صبر کا پھل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
صبر کا پھل
رانا ارسلان شیخوپورہ
امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو لوگوں نے بہت تنگ کیا‘ ایک مرتبہ ان کے مکان پر ایک شخص آیا اور آپ سے کہا کہ میں آپ کی والدہ سے نکاح کرنا چاہتا ہوں‘ امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: دیکھو بھائی! میری والدہ عاقلہ بالغہ ہیں‘ ان پر کسی کو ولایت اجبار حاصل نہیں‘ میں ان سے معلوم کرآؤں‘ اگر وہ اجازت دیں گی تو کردوں گا‘ ورنہ نہیں‘ اس کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے پھر جو باہر تشریف لائے تو وہ شخص مقتول ملا‘ معلوم ہوا کہ امام صاحب جب اندر تشریف لے گئے تو پیچھے وہ شخص گر پڑا اور تڑپ تڑپ کر مرگیا۔ اس پر امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ: میرے صبر نے اس کو قتل کردیا۔