بنات اہلسنت

اللہ والوں کی صحبت

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
اللہ والوں کی صحبت
کاشف الرحمان، پبی
مولانا رومی رحمہ اللہ ارشاد فرماتےہیں: لومڑی کی بزدلی مشہور ہے لیکن جس لومڑی کی کمر پر شیر کاہاتھ ہو کہ تم گھبر انا مت ،میں تیرے ساتھ ہوں تو بزدلی کے باوجود شیرکے فیض سے اس قدر باہمت ہوتی ہے کہ چیتوں کے ساتھ ٹکر کھانے کے لیےتیار ہوجاتی ہے۔
یہی حال حق تعالیٰ کے خاص بندوں کاہوتاہے کہ وہ مال کے نہ ہونے کے باوجو دکسی قسم کے باطل سے نہیں ڈرتے،نہ خوف زدہ ہوتے ہیں۔
Read more ...

خلیفہ بلا فصل سیدنا ابو بکر صدیق

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
خلیفہ بلا فصل سیدنا ابو بکر صدیق
اقراء سحر
آج میں جس ہستی کے متعلق لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں وہ اتنی عظیم ہستی ہے کہ میرے جیسی ادنیٰ انسان کو ان کے قدموں کی خاک ہونے کے لئے بھی بے پناہ محبت ِ دین، عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عباداتِ الہٰی کی ضرورت ہے۔ یہ وہ ہستی ہیں کہ جن کے محض نام لینے سے ارواح اس قدر لطافت محسوس کرتی ہیں کہ اس کے جہانِ کل کی ہر شے سرورِ عبادت و محبت نظر آتی ہے۔
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے رفیق، اسلام کے عظیم جانثار، محرم اسرار نبوت، ثانی اثنین فی لغار سیدنا ابوبکر صدیق۔ آپ کا نام عبداللہ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق ہے۔
Read more ...

ہاں میں ایک بیٹی ہوں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہاں میں ایک بیٹی ہوں !
سعدیہ خانم
صنف نازک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہر روپ میں ابر رحمت ہے۔ پیا ر ، محبت کا بے لو ث خزانہ ہے ، خو شبو کا جھونکا ہے ، نرم نازک کلی کی مانند ہیں ، ایثار و قربانی کا نمونہ ہے۔ جس گھر میں بیٹی پیدا ہو تی ہے اس گھر کے مکیں پر رحمت کے دروازے کھو ل دیے جا تے ہیں۔ وہی بیٹی جب ماں بنتی ہے تو پر وردگار عالم اس ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دیتا ہے۔ لیکن قابل غو ر اور قا بل افسوس بات یہ ہے کہ اسی عورت ، اسی بیٹی کا ہم اپنے معاشرے میں کیا حا ل کر دیتے ہیں۔
Read more ...

نظامِ تعلیم کا جائزہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نظامِ تعلیم کا جائزہ
مولانا محمدمبشربدر
تعلیم کا انسان کی تربیت و سوچ پر گہرا اثر پڑتا ہے۔انسان کو جس قسم کی تعلیم دی جاتی ہے ویسے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں اور ویسی ہی تربیت کا ظہور ہوتا ہے۔ صدیوں سے انسان میں تہذیب و شعور کی شمع فروزاں کرنے کے لیے مختلف طریقہائے تعلیم وضع کیے جاتے رہے ہیں۔ اسلام نے آکر تعلیم کی اہمیت کو بہت زیادہ اجاگر کیا ، حتیٰ کہ پہلی وحی تعلیم و تعلم سے متعلق ہے۔
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے بھی علم کے حصول پر زور دیا ہےاور ہر مرد و عورت پر علم حاصل کرنا فرض قرار دیا،
Read more ...

مسلم تاجر برادری کے لیے لمحہ فکریہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلم تاجر برادری کے لیے لمحہ فکریہ !
نعیم خان، لاہور
ویٹی کن سٹی کہنے کو تو ایک ارب کیتھولک عیسائیوں کا روحانی مرکز ہے، مگر باخبر حلقوں کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین قوت ہے۔ ویٹی کن جغرافیائی لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک نظر آتا ہے۔
اس کا رقبہ ایک کلومیٹر بھی نہیں ہے۔ مگر اس کا کاموں کا حجم، اس کے ادارے اور اس کا کردار دنیا کے ہر ہر ملک میں نظر آتا ہے۔
ایک ایسی بستی جس کی آبادی نو سو افراد پر مشتمل ہے،
Read more ...