بنات اہلسنت

ظہیرالدین محمد بابر

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
ظہیرالدین محمد بابر
امان اللہ کاظم'لیہ
سرزمین منگولیا جس کی شمالی سمت میں بحر منجمد شمالی کا برفانی دلدلی علاقہ اور ٹنڈراکے برف پو ش میدانوں کا ایک طویل سلسلہ پھیلا ہوا ہے جب کہ اس کے جنوب میں تبت اور قراقرم کے برف پوش پہاڑ اور سلسلہ ہائے کوہ ہمالیہ واقع ہے اس کے مشرق میں چین جیسا وسیع و عریض ملک اور منچوریا کے گھنے جنگلا ت کا سلسلہ بہت دور تک چلا گیا ہے جب کہ اس کے مغرب میں سائبیریا کے بےآب وگیا ہ برفیلے میدان اور روس کے برف پوش پہاڑوں کا ایک طویل سلسلہ موجود ہے منگولیا کا بیشتر حصہ دنیا کے عظیم صحرا" صحرائے گوبی" پر مشتمل ہے جس کی تمام تر زمین بنجر اور خشک ہے جس کی جلی ہوئی ریت اور مٹی آندھیوں کے دوش پر ہر آن ادھرسے ادھراورادھرسے ادھررواں دواں رہتی ہے کہیں کہیں چھوٹی چھوٹی جھلیں اور ننھے منھے سے دریا بھی موجود ہیں
Read more ...

چکوال معجزہ سچ یا جھوٹ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
چکوال معجزہ سچ یا جھوٹ؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
کچھ دن پہلے چند احباب کے فون پہ فون آنے لگے کہ چکوال میں آپ ﷺتشریف لائے ہیں جس گھرانے کو آپ ﷺنے شرف بخشا وہ ایک غریب شخص کا گھر ہےعشق رسالت میں سرشاریہ شخص ربیع الاول میں میلاد مناناچاہتا تھا لیکن غربت آڑے آئی اور مایوسی سے سوگیا۔بعض احباب نے یہ بھی بتلایا کہ اس خوش قسمت ترین انسان کی بیٹی مادرزاد نابینی تھی دل عشق رسو ل سے معمورتھا اور ہر دم یہ خواہش قلب میں مچلتی رہتی تھی
؂ ہمارے گھر بھی ہوجائے چراغا ں یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم )
مختلف قسم کی خبریں موصول ہورہی تھیں کسی میں آقا مدنیﷺ کے تشریف لانے کا ذکر تھا
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
ام خدیجہ؛چک گلاں
مقلوبہ
اشیائ:
چکن ایک کلو ( چھوٹے پیس) گاجر دو ٹکڑے تین انچ تک کے
لوکی دو ٹکڑے تین انچ تک کے چاول ایک کلو
پھول گوبھی ایک چھوٹا ٹکڑا چکن کیوبز دو عدد
Read more ...

جسے اللہ رکھے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
جسے اللہ رکھے
بنت محمد سلیم
جج صاحب نے سزائے موت لکھنے کے لئے قلم اٹھایا ہی تھا کہ نب ٹوٹ گئی ،انہوں نے دوسرا قلم اٹھایا اس کی بھی نب ٹوٹ گئی اسی طرح جب تیسرا قلم اٹھایا تو اس کی بھی نب ٹوٹ گئی جج صاحب کو بہت حیرت ہوئی !!!انہوں نے کیس کی تفتیش نئے سرے سے کرنے کا فیصلہ کیا۔
معاملہ ایک کسان کے قتل کا تھا اس کے قتل کے الزام میں اس کی بیوی کو گرفتار کیاگیا تھا۔ واقعہ کچھ اس طرح ہوا تھا کہ نذیر اپنے کھیت میں ہل چلا رہا تھا دوپہر کے وقت اس کی بیوی بشیراں اس کا کھانا لے کر آئی۔ نذیر کا کام ابھی کافی باقی تھا چنانچہ اس نے بشیراں سے کہا:”کھانا درخت کی شاخ سے باندھ دو، میں کام سے فارغ ہوکر کھالوں گا۔ “بشیراں نے کھانا باندھا اور گھر چل دی۔
اپنے کام سے فارغ ہوکر نذیر کھانے کی طرف گیا اس نے رومال کھولا اور وہیں بیٹھ کر کھانا کھانے لگا
Read more ...

منصف بادشاہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
منصف بادشاہ
علی نواز؛لاہور
کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کیا کرتا تھا ایک دفعہ وہ بڑی شان وشوکت سے اپنے لاﺅ لشکر سمیت کہیں جارہ تھا،سامنے سرسبز وشاداب کھیت تھے، ان کھیتوں کے بیچوں بیچ پگڈنڈی پر ایک کمہار اپنے گدھوں کو لئے جاررہا تھا۔
گدھا بڑی شرافت کے ساتھ سیدھا چلتا جارہاتھا۔اس نے سرسبز کھیت میں سے ذرابھی چارہ نہیں کھایا جب کہ جانوروں کی عادت اس کے برعکس ہوتی ہے ،گدھے کی یہ شرافت دیکھ کر بادشاہ حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا ،اس نے حکم دیا :”اس
Read more ...