بنات اہلسنت

تعفن زدہ ماحول اور ہمارا معاشرہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تعفن زدہ ماحول اور ہمارا معاشرہ
ڈاکٹر محمد جاوید
عام کہاوت ہے کہ صحت مند جسم ، صحت مند دماغ پیدا کرتا ہے اور صحت مند دماغ صحت مند قوم پیدا کرتے ہیں، اور صحت مند قوم ہی سماجی و سیاسی انقلابات پیدا کرتی ہے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جسمانی اور فکری طور پہ بیمار قوم نے عظمت و عروج حاصل کیا ہو۔ لہٰذا صحت مند جسم بنانے اور صحت مند قوم بننے کے لئے صاٖ ف ستھرا ماحول اور صاف ستھری فضا درکار ہوتی ہے۔دنیا بھر میں تہذیب یافتہ معاشروں میں اور غیر تہذیب یافتہ معاشروں میں ایک بنیادی فرق جو پہلی نظر میں سمجھ میں آتا ہے
Read more ...

گُفتہ او گُفتہ اللہ بود

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گُفتہ او گُفتہ اللہ بود
جب افریقہ کے جنگلات میں آفتابِ اسلام نے کرنیں بکھیریں
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
قیروان……مغربی افریقہ کا مشہور شہر ہے ، کافی عرصہ تک اسے افریقہ کا دارالسلطنت اور گورنر افریقہ کی قیام گاہ ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔ 50ھ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس کی بنیاد رکھی۔
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عقبہ بن نافع فہری رحمہ اللہ کو افریقہ کا عامل مقرر کیا۔ یہاں ”بَربَر“قوم آباد تھی ، ان میں سے اکثر قبائل حضرت عقبہ بن نافع رحمہ اللہ کے ہاتھ پر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ اور ان کے ساتھ افریقی ممالک کی فتح میں شریک رہے۔ افریقی ممالک فتح ہو جاتے لیکن چونکہ وہاں لشکر اسلامی کی مستقل چھاؤنی نہیں تھی
Read more ...

وقت انسانی زندگی کا عظیم سرمایہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
وقت انسانی زندگی کا عظیم سرمایہ
مفتی محمد صادق حسین
انسان دنیا میں چند دن کے لئے آیا ہے ،یہاں اس کا ٹھکانہ عارضی ہے ،انسانی زندگی خود اس کی بے ثباتی اور ناپائیداری کو بتاتی ہے ،دنیا میں پید اہونے والا ہر بچہ اس بات کا ثبوت ہے اسے کل مرنا ہے۔ موت سے کسی کو رست گاری نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے اس عارضی دنیا میں انسان کو نیکیاں کمانے اور اجر و ثواب کو جمع کرنے کے لئے بھیجا ہے ، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا سے وہی لوگ کامیاب ہوکر جاتے ہیں جو وقت کی قدر کرنے والے ہوتے ہیں ،اور جنہیں ایک ایک لمحہ کا احسا س ہوگا اور کل پروردگارِ عالم کے سامنے حاضری کی فکر لاحق ہوگی۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اس حقیقت کو مختلف انداز میں اجاگر کیا ہے
Read more ...

کیا آپ جنت جانا چاہتے ہیں ؟؟ تو آئیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کیا آپ جنت جانا چاہتے ہیں ؟؟ تو آئیے!!
اہلیہ مفتی شبیر احمد
جنت بہت ہی عیش وآرام کی جگہ ہے۔ بے شمار بیش بہا نعمتوں سے بھری ہوئی ہے۔ وہاں اہل جنت کی ہر آرزو اوربڑی سے بڑی خواہش پوری ہوگی۔ ہرپسندیدہ چیز بلا کسی محنت ومشقت انہیں میسرہوگی۔ جنت میں اہل ایمان کی خوشی وآرام کے لیے کیاکیا نعمتیں مہیا ہیں، ان کا صحیح اور مکمل تصور انسان کے بس سے باہر ہے۔ جنت اہل ایمان کی آخری منزل ہے جس میں جانے کے بعد یہ لوگ دنیا کی مشکلات ومصائب کو یکسر بھول جائیں گے۔ یہاں تک کہ وہ شخص جو
Read more ...

رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ مزاح

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ مزاح
غلام نبی مدنی
فنون لطیفہ (fine arts) جمالیاتی حس کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔یہ اصطلاح اٹھاروہیں صدی میں ایجاد ہوئی،جس کی پانچ قسمیں متعارف کروائی گئیں،موسیقی، مصوری، شاعری، سنگتراشی اور رقص۔آج کل آرکٹیکس،شوبز،فلم انڈسٹری،اور بہت سی دوسری لہووسرود کی چیزوں کو بھی فنون لطیفہ کا نام دیدیاگیاہے۔مختلف ملکوں میں ان چیزوں کے علاوہ مختلف چیزوں کو فنون لطیفہ میں شامل کیا جاتاہے۔جیسے فرانس میں کھانا پکانا بھی فنون لطیفہ میں شامل ہے۔
حقیقت حال کا مطالعہ کیا جائے تو فنون لطیفہ کوئی بری چیز نہیں،کیوں کہ جمالیاتی حس فطرتا انسان میں ودیعت ہے۔تواللہ کی بنائے ہوئی حسین اور تفریح دینے والی چیزوں سے لطف اندوز ہونا فطرت کے عین مطابق ہے۔
Read more ...