حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ادب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 

حضرت تھانوی رحمہ اللہ اور ادب مولانا محمداشفاق ندیم ہمارے اکابرعلم کےساتھ ساتھ ادب کا بھی اہتمام فرمایا کرتے تھے۔حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ہمیشہ چار باتوں کی پابندی کی۔ 1

: میری لاٹھی کا جو سرا زمین پر لگتا تھا اس کو کبھی کعبہ کی طرف کرکے نہیں رکھا۔ 2: میں اپنے رزق کا اتنا احترام کرتا تھا کہ جب چارپائی پر بیٹھتا تو خود ہمیشہ پائنتی کی طرف بیٹھتا اور کھانے کو سرہانے کی طرف رکھتا۔ 3: جس ہاتھ سے طہارت کرتا تھا اس ہاتھ سے پیسے نہیں پکڑتا تھا کیونکہ یہ اللہ کا دیا ہوا رزق ہے۔ 4: جہاں میری کتابیں پڑی ہوتی تھیں میں اپنے استعمال شدہ کپڑوں کو ان دینی کتابوں کے اوپر کبھی نہیں لٹکایا کرتا تھا۔