بنات اہلسنت

فلسطینیوں کی مدد کیجئیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فلسطینیوں کی مدد کیجئیے
عبدالمنعم فائز'کراچی
فلسطین میں گرتی لاشوں کا نو حہ لکھوں یا آزادی کے بیڑے پہ اسرائیلی گِدھوں کے حملے کا ذکر کروں ....اندیشے لاکھ ہیںاور بے چین دل ایک....آج 62سال کی آبلہ پائی کے بعد بھی تاحد نگاہ منزل نظر نہیں پڑتی۔1945سے31مئی 2010تک امت مسلمہ اپنی روح کے زخموں کو اشکوں سے دھورہی ہے۔برسوں پر محیط فریادوں اور نالوں کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔سوال یہ ہے کہ آخر حتمی حل کیا ہے؟آئےے تاریخ کے تناظرمیں اس کا جواب تلاشتے ہیں:
31مئی کو اسرائیلی درندگی پر ساری دنیا لاوابن کر پھٹ پڑی۔ غم و غصے سے بپھرے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔نہتے امدادی قافلے پر مسلح اسرائیلی غنڈوں کی دہشت گردی نے تمام عالمی تنظیموں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اقوام متحدہ ، عرب لیگ اور یورپی یونین تک نے اس کھلی جارحیت کی مذمت کی۔ اقوام متحدہ میں مذمتی قرارداد پیش ہوئی تو امریکا آڑے آگیا۔ 20
Read more ...

ایمان وعمل کی بہاریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایمان وعمل کی بہاریں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مالک ارض وسما کے بے پایاں انعامات کا شکر کیونکر اداہوجس نے ہماری کاوشوں کو اپنے فضل وکرم سے قبولیت سے نوازا،بے شک وہ بہت نوازنے والا ہے۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کے ساتھ ہی ملک کے طول وعرض میں صراط مستقیم کورسز کا آغاز ہوگیا، ہمارے مخلص رفقاءکی شبانہ روزانتہائی محنت نے اپنارنگ دکھاناشروع کیا۔ بحمد اللہ تعالی کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی اورفیصل آباد جیسے گنجان آباد شہروں سے لے کردوردراز کے دیہاتوں تک اس کورس کو پڑھانے کے لیے مراکز قائم ہوئے۔
اسکولز،کالجز، مدارس،مساجد ،گھر، بیٹھکیں،ڈیرے کون سی ایسی جگہ ہے جہاں تعلیم وتعلم کی یہ محفلیں نہ جمائی گئیں۔ہماری بہنوں کی دلچسپی اور توجہ کایہ عالم کہ اس مرتبہ خواتین کے حلقہ جات کی تعداد مردوں سے کہیں بڑھ گئی۔ مکتبہ اہل السنة والجماعة کے منتظمین کو صراط مستقیم کورس کی کتب کے لیے تقاضوں پر تقاضے آرہے تھے اور یہ حضرات مسرت بھری حیرانی میں گم تھے
Read more ...

عیادت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عیادت
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روزشاہ جی کی طبیعت ناساز ہوگئی سارے احباب عیادت کے لیے آئے میر صاحب نے پوچھا کہ شاہ جی آپ کے دشمنوں کی کیا طبیعت خراب ہے ؟فرمایاکہ میاں بیماری تو سب ہی کو آتی ہے دوست ہو یا دشمن البتہ عام لوگ دوست کے بیمار ہونے پر دل گرفتہ ہوتے ہیں اور دشمن کی بیماری پر دلشاد جب کہ داناآدمی دوست کی بیماری پر اس کی عیادت اوراس کے لیے دعائے صحت کرتا ہے اور دشمن کی بیماری پر خود عبرت پکڑتاہے اور دشمن کے لیے دعائے ہدایت کرتاہے۔ میرصاحب نے کہا:”بھائی! میں نے آپ کے اصلی دشمنوں کی بات نہیں کی تھی میں نے محاورے کے دشمنوں کی بات کی تھی مقصود یہ تھا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے ؟
Read more ...

نیت کا فرق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نیت کا فرق
حافظ سراج الدین جامعہ محمدیہ'لیہ
کسی گاوں میں ایک بڑا پیپل کا درخت تھا لوگ اس سے بے شمار فائدے اٹھاتے تھے، درخت کی چھال سے دوائیں بناتے اور شہر جاکر بیچتے جس سے انہیں بہت نفع ملتا یہاں تک انہوں نے اس درخت کی پوجا پاٹ شروع کردی، اب یہ درخت شرک کا مرکز بن چکا تھا۔ وقت یوں ہی تیز رفتاری سے گزرہا تھا کہ ایک نیک شخص اس گاوں میں آکر رہنے لگے، انہوں نے لوگوں کو اس درخت کی پوجا کرتے دیکھا تو آگ بگولہ ہوگئے۔ شرک کا پرچار دیکھ کر ان کی آنکھوں میں خون اتر آیا، غصے سے بے قابو ہوگئے، پھر غصے کی حالت میں گھر گئے اور گھر سے کلہاڑی اٹھائی اور اس درخت کو کاٹنے کیلئے گھر سے روانہ ہوئے، ابھی وہ راستے ہی میں تھے
Read more ...

شوہر برائے فروخت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شوہر برائے فروخت
محمد ارسلان رانا'فاروق آباد
بازار میں ایک دکان کھلی جو شوہروں کو فروخت کرتی تھی، اس دکان کے کھولتے ہی لڑکیوں اور عورتوں کا اژدہام اس دکان کی طرف چل پڑا۔ دکان کے داخلہ پر ایک بورڈ رکھا تھا جس پر لکھا تھا:
”اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک مرتبہ ہی داخل ہو سکتی ہے۔“
پھر نیچے کچھ اس طرح ہدایات دی گئی تھیں کہ :
” اس دکان کی چھ منزلیں ہیں ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہو گا جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا۔
Read more ...