2015

اسلام پُر اَمن مذہب ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 3:
…… مولانا محمد اختر حنفی﷾
اسلام پُر اَمن مذہب ہے !!
یہودیت :
تاریخ بتاتی ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے بعد یہودیوں نے بیت المقدس پر پانچ سو سال حکومت کی مگر ان کے ظلم و ستم ، اللہ اور اس وقت کے پیغمبروں کی نافرمانی کے جرم میں بخت نصر کی شکل میں ان پر عذاب آیا۔ بخت نصر نے بیت المقدس کو تباہ کر دیا اور بنی اسرائیل کو غلام بنا کر بابل لے گیا۔ ان پر بے پناہ مظالم ڈھائے۔ یہود اپنی سرکشی ، نسل پرستی اور سماج دشمن سرگرمیوں اور شرپسندیوں کی وجہ سے مختلف ممالک سے نکالے گئے۔ آخر عربوں کے ہاں پناہ ملی۔ بعثت نبوی سے پہلے یہود مدینہ اور خیبر میں آباد ہوگئے تھے۔ یہود نے اپنی مقدس کتاب تورات میں آخری نبی کی نشانیاں پڑھ رکھی تھیں ، مدینہ میں انتظار کر رہے تھےلیکن ان کو پتہ چلا کہ وہ آخری نبی ہماری نسل
Read more ...

ایصالِ ثواب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
ایصالِ ثواب
……مولانا عبدالغفار اٹکی﷾
اللہ تعالی نے بندہ مومن کے لیے بڑی آسانیاں پیدا فرمائی ہیں چنانچہ آخرت تو ہے ہی مومن کے لیے کہ آخرت میں ہی اللہ تعالی کی صفت رحیم کے تحت رحمت خاصہ کا ظہور ہوگاجس کی وجہ سے جنت مومن کامقدر بنے گی باقی دنیا ہو یا برزخ ان دونوں جہانو ں میں مومن کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ دنیا میں نیکی کرتے تب بھی ثواب ملتا ہے اور برزخ میں جاکر اگر چہ خود نیکی نہیں کر سکتاتاہم اگر کوئی اس کے لیے نیکی کر تو اس کا ثواب بھی ملتا ہے پہلی بات میں تو اتفاق ہے کہ دنیا میں مومن جونیکی کر ے اس کا ثواب ملتا ہے۔
لیکن دوسری بات میں غیر مقلدین نےبے تکی سی تقسیم کر دی ہے کہ تلاوت ِقرآن کے علاوہ دیگر نیکیو ں کاثواب تو میت کو پہنچتا ہے لیکن تلاوت کاثواب نہیں ملتا۔ تلاوت ِقرآن کا ایصا ل ِ ثواب ناجائزاور غلط ہے۔
Read more ...

آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive

<

آپ بیتی……شیخ الحدیث ڈاکٹر شیر علی شاہ ﷫
یہ آپ بیتی مولانا سعید الحق جدون کی کتاب
’’مولاناشیرعلی شاہ مدنی کی درس گاہ میں‘‘سے ماخوذہے۔
میری ابتدائی تعلیم روایتی انداز میں میرے گھر میں ہوئی۔ میرے والد ماجد مولانا قدرت شاہ صاحب سے میں نے ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ پھر انہوں نے مجھے شیخ الحدیث مولانا عبدالحق صاحب رحمہ اللہ کے قائم کردہ مدرسہ انجمن تعلیم القرآن میں داخل کروایا۔ جہاں مولانا قاضی حبیب الرحمن صاحب‘ فاضل دیوبند سے نحو کی ابتدائی کتابیں پڑھیں‘مولانا سیدبادشاہ گل صاحب بانی جامعہ اسلامیہ اکوڑہ خٹک سے بدیع المیزان اور ترکیب کافیہ اور حضرت شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ صاحب رحمہ اللہ سے تحریر سنبٹ پڑھی۔
۴۷۔۱۹۴۶ء میں جب ہندوستان کی سیاست نے پلٹا کھایا او رانگریز بھاگنے پر مجبور ہوئے
Read more ...

تِری عظمت کے مقابل میرا سجدہ کیا ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">تِری عظمت کے مقابل میرا سجدہ کیا ہے ؟

……عزیز بلگرامی ﷾
سائنس کو اِس بات کا اعتراف ہے کہ کائنات کا ننانوے فی صد سے بھی زائد مادہ یا Matter نہ ضبطِ جستجو ہی میں آسکا ہے اور نہ کسی طاقتوردوربین کی نگاہ میں سما ہی سکا ہے۔اِس ترقی یافتہ دور کے Cosmologistsکا بیان ہے کہ جس قدر کائنات انسانی ادراک کے احاطے میں آچکی ہے اُس کا مادہ دیگر نامعلوم کائناتوں میں موجود مادّے کا ایک ادنیٰ سا حصہ ہے۔ شاید یہی سبب ہے کہ فضائے بسیط میں تیرنے والی کہکشائیں،اِس بنا پر گم نہیں ہو پاتیں کہ یہ دوسری کہکشاؤں یا کا سمک مادوں سے کسی قوت کے ذریعہ بندھی ہوئی ہیں۔Big Bang Theory کہتی ہے کہ انتہائی کثیف اور انتہائی گرم کائنات ابتداء میں ایک جان یا Compact شکل میں تھی۔ پھرایک زبردست کا سمک Cosmic دھماکہ نے ایک ایسی صورتحال پیدا کردی کہ کائنات کے پھیلنے کے عمل کا آغاز ہوگیااور یہ تسلسل کے ساتھ ہر لمحہ جاری ہے۔
Read more ...

تریسٹھ سالہ حیاتِ نبوی ﷺ کی ایک جھلک

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تریسٹھ سالہ حیاتِ نبوی ﷺ کی ایک جھلک
……مفتی محمد راشد ڈَسکوی﷾
سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفیٰ ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت پیر کے روز صبح صادق کے وقت ربیع الاول ،عام الفیل۔ بمطابق اپریل ۵۷۱ء ؁ میں ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند مہینے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے والدِ محترم ’’عبد اللہ ‘‘کی وفات ہو گئی، آپ کے دادا جان ’’عبد المطلب‘‘ کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسمِ گرامی ’’محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب‘‘ ہے ،اور آپ کی والدہ محترمہ ’’آمنہ کی طرف سے آپ کا نام ’’احمد‘‘ تجویز ہوا۔ ابو لہب کی آزاد کر دہ باندی ’’ثویبہ رضی اللہ عنہا‘‘کے چند دن دودھ پلانے کے بعدشرفاءِ قریش کی عادت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ’’حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا ‘‘کی رضاعت میں دے کر مضافاتِ مکہ میں بھیج دیا ، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم آٹھ دن کے تھے۔
ولادت کے چوتھے سال :
Read more ...