اخبار مرکز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
اخبار مرکز
مولانا بشیر احمد قاسمی
عارف باللہ مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب حفظہ اللہ
کی خانقاہ اختریہ اشرفیہ سرگودھا میں آمد:
یکم فروری 2012ء بروز بدھ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم کے صاحبزادے مولانا شاہ حکیم محمد مظہر حفظہ اللہ تشریف لائے۔حضرت نے بعد نماز مغرب ماہانہ اصلاحی مجلس سے خطاب فرمایا جس میں تقوی و خشیت اور اتباع سنت پر گفتگو فرمائی۔
بعد ازاں مرکز کے تخصص فی التحقیق وا لدعوۃ کے طلبہ سے خصوصی نشست فرمائی حضرت نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ فرمایا،مسلک کے حوالے سے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی انتھک محنت کو سراہا اور متخصص طلبہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
کی وزیر اعلیٰ پنجاب اجلاس میں شرکت:
2 فروری 2012 ء بروز جمعرات شام آٹھ بجے جناب میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیوبند کے مقتدر علماء کا اجلاس بلایا۔ جن میں حافظ فضل الرحیم جامعہ اشرفیہ لاہور، متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، حافظ اسد عبید، مولانا عبد الشکور حقانی اور دیگر علماء شامل تھے۔
اجلاس کا ایجنڈا تھا "فرقہ واریت کی روک تھام کیسے ممکن ہے ؟" شرکا علماء کرام نے وزیر اعلی ٰ سے بات چیت کے لیے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کو نمائندہ تجویز کیا۔ اس بارے میں مولانا نےمختلف تجاویز پیش کیں۔
3 روزہ تحقیق المسائل کورس کی شاندار کامیابی:
3 فروری 2012ء مرکز اہل السنت والجماعت سرگودھا میں ماہانہ 3 روزہ تحقیق المسائل کورس ہوا جس میں مختلف اضلاع سے 19 افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کورس کے اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سالانہ اجتماع کی تیاری کے لیے اجلاس:
5 فروری 2012ء مرکز اہل السنت والجماعت کے اساتذہ اور عملہ کا اجلاس ہوا جس میں سالانہ اجتماع کی تیاری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجتماع کی کامیابی کے لیے خصوصی لائحہ عمل طے کیا گیا۔
حضرت مولانا مفتی شیر محمد علوی مد ظلہ
کی مرکز اہل السنت والجماعت آمد:
15 فروری 2012ء حضرت مولانا مفتی شیر محمد علوی مد ظلہ اپنے متخصص طلبہ کے ہمراہ مرکز اہل السنت والجماعت تشریف لائے۔
حضرت مفتی صاحب نے مرکز کے طلبہ اور اساتذہ سے گفتگو فرمائی جس میں اکابرین سے وابستگی اور ان کی تحقیقات پر مکمل بھروسہ کرنے پر زور دیا۔
مرکز کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی کا اظہار فرمایا اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کے مشن کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔