2015

فقیہ ابن فقیہ خارجہ بن زید

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء:
……مولانامحمدعاطف معاویہ﷾
فقیہ ابن فقیہ خارجہ بن زید ﷫
نام ونسب:
آپ کا نام خارجہ والد کا نام زید اور کنیت ابو زید تھی، آپ رحمہ اللہ جلیل القدر صحابی کاتب وحی سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے لخت جگر ہیں، نسب نامہ یوں ہے :ابو زید خارجہ بن زید بن ثابت الانصاری۔
)تہذیب التہذیب ج2ص255(
پیدائش:
آپ رحمہ اللہ کی ولادت سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں تقریباً 30 ھ کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔
تعلیم و تربیت:
آپ رحمہ اللہ نے جس خانوادہ میں آنکھ کھولی وہ آپ علیہ السلام کے غلاموں اور تربیت یافتہ لوگوں کا گھرانہ تھا۔
Read more ...

تشہد میں انگلی کا اشارہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تشہد میں انگلی کا اشارہ
……مفتی محمد نجیب قاسمی﷾
تشہد میں شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا باتفاق فقہاءوعلماءسنت ہے اور صحیح احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔ اشارہ کی مختلف صورتیں احادیث میں مذکور ہیں اور سب جائز ہیں، علماءاحناف کے نزدیک بہتر صورت یہ ہے کہ جب کلمہ شہادت پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کی چھوٹی اور ساتھ والی انگلی بند کرلیں، بیچ والی انگلی اور انگوٹھے کا حلقہ بنالیں، شہادت کی انگلی کو کھلا رکھیں، لا الہ پر شہادت کی انگلی اٹھائیں اور الا اللہ پر گرادیں۔ علماءاحناف کی طرح بے شمار محدثین وفقہاءوعلماءمثلاً امام شافعیؒ، امام احمد بن حنبلؒ، امام نوویؒ اور امام بیہقی ؒکا بھی یہ موقف ہے کہ تشہد میں صرف انگلی سے اشارہ کرنا ہے، اس کو حرکت دینا نہیں ہے۔
٭ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب قعدہ میں تشہد پڑھتے تو اپنے داہنے ہاتھ کو داہنے ران پر اور بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھتے اور شہادت کی انگلی سے اشارہ فرماتے اور انگوٹھے کو بیچ کی ا
Read more ...

حرف ضاد کاصحیح تلفظ اور مخرج

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
حرف ضاد کاصحیح تلفظ اور مخرج
……مولانا محمد اشفاق ندیم ﷾
قرآن ِ کریم؛ اللہ تعالیٰ کا کلام بھی ہے اور اسی کی طرف سے نازل شدہ آخری کتاب بھی اور تاقیامت ہدایت و نجات کا ذریعہ بھی۔ اس کو پڑھنا ، پڑھانا ، سننا ،سنانا ، سمجھنا ، سمجھانا اور سب سے بڑھ کر اس پر عمل پیرا ہونارضائے الہی کا باعث ہے۔
قرآن کریم کے حروف کے صحیح تلفظ اور ادائیگی میں بالکل سستی نہیں برتنی چاہیے ، بہت سی صورتوں میں لفظ کی غلط ادائیگی میں ایک حرف دوسرے حرف میں بدل جاتا ہے اور نماز تک کے فاسد ہونا کا اندیشہ ہوتا ہے۔ انہی میں سے ایک صورت حرف” ضاد“ کی ہے۔ ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدلنے یا ضاد کو ظاء سے بدل کر پڑھنے کا فقہی اختلاف متقدمین اور متاخرین فقہاء کرام میں مشہور چلا آرہا ہے لیکن بعض کم علم لوگ فقہاء کرام کے اختلاف کا ذکر کئے بغیرفقہ کی ایک مشہور کتاب محیط برہانی کا ایک حوالہ پیش کر کے لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جو آدمی حرف ضاد کو حرف ظاء کےمشابہ ادا کرتا ہے
Read more ...

احکامِ عقیقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 1:
………مفتی محمد یوسف ﷾
احکامِ عقیقہ
عقیقہ سے متعلق احکام و مسائل اور اس کا شرعی حکم ذکر کرنے سے قبل مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کی تعریف اور فوائد بھی بیان کردیے جائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ” عقیقہ“ کہتے کسے ہیں؟ اور اس حکم کو بجا لانے کون کون سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
عقیقہ کی تعریف:
علامہ اصمعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اصلہا الشعر الذی یخرج علی راس المولود۔
)فتح الباری ج9ص726(
نومولود کے وہ بال ہیں جو ولادت کے وقت اس کے سر پر ہوتے ہیں۔
Read more ...

زکوٰۃ کس پر فرض ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زکوٰۃ کس پر فرض ہے ؟
……مفتی رئیس احمد ﷾
شرعیہ ایڈوائزر حلال ریسرچ کونسل
سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ اس شخص کے لیے ہے جس کے پاس صرف سونا ہو چاندی ، مال تجارت اور نقدی میں سے ذرہ سی مقدار بھی نہ ہو۔
اسی طرح چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ اس صورت میں ہے کہ صرف چاندی ہو۔ سونا؛ مال تجارت اور نقدی بالکل نہ ہو۔
اگر سونے یا چاندی کے ساتھ کوئی دوسرا مال زکوٰۃ بھی ہے مثلاً مال تجارت ہے خواہ ایک روپے کی مالیت کا ہو یا نقدی ہے خواہ چار آنے ہی ہوتو سب اموال زکوٰۃ کی قیمت لگائی جائے گی۔ اگر سب کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا زائد ہو تو زکوٰۃ فرض ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ سونا ساڑھے سات تولہ ، چاندی ساڑھے باون تولہ کسی کی ملکیت میں ہو یا مال تجارت یا نقدی یا ان چاروں اشیاء یا ان میں سے بعض کا مجموعہ چاندی کے وزن مذکور کی قیمت کے برابر کسی شخص کے پاس ہو
Read more ...