مجلس سے اٹھنے کی دعا

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
 
مجلس سے اٹھنے کی دعا
مولانا محمد ابو بکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
عن ابی ہریرۃ ؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :(( مَنْ جَلَسَ في مَجْلِسٍ، فَكَثُرَ فِيهِ لَغَطُهُ فَقَالَ قَبْلَ أنْ يَقُومَ مِنْ مَجْلِسِهِ ذَلِكَ : سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أشْهَدُ أنْ لا إلهَ إِلاَّ أنْتَ، أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إلَيْكَ، إِلاَّ غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ في مَجْلِسِهِ ذَلِكَ ).
(جامع ترمذی حدیث:۳۳۵۵)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی مجلس میں بیٹھا ہو جہاں بہت سی لغو باتیں ہوئی ہوں تو وہ شخص اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے
’’سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أشْهَدُ أنْ لا إلهَ إِلاَّ أنْتَ، أسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إلَيْكَ ‘‘
تو اس مجلس میں جو بھی غلطی ہوئی ہو گی اس کو بخش دیا جائے گا)دعا کا ترجمہ یہ ہے:اے اللہ! تو پاک ہے،حمد تیرے لئے مخصوص ہے، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں،میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں(
تشریح: آدمی جب کسی مجلس میں بیٹھتا ہے تو چونکہ مجلس میں مختلف طبیعت اور مزاج کے لوگ ہوتے ہیں تو مجلس میں کسی نہ کسی کا گلہ یا غیبت ہو ہی جاتی ہے۔ اگر بندہ کرتا نہیں ہے تو سن تو لیتا ہے۔ حالانکہ جس طرح کسی کا گلہ یا غیبت کرنا گناہ ہے اسی طرح اس کا سننا بھی گناہ ہے۔تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجلس کے اختتام کے وقت یہ ایسی جامع دعا بتلائی ہے جس میں الفاظ تو مختصر ہیں مگر فائدہ اتنا عظیم ہے کہ پوری مجلس کا کفارہ بن جاتا ہے۔