تعارف کتب فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
تعارف کتب فقہ
کتاب الاصل المعروف بالمبسوط
مولانا محمد یوسف
متعدد نسخے:
امام محمد رحمہ اللہ کتاب المبسوط کے متعدد نسخے مروی ہیں۔جن میں سے تین نہایت مشہور ومعروف ہیں:

1.

نسخۃ ابوسلیمان الجوزجانی م بعد 200ھ

2.

نسخۃ ابو حفص الکبیر البخاری م218ھ

3.

نسخۃ محمد بن سماعۃ التمیمی م233ھ
سب سے بہترین نسخہ علامہ موسی بن سلیمان المعروف ابوسلیمان الجوزجانی رحمہ اللہ کا ہے۔چنانچہ علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں:” واضح رہے کہ امام محمد رحمہ اللہ سے المبسوط کے متعدد نسخے مروی ہیں، سب سے بہتر نسخہ ابوسلیمان الجوزجانی کا ہے۔“
کتاب الاصل کی شاندار مقبولیت کے پیش نظرافادہ عام کی غرض سے مختلف مکتبوں سے یہ کتاب مختلف اوقات میں شائع کی جاتی رہی ہے۔مثلاًمکتبہ فیض اللہ سے 6جلدوں میں ، مکتبہ جاراللہ اور مکتبہ ولی الدین سے 4،4جلدوں میں شائع کی گئی ہے۔یہ تمام نسخے ابوسلیمان الجوزجانی سے مروی ہیں۔
شروحات:
جس طرح سونے کی پہچان سنار کو ہوتی ہے اسی طرح کتاب الاصل کی قدرومنزلت اور اہمیت ومرتبت ہر دور میں اصحاب علم ودانش نے ہی پہچانی ہے۔ زمانہ تالیف سے لے کر چوتھی صدی ہجری تک مسلسل اس بے نظیر علمی سرمایہ سے اصحاب علم استفادہ کرتے رہے۔۔ اس دوران اس کی شرح وغیرہ لکھنے کی ضرورت محسوس نہ کی گئی،یہاں تک کہ چوتھی صدی ہجری کے مشہور فقیہہ وکیل احناف ابوالفضل محمد بن محمد المروزی م334ھ جو "الحاکم الشہید"کے لقب سے مشہور ہیں، کے دل میں کتب ظاہر الروایہ میں موجود ان طویل ترین فقہی مباحث اور مفصل شرعی مسائل کو طلباء اور اہل علم کی سہولت کے پیش نظر اختصار کے ساتھ جمع کرنے کا داعیہ پیدا ہوا۔
چنانچہ انہوں نے کتاب المبسوط میں سے روز مرہ پیش آمدہ ضروری واہم مسائل کو یکجا کیا اور اس کا نام "المختصر الکافی"تجویز فرمایا۔ پھر بعد میں آنے والے ائمہ کرام اور فقہاء عظام نے اپنے اپنے دور میں اسی "المختصر الکافی"(جو کہ کتاب المبسوط کا اختصار ہے )کی جامع ترین مفصل ومدلل شروحات تحریر کیں۔جن میں سے چند معروف شروحات کا تعارف پیش کیا جاتاہے۔
• شرح از ابو جعفر محمد بن عبداللہ بن محمد الہندانی البلخی م362ھ
• مبسوط الحلوانی ازشمس الائمہ عبدالعزیز بن احمد البخاری الحلوانی رحمہ اللہ م448ھ
• مبسوط البزدودی ،ازفخر الاسلام علی بن محمد البزدوی الحنفی رحمہ اللہ م482ھ
• المبسوط بخواہرزادہ(یہ مبسوط بکری نے نام سے معروف ہے) ازشیخ الاسلام ابوبکر محمد بن الحسین البخاری الحنفی المعروف بخواہرزادہ رحمہ اللہ م 483ھ
• شمس الائمہ ابوبکر محمد بن احمد ابی سہل السرخسی رحمہ اللہ م490ھ یہ نہایت بہترین جاندار اور نفع بخش شرح ہے۔یہ کل 30جلدوں میں ہے جن میں سے 12 جلدیں آپ نے اوزجند کے قید خانےمیں رہتے ہوئے املاء کروائیں اور بقیہ جلدیں رہائی کے بعد
• شرح ازالصدرالشہید عمر بن عبدالعزیز ابن عمر بن مازہ البخاری رحمہ اللہ م536ھ