2014

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

بیرون ملک [ دبئی، ابو ظہبی ، راس الخیمہ ] میں نو روزہ مسلکی و تبلیغی دورہ کے لیے تشریف لے گئے۔

ملک پاکستان کی معروف بادشاہی مسجد لاہور میں خطبہ جمعۃ المبارک کے موقع پر سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر خطاب۔

مولانا اللہ یار چکڑالوی کے خلیفہ مجاز پیر محمد زاہد آف راولپنڈی کی مرکز اہل السنۃ والجماعۃ میں تشریف آوری اور
Read more ...

تبصرۂِ کتب

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تبصرۂِ کتب
……… مولانا محمد کلیم اللہ
نام کتاب: معارف و حکم فی شرح اقوال الرسول الاکرم ﷺ
مؤلف: مولانا سید اشہد مدنی )مراد آباد ، انڈیا(
ملنے کا پتہ : مکتبہ قاسمیہ اردو بازار لاہور 03214220554
زیر تبصرہ کتاب شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے نواسے مولانا سید اشہد مدنی کے ان مضامین کا مجموعہ ہے جو موصوف نے ” ندائے شاہی “ میں ”درسِ حدیث “ کے عنوان کے تحت لکھے ہیں۔ کتاب کے دو حصے ہیں ، دونوں میں مؤلف موصوف نے فرمودات رحمۃ للعالمین کی محدثانہ شرح کی ہے۔
موجودہ دور؛ اہل اسلام کے لیے بہت بڑا امتحان ہے۔ ہرطرف سے کفر ، شرک ، ارتداد ، الحاد ، زندقہ ، بدعات ، رسومات ، خرافات ، غیر اسلامی کلچر ، مغربی تہذیب اور دین دشمن ثقافت نے اسے گھیر رکھا ہے۔ ایسے پرفتن دور اور پر خطر حالات میں دنیوی و اخروی ہمیشہ کی کامیابی اور ابدی کامرانی صرف اور صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک تعلیمات میں مل سکتی ہے۔
Read more ...

امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
مفتی محمد یوسف ﷾
امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب(3)
قارئین! آپ کو یاد ہوگا گزشتہ قسط میں ہم نے یہ وضاحت کی تھی کہ امام محمد رحمہ اللہ کی چھ مشہور کتب ہیں ،جنہیں” کتب ظاہرالروایۃ“ کہاجاتا ہے۔ کتاب المبسوط الجامع الصغیر اور الجامع الکبیر کا تعارف ہوچکا ،اب السیر الصغیر اور السیر الکبیر کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
السیر الصغیر:
سِیَر؛ سیرت کی جمع ہے، اس کا معنیٰ ہے عادت و خصلت۔ شرعی اصطلاح میں یہ لفظ آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات کے ساتھ خاص ہے ، امام نسفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
السیر امور الغزو کالمناسک امور الحج۔
Read more ...

فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر 7: تصوف سے متعلق[الف ]
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
……… متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
شیخ الحدیث قطب العصر مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”فضائل ِ اعمال“ میں صوفیاء کرام کے چند واقعات بھی نقل فرمائے ہیں۔ جن پر اعتراض کرنے والوں نے بہت واہی تباہی مچائی ہے۔ انہوں [اعتراضات کرنے والوں] نے صوفیاء کرام رحمہم اللہ کو آج کل کے جعلی پیروں اور عاملوں کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے جہاں غلط بیانی سے کام لیا وہاں وہ تصوف کو قرآن و سنت سے متصادم اور متوازی ایک دین تصور کر بیٹھے ہیں۔ اس غلط فہمی کا نتیجہ بہت دور تک چلا جاتا ہے۔ جس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی بھی محفوظ نہیں رہتی۔ ہم ان شاء اللہ قدرے تفصیل اور دلائل کے ساتھ اس پر ایک اصولی بحث پیش کرنے لگے ہیں۔

تصوف کی تعریف۔
Read more ...

عالم کوفہ سیدنا اسود بن یزید﷫

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ الفقہاء:
………مولانا عاطف معاویہ﷾
عالم کوفہ سیدنا اسود بن یزید﷫
مراد پیغمبر صحابی رسول سیدنا عمر بن خطاب اور فقہیہ کوفہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کے تلامذہ میں سے جن تابعین کو فقہ اسلامی کا وافر حصہ نصیب ہوا ان میں ایک روشن نام سیدنا اسود بن یزیدرحمہ اللہ کا ہے۔ آپ نے بے شمار صحابہ کرام کی زیارت کی اور ان سے حدیث وفقہ والی نعمت حاصل کی۔ ان صحابہ میں جانشین پیغمبر سیدنا صدیق اکبر، سیدنا فاروق اعظم ، شیرِخدا سیدنا علی المرتضیٰ، سیدنا عبداللہ بن مسعود،رازدان رسول سیدنا حذیفہ ، مؤذن رسول سیدنا بلال ، ام المؤمنین صدیقہ کائنات سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہم وغیرہ شامل ہیں۔ آپ کی ولادت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوچکی تھی بلکہ بقول حافظ ابن اثیر جزری رحمہ اللہ حضرت اسود بن یزید رحمہ اللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کلمہ پڑھ کر مسلمان بھی ہوچکے تھے
Read more ...