عجیب واقعہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عجیب واقعہ
قاری محمد اسحاق دائرہ دین پناہ
حضرت موسیٰ ؑ نے پوچھا یا اللہ !میرا جنت میں ساتھی کون ہے؟تو فرمایا کہ فلاں قصائی تو حضرت موسیٰ ؑ حیران ہوگئے پھر اس قصائی کو دیکھنے چلے گئے قصائی بازار میں بیٹھا گوشت بیچ رہا تھا، چام ڈھلی اس نے دکان بند کی اور گوشت کا ٹکڑا تھیلے میں ڈالا اور گھر چل دیا موسیٰ ؑ بھی ساتھ ہوگئے کہنے لگے بھائی تیرے ساتھ جاؤں گا اس کو پتہ نہیں تھا کہ یہ موسیٰ ؑ ہیں کہنے لگا کہ آجاؤ۔گھر گئے اس نے بوٹیاں بنا کر سالن چڑھیا آٹا گوندھا روٹی پکائی، سالن تیار کیا پھر ایک بڑھیا تھی اسے اٹھا کر کندھے کا سہارا دیا ہاتھ سے لقمے بنا بنا کر اسے کھلائے اس کا منہ صاف کیا اس کو لٹایا وہ کچھ بولی، بڑبڑائی موسیٰ ؑ نے پوچھا یہ کون ہے ؟ اس نے کہا میری ماں ہے، صبح کو اس کی ساری خدمت کرکے جاتا ہوں اور رات کو آکر پہلے اس کی خدمت کرتا ہوں۔ اب اپنے بچوں کو دیکھوں گا۔ موسیٰ ؑ نے فرمایا یہ کچھ کہہ رہی تھی، کہا ہاں جی روز کہتی ہے عجیب بات ہے میں روز اس کی خدمت کرتا ہوں تو کہتی ہے کہ تجھے موسیٰؑ کا ساتھی بنائے میں قصائی اور موسیٰ ؑ نبی کہاں ؟اللہ اکبر۔

(بکھرے موتی ج۷ ص۷۱۶)