آداب معاشرت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
آداب معاشرت
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی
صبح وشام کی دعا
عن ابان بن عثمان قال سمعت عثمان بن عفان یقول :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ في صَبَاحِ كُلِّ يَوْمٍ وَمَسَاءِ كُلِّ لَيْلَةٍ : بِسْمِ اللهِ الَّذِي لا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ في الأرْضِ وَلاَ في السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ ، إِلاَّ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ
(رواه أَبُو داود والترمذي ،ریاض الصالحین)
ترجمہ:
ابان بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں نےعثمان بن عفان سے سنا ،وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص روزانہ صبح اور شام تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھے ،اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔[دعا کاترجمہ یہ ہے]”اس اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ،اور وہ سننے والا علم رکھنے والا ہے۔
تشریح:
اسلام چونکہ مکمل ضابطہ حیات ہے اس لیے ایمانی حفاظت کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ جسمانی حفاظت کی بھی رہنمائی فرمائی ہے۔ اسی لیے ذخیرہ احادیث میں بہت سی ایسی دعائیں منقول ہیں جن کو پڑھنے سے انسان تمام شرور اور مصائب سے محفوظ رہتا ہے،انہی میں سے ایک دعا مبارکہ اوپر بیان ہوئی ہے اس کو تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام پڑھا جائے تو انسان تمام قسم کے شرور ونقصانات سے محفوظ رہےگا۔