2014

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانا محمدعاطف معاویہ﷾
امام ابراہیم بن یزید النخعی رحمہ اللہ
ایک مرتبہ ھشام بن عبد الملک نے عطاء بن سائب سے مختلف شہروں کے مجتھدین وفقہاء کے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا فمن فقيه أهل الكوفة؟اھل کوفہ کے فقیہ کون ہیں تو انہوں نے جواب دیا ابراھیم نخعی
)الطبقات السنیہ فی تراجم الحنفیہ ج1ص43(
آپ کا نام ابراھیم کنیت ابو عمرا ن ہے نسب نامہ یہ ہے
ابراهيم بن يزيد بن قيس بن الاسود بن عمرو بن ربيعة بن ذهل النخعي أبوعمران الكوفي الفقيه
)تھذیب التھذیب ج1ص155(
با کمال صحبت :
Read more ...

متکلم اسلام کا دورہ ملائشیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلم اسلام کا دورہ ملائشیا
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی ﷾
چند دن پہلے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت مسلک کی اشاعت و تحفظ کے حوالے سے ملائشیا ، سنگاپور اور دبئی ، ابوظہبی تشریف لے گئے۔ اپنے اس مسلکی دورےمیں چند دن ملائشیا بھی قیام کیا ،راقم الحروف نے حضرت الاستاذ سے ملائشیا سفر نامے کی کچھ ترتیب پوچھی اور کچھ وہاں کے مقامی حضرات نے ہمیں کارگزاری پہنچائی ، جس آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ملائشیارقبے کے لحاظ سے 67واں بڑا ملک ہے۔ مغرب میں اس کی زمینی سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ ملتی ہے جبکہ انڈونیشیا اوربرونائی دارالسلام اس کے مشرق میں واقع ہیں، جنوب میں براستہ پل سنگاپور سے منسلک ہے۔ ویتنام کے ساتھ اس کی سمندری حدود ہیں۔ملائیشیا کے دو جدا حصے ہیں
Read more ...

ماہ ِصفَر کی بدعات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماہ ِصفَر کی بدعات
اور ایک من گھڑت حدیث کا جائزہ
……مفتی محمد راشد ڈسکوی﷾
اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ”صَفَرُ المُظَفَّر“شروع ہو چکا ہے،یہ مہینہ انسانیت میں زمانہ جاہلیت سے ہی منحوس، آسمانوں سے بلائیں اترنے والا اور آفتیں نازل ہونے والا مہینہ سمجھا جاتا ہے،زمانہ جاہلیت کے لوگ اس ماہ میں خوشی کی تقریبات (شادی ، بیاہ اور ختنہ وغیرہ )قائم کرنا منحوس سمجھتے تھے اور قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ یہی نظریہ نسل در نسل آج تک چلا آرہا ہے، حالاں کہ سرکار دوعالم ﷺ نے بہت ہی صاف اور واضح الفاظ میں اس مہینے اور اس مہینے کے علاوہ پائے جانے والے والے توہمات اور قیامت تک کے باطل نظریات کی تردیداور نفی فرما دی اور علی الاعلان ارشاد فرما دیا کہ:(اللہ تعالی کے حکم کے بغیر) ایک شخص کی بیماری کے دوسرے کو (خود بخود)لگ جانے(کا عقیدہ) ، ماہِ صفر (میں نحوست ہونے کا عقیدہ) اور ایک مخصوص پرندے کی بد شگونی (کا عقیدہ) سب بے
Read more ...

اسلامی فکر وعمل کا درست زاویہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلامی فکر وعمل کا درست زاویہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام عالمگیر مذہب ہے۔ یہ علاقائی ،قومی ، لسانی اور وقتی قیود میں جکڑا ہوا نہیں ، اس کے دامن کی وسعتوں میں شرق و غرب اور عرب و عجم سمٹ جاتے ہیں۔
اس کو لانے والا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اولین و آخرین ، امتیوں اور انبیاء علیہم السلام کے نبی ہیں جن کی نبوت ، رسالت اور رحمت والی سلطنت تحت الثریٰ سے لے کر اوج ثریا تک ، بلکہ سدرۃ المنتہیٰ تک ، بلکہ سدرۃ المنتہیٰ سے بھی کہیں آگے مقام قاب قوسین کی سرحدوں کو چھو رہی ہے۔
اس کا دستور قرآن کریم بھی عالمی ہے ، جو انسانیت کی تخلیق سے بھی پہلے اپنے اندر اتنی جامعیت رکھتا ہے کہ ماضی ، حال اور استقبال کی گرہ بندیوں سے آزاد ہے،
Read more ...