2014

اسلام کا آفاقی نظام اور متصادم نظریات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلام کا آفاقی نظام اور متصادم نظریات
عبدالصمد
دنیا پر عظیم ترین اثرات ڈالنے والے مذہب سے تعلق رکھنے والوں نے جب اسلامی تعلیمات کو نظر انداز کرنا شروع کیا تو ایک وقت وہ بھی آیا کہ مسلمان مغلوب ہوتے چلے گئے، دنیا کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سے لے لی گئی اور وہ تنزل کا شکار ہوئے۔وجہ یہ کہ وہ اپنے مقصد وجود سے ناواقف ہوتے گئے یہاں تک کہ آج وہ اُس کو بھول ہی چکے ہیں۔مسلمانوں کے وجود کا سب سے بڑا مقصد اللہ کی فرماں برداری ، اس کی خوشنودی کا حصول ،اس کی بادشاہی واحکام کے سامنے سپردگی ہے اور دنیا میں ہر سطح پر اللہ کی کبریائی قائم کرنا ہے۔
چونکہ یہ ایک عظیم ترین مقصد ہے لہذا حصولِ مقصد کے لیے ایک طویل جدوجہد کی بھی ضرورت ہے۔
Read more ...

ہمہ جہت شخصیت …………امام ابو حنیفہ ﷫

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمہ جہت شخصیت …………امام ابو حنیفہ ﷫
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جامع المسانید اور تاریخ بغداد یہ تاریخی شہادت موجود ہے : ربیع بن یونس کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ؛ امیر المومنین ابو جعفر منصور کے پاس آئے اس وقت دربار میں امیر المومنین کی خدمت میں امام عیسیٰ بن موسیٰ بھی تشریف فرما تھے۔ عیسیٰ بن موسیٰ نے امیر المومنین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے امیر المومنین!ھذا عالم الدنیا الیوم۔ یہ اس وقت روئے زمین کے بہت بڑے عالم ہیں۔ امیر المومنین ابو جعفر منصور نے امام اعظم سے دریافت کیا : اے نعمان) !امام ابوحنیفہ کا پورا نام نعمان بن ثابت ہے ( آپ نے کن لوگوں کا علم حاصل کیا ؟ امام اعظم رحمہ اللہ نے جواباً ارشاد فرمایا : میں نے فاروق اعظم ، علی المرتضیٰ ، عبداللہ بن مسعود اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کا علم حاصل کیا ہے۔یہ سن کر امیر المومنین ابو جعفر منصور نے بے ساختہ کہا :” اے ابو حنیفہ !آپ علم کی مضبوط چٹان پر کھڑے ہیں۔ “
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

خطیب نکتہ داں مولانا عبدالکریم ندیم مدظلہ کی مرکز میں تشریف آوری۔

دورہ تحقیق المسائل اور صراط مستقیم کورس کو کامیاب بنانے کے لیے سرگودھا شہر اور مضافات کے ائمہ مساجد اور علماء کا مرکز اہل السنت میں اجلاس ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت نے رواں ماہ میں ملک کے چاروں صوبوں میں مختلف مقامات
Read more ...

قادیانی دجال کیا کہتا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قادیانی دجال کیا کہتا ہے ؟
حسین احمد مدنی، بلوچستانی
متخصص مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا
جب ہم تاریخ پہ نظر ڈالتے ہیں توہمیں بہت سارے واقعات ایسے ملتے ہیں کہ جن میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان [ حدیث قدسی ]ہمیں واضح طور پر نظر آتاہے:”جس شخص نے میرے دوست سے دشمنی کی میں اس کے خلاف اعلان جنگ کرتاہوں“
)صحیح بخاری ج 2 ص 963(
مثلاً مدرسہ غزنویہ میں مولانا عبدالجبارغزنوی سے ایک شخص پڑھا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ایساہوا کہ اس شخص نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں کہاکہ ”ابوحنیفہ سے تومیں اچھا ہوں کیونکہ انہیں صرف سترہ17 حدیثیں یادتھیں اورمجھے ان سے کہیں زیادہ یادہیں۔“ اس بات کی اطلاع مولانا عبدالجبار غزنوی کوپہنچی انہوں نے یہ بات سنی توان کا چہرہ غصہ سے سرخ ہوگیا
Read more ...

درود شریف؛ اہمیت اور مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مجلس الشیخ:
درود شریف؛ اہمیت اور مسائل
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی حفظہ اللہ
یکم مئی2015ء بروز جمعرات حضرت الشیخ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ 87 جنوبی سرگودھا میں منعقدہ ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب فرمایا، جس میں ’’درود شریف؛ اہمیت اور مسائل‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔افادہ عام کے لیے پیش خدمت ہے۔
الحمدللہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذباللہ من شرور انفسنا ومن سئیات اعمالنا من یہدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاہادی لہ ونشہد ان لا الہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ونشہد ان سیدنا ومولانا محمدا عبدہ ورسولہ،امابعد فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾
(سورۃ الاحزاب:56)
Read more ...