اخبار مرکز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

اخبار مرکز

مولانا بشیر احمد قاسمی
4جنوری 2012ء …………
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ کی مجلس علمیہ کا اجلاس ہوا، جس میں متخصصین کے اسباق کا جائزہ لیا گیا،نیز آئندہ کے لیے یہ لائحہ عمل طے کیا گیا کہ اس ماہ میں جو اسباق پڑھائے جائیں ان کی پختگی کے لیے طلبہ میں مناظرہ کی مشق کا اہتمام بھی ضرورکیا جائے۔اسٹیج کی زبان میں دلائل وموقف کو عوام کے سامنے بیان کرنے کے لیے ہرجمعرات خطاب کی مشق جو شروع سال سے باضابطہ ہو رہی ہے، کومزید نکھارنے کے لیکیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
5جنوری2012ء …………
جناب ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب مدظلہ (لاہور) خلیفہ مجاز عارف باللہ حضرت شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم مرکز اہل السنۃ والجماعۃ میں تشریف لائے۔ بعد نماز مغرب طلبہ وعوام الناس کو قیمتی نصائح فرمائیں۔
6جنوری2012ء …………
حضرت مولانا مفتی محمد عمران مدظلہ (فیصل آباد)مرکز میں تشریف لائے اور متخصصین کو خطاب فرمایا جس میں علم فقہ،فقہاءکرام اور اجتہاد سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کیں۔
8 جنوری 2012ء…………
''مقام فقہ سیمینار'' فور سیزن ہوٹل لاہور میں منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب علامہ خالد محمود ڈائریکٹر اسلامک اکیڈمی مانچسٹر، متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے فرمایا جس میں اسلامی نظام حیات میں فقہ و فقہاء کی اساسی ضرورت پر مدلل گفتگو فرمائی۔ تفصیلات اسی شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔
13 تا 16 جنوری 2012ء…………
متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے دورہ خیبر پختونخواہ کیا، جس میں مختلف مدارس اور عوامی اجتماعات سے خطاب فرمایا۔ خیبر پختونخواہ کے جید علماء و مشائخ سے ملاقاتیں بھی کیں جنھوں نے متکلم اسلام کےشانہ بشانہ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چار دن کا یہ مختصر لیکن مسلکی حوالے سے انتہائی اہم دورہ تھا۔
22،21 جنوری 2012ء…………
اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد میں منعقدہ ''امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سیمینارز'' کی بھر پور کامیابی کے بعد حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں اسی عنوان''امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سیمینار'' سے دو عظیم الشان سیمینار زمنعقد ہوئے، جن کی تفصیلات آئندہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔
24جنوری 2012ء …………
متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ نے قائد جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔قائد جمعیت نے متکلم اسلام کی انتھک کوششوں کو سراہا اور علماء دیوبند کی ترجمانی کی پر خلوص محنت پر داد دیnمتکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کی صاحبزادی کا نکاح مسنونہ بعد نماز جمعہ ہوا اور عصر سے قبل رخصتی ہوئی۔اس تقریب کی واضح خصوصیت "سادگی"تھی۔ >نیک تمناوں اور دعاؤں کے ساتھ بچی کو رخصت کیا گیا۔