امام اعظم سلام تجھ پر
سید سلمان گیلانی
ہے مثل خورشید نام تیرا امام
اعظم سلام تجھ پر
جہاں میں روشن ہے
کام تیرا امام اعظم
سلام تجھ پر
اگرچہ دنیا میں اور بھی
ہیں امام عالی مقام
لیکن
class="poetry">بلند ان میں ہے نام تیرا امام
خدا نے دی ہے
جنہیں بصیرت کہ
علم وحکمت کی باتیں
سمجھیں
اعظم
سلام تجھ پر
کریں گے وہ احترام تیرا امام
اعظم سلام تجھ پر
بہ صدق دل احترام
کرتے تھے ابن ماجہ و
ترمذی سے
محدثین کرام تیرا امام اعظم
سلام تجھ پر
اگر عجم کا تو مقتدا ہے
عرب بھی تجھ سے
کہاں جدا ہے ؟
ہے اک عالم غلام تیرا
امام اعظم سلام تجھ پر
ترے مخالف ہزار
ٹاپیں ہزار کودیں ہزار
اچھلیں
مگر ہے اونچا مقام تیرا امام اعظم
سلام تجھ پر
ترے تفقہ کی روشنی
سے ہے بزم شرح
متین روشن
ہے نور عرفاں کلام تیرا امام اعظم
سلام تجھ پر
حدیث و قرآن اور
اثر ہیں تیرے تخیل
کے تین محور
بنائے حق ہے پیام
تیرا امام اعظم سلام
تجھ پر
جو تیری تقلید کے ہیں
منکر انہیں نظر کیوں
نہیں یہ آتا
کہ خود نبی ہے امام تیرا
امام اعظم سلام تجھ پر
تیرے عمل ہیں جو
عین سنت اسی لیے
تو برائے امت
ہے رہبر گام گام تیرا
امام اعظم سلام تجھ پر
برائے تقلید نام پوچھا
جو خواب میں سید علی
(ہجویری) نے
نبی کے لب پہ تھا نام
تیرا امام اعظم سلام
تجھ پر
تیرے تدبر ، تیری
فراست پہ کیا کرے
عرض تیرا سلمانؔ
بہت ہے بالا مقام تیرا
امام اعظم سلام تجھ پر