2015

امام سلیمان بن مہران الاعمش رحمہ اللہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تذکرۃ المحدثین:
……مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام سلیمان بن مہران الاعمش رحمہ اللہ
امام ابو لحسن المدائنی سے منقول ہے کہ ایک شخص نے امام سے کہا:
يا أبا محمد اكتريتُ حماراً بنصفِ درهمٍ فأتيتُكَ لِأَسألكَ عن حديث كذا وكذا•
اے ابو محمد! میں نصف درہم میں ایک گدھا کرایہ کر کے تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ فلاں فلاں حدیث کے بارے میں تم سے کچھ سوال کروں!
آنے والے اس شخص نے علم حدیث کو ایک ایسی سستی چیز بتایا کہ اس پر نصف درہم کے خرچ کرنے کو خاصی اہمیت کے ساتھ ذکر کیا۔ حدیث نبوی علی صاحبہا الصلاۃ و السلام کے ساتھ ایسا رویہ رکھنے اور اس کے لیے مال خرچ کرنے کو جب اس شخص نے اس طرزِ عمل سے جتلایا تو اس کا سدِ باب کرنے اور اس شخص کو متنبہ کرنے کو امام نے انتہائی ضروری سمجھا۔ اس لیے اس آنے والے سے مخاطب ہو کر فرمایا:
اِكترْ بالنصفِ وارجِعْ•
Read more ...

َبَّاضِ ملّت حکیم العصر ﷫

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نَبَّاضِ ملّت حکیم العصر ﷫
سید محمد معاویہ امجد شاہ ﷾
اس ایک شخص میں تھیں
 
دلربائیاں کیا کیا
 
ہزار لوگ ملیں گے

مگر کہاں وہ شخص

1928ءکی بات ہے دار العلوم دیوبند میں صدر مدرس اور شیخ الحدیث کے عالی منصب کے لیے حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کی زیر سرپرستی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کیا گیا، اس عظیم مسند کے لیے حجۃ الاسلام حضرت نانوتوی کی مجوزہ دستوری شرائط پڑھ کر سنائی گئی،
Read more ...

نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر1:
……مولانا عبدالغفار حسین، انڈیا
نماز میں ہاتھ کہاں باندھیں؟؟
نماز اللہ رب العزت کے دربارمیں حاضری ہے ،اس ہیبت و جبروت والے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا تقاضہ یہ ہےکہ نمازی بندہ محض بن جائے اور پورے ادب واحترام کا لحاظ رکھے چنانچہ فرمان خداوندی ہے
وقوموا للہ قانتین اس آیت کی تفسیر میں امام مجاہد ؒ فرماتے ہیں:ومن القنوت الرکوع والخشوع وغض البصر وخفض الجناح من رھبة اللہ عزوجل فکانت العلماءاذا قام احدھم ھاب الرحمن ان یشد نظرہ الی شیءاو یلتفت او یقلب الحصا او یعبث بشیءاو یحدث نفسہ بشیءالا ناسیا مادام فی صلاتہ۔
(الزھد والرقائق لابن المبارک بسند صحیح ،باب فضل ذکر اللہ(
قنوت کہتے ہیں کہ نمازی اللہ کی ہیبت سے اپنے وجو د کو جھکادے ،اپنا دل خوف خدا سے معمور کرے اوراپنی نگاہیں نیچی رکھے،
Read more ...

عُشر کے مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
عُشر کے مسائل
……متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
مسلمان پر جو عبادات مقرر کی گئی ہیں ان میں سے بعض بدنی عبادات کہلاتی ہیں جیسے نماز ،روزہ، بعض مالی عبادات کہلاتی ہیں جیسے زکوٰۃ، عشر وغیرہ اور بعض دونوں کا مجموعہ ہیں جسے حج، جہاد وغیرہ۔
مالی عبادات میں زکوٰۃ کو ایک اہمیت حاصل ہے۔ جس طرح سونا، چاندی، مال تجارت اور مویشی وغیرہ پر زکوٰۃ ہوتی ہے کہ ان کا چالیسواں حصہ نکالنا فرض ہے، اسی طرح زمین کی بھی زکوٰۃ ہے جسے ”عشر “کہا جاتا ہے۔ عشر کے مستقل احکام شریعت میں بیان کیے گئے ہیں۔ بعض صورتوں میں پیداوار کا عشر یعنی دسواں حصہ واجب ہوتا ہے اور بعض میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ۔ لیکن فقہاء کے عرف میں دونوں کو ”عشر “ہی کہتے ہیں۔
عشر کا وجوب:
قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ کاارشادہے:
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت)خانقاہ اشرفیہ اختریہ ( میں2 اپریل 2015ء بعد نماز مغرب تزکیہ نفس اور اصلاح باطن پر بیان ہوا۔

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ مسلکی و دعوتی دورےملک کے مختلف علاقہ جات میں تشریف لے گئے۔

مرکز اہل السنت والجماعت میں یکم تا 3 اپریل عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کےپاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلک اہل السنت والجماعت کے فروغ اور حالیہ صورتحال کے تناظر میں کام کامعتدل طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
Read more ...