارڈ پر ہو رہی ہے۔
کریڈٹ کارڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وجہ اس کی یہ ہے کہ چوری ڈاکے بہت ہونے لگے ہیں اگر کوئی آدمی گھر سے نکلے اور اسے لمبی چوڑی خریداری کرنی ہو۔ اور اگر وہ جیب میں بہت سارے پیسے ڈال کر لے جائے تو خطرہ ہے کہ ڈاکہ پڑ جائے کوئی چھین کر لے جائے خاص طور پر اگر کہیں سفر پر جا رہا ہو تو ہر وقت اپنے پاس بڑی رقم لے کر پھر نے میں بہت خطرات ہیں اس لیے اس کا ایک یہ طریقہ نکالا کہ بینک ایک کارڈ جاری کرتا ہے جس کو کریڈٹ کارڈ کہتے ہیں۔ بینک کہتا ہے ہم سے کوئی بھی شخص یہ کارڈ وصول کر سکتا ہے کریڈٹ کارڈ کی ایک سالانہ قیمت ہوتی ہے مثلاً تقریباً ایکسپریس بینک نے ایک کارڈ ایشو کیا
Read more ...