امام صاحب کی فقاہت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
امام صاحب کی فقاہت
مولانا مجیب الرحمٰن
متخصص مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودہا
امام اعظم ابو حنیفہ ؒ ایک مرتبہ سبق پڑھا رہے تھے۔ایک عورت آئی اس نے سیب پیش کیااورچھری بھی۔ آپؒ نے سیب کو دو ٹکڑے کیا اور چھری واپس کر دی۔ اب حا ضرین سوچنے لگے کہ ہدیہ آیا ہے اور حضرت نے قبول نہیں کیا، خواہ مخواہ واپس کر دیا۔ آپ ؒ نے فرمایا کہ وہ ہدیہ دینے نہیں آئی تھی بلکہ مسئلہ پوچھنے آ ئی تھی۔
حاضرین حیران ہو گئے کہ نہ اس نے زبان سے کچھ کہا اور نہ حضرت نے کچھ بتایا۔ یہ کون سا مسئلہ ہے؟ تو آپؒ نے فر مایا کہ عورت جب نا پاک ہوتی ہے تو خون کئی رنگ تبدیل کرتا ہے۔کبھی مٹیالہ، کبھی سیاہ، کبھی زرد ہوجاتا ہے اور سیب کے باہر یہ سب رنگ ہوتے ہیں۔ لیکن وہ پاکی کا رنگ پوچھنا چاہتی تھی کہ کب نماز پڑھنا شروع کرے اور اندر صرف سفید رنگ ہوتا ہے اس لئے میں نے سفید رنگ نکال کر چھری اور سیب واپس کردیا۔

(حدائق الحنفیہ ص۶۹)