بنات اہلسنت

کعبہ پر پہلی نظر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کعبہ پر پہلی نظر
محمد فاروق کراچی
سطح ارض پر” بیت اللہ“ پہلی مبارک عبادت گاہ ہے جو انسانوں کے لیے قائم کی گئی ہے اور جسے تمام جہاں والوں کے لیے مرکز ہدایت بنایا گیا۔ حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک متعدد انبیاءعلیہم السلام نے ضرورت پڑنے پر کعبة اللہ کی تعمیر میں حصہ لیا۔ کتنی متبرک و مقدس ہے یہ جگہ کہ اللہ کے جلیل القدر انبیاءعلیہم السلام نے اس کا طواف کیا اور کتنے مبارک تھے وہ لمحات کہ خاتم الانبیاءصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کے گھر کا طواف کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔ ہزاروں صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلو میں تھے۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔۔۔۔
Read more ...

موت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
موت
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ایک روز مجلس میں موت کے موضوع پر بات چل نکلی۔ شاہ جی نے فرمایا موت ایک ایسا راز ہے جو آج تک کوئی گیانی، کوئی سیانا، کوئی دانشور، فلسفی، عالم یا عارف نہیں جان سکا۔ کسی نے کنفیوشس سے موت کے بارہ میں پوچھا تھا، اس نے جواب میں کہا تھا کہ ہمیں زندگی کی حقیقت ہی کا کب علم ہے جو ہم موت کا راز جان سکیں ؟ کسی عربی شاعر کا شعر ہے:
الموت باب وکل الناس یدخلہ
یا لیت شعری بعد الباب ما الدار
Read more ...

ذوالحجہ کی عبادات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ذوالحجہ کی عبادات
مولانا محمد کلیم اللہ
ماہ ذوالحجہ میں چند ایک خصوصی احکام یہ ہیں :
1: حج بیت اللہ (یہ صرف اسی مہینہ میں ہی ادا ہوتا ہے ) 2: قربانی(صاحب استطاعت مسلمانوں کے لیے واجب ہے اور اس مہینہ کے صرف تین دنوں میں ادا کی جاسکتی ہے)
3: عیدالاضحی 4: تکبیرات تشریق (اس ماہ کے پانچ دنوں میں فرض نمازوں کے بعد” اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد” اونچی آواز سے کہنا۔ 5: یوم عرفہ کا روزہ (یعنی نویں ذوالحجہ کو روزہ رکھنا ) 6: جس شخص نے قربانی کرنی ہو اس کا بال اور ناخن نہ کٹوانا 7: اس ماہ کی دسویں ، گیارہویں بارہویں اور تیرہویں تاریخ کو روزہ نہ رکھنا کیونکہ سال بھر میں اللہ تعالی کی طرف سے پانچ دن ممنوع ہیں کہ ان میں روزہ نہ رکھا جائے۔مذکورہ چار دن او ریکم شوال المکرم کا دن۔
Read more ...

مجھے ہے حکم اذاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مجھے ہے حکم اذاں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مصورپاکستان علامہ محمد اقبال ؒ نے مسلمانوں میں جو آزادی کی روح پھونکی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ اقبال کاپاکستان کے بارے میں جو تصورتھا....اب وہ تصور مٹتا چلا جا رہا ہے۔ ستم بالائے ستم یہ کہ اب اقبال کودشمنِ وطن اوردشمنِ اسلام قراردیاجارہاہے، جذبہ حریت کوجِلا بخشنے میں اقبال کی ہمہ وقتہ کاوشیں اورکُڑھن خودعلامہ کے اشعارمیں دیکھی جاسکتی ہے۔ محسوس ہوتاہے کہ علامہ قلم سے نہیں ....دل سے لکھتاہے۔ اقبال کی بلند خیالی اورعزائم کودیکھ کریوں محسوس ہوتاہے کہ وہ ایک انقلاب کے خواہاں تھے!!!! جس انقلاب سے مسلمان اپنی” خودی“ کوپہچان سکے اوراقوامِ عالم میں اپنی عظمت وسطوت کاسکہ جماسکے، مسلمانوں کی زبوں حالی دیکھ کراقبال شکوہ کرتاہے ....اقبال کے شکوہ میں بعض تنگ نظرلوگوں کوکفروشرک کے مجسمے کھڑے نظر آنے لگے
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام میمونہ'گوجرانوالہ
آلو کی فیرنی
اشیائ:
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
آلو۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔حسب ضرورت
چھوٹی الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ عدد
Read more ...