اخبار المرکز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
اخبار المرکز
مولانا بشیر احمد قاسمی

22فروری 2012ء کو متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی زیر صدارت سالانہ اجتماع کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں مقامی علماء نے شرکت کی اور مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا۔

یکم مارچ بروز جمعرات 2012ء کو مرکز اہلسنّت والجماعت میں اتحاد اہلسنّت والجماعت کا سالانہ اجتماع ہوا۔ جس میں جماعت کی شوریٰ اور مرکز کے سابقہ متخصصین اور علماء کرام اورعوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی خطاب مولانا متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کا ہوا۔

جماعت کا آئندہ لائحہ عمل مولانا عبداللہ عابد حفظہ اللہ نے پیش کیا۔۔ آخری خطاب اور دعائیہ کلمات شیخ التفسیر مولانا منیر احمد منور حفظہ اللہ نے فرمائے۔۔

یکم مارچ 2012ء بعد نماز مغرب متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے اپنے مریدین و سالکین کوماہانہ اصلاحی بیان فرمایا اورآخر میں مجلس ذکر اور بیعت کا سلسلہ ہوا۔بعد نماز عشاء سابقہ متخصصین کا اجلاس ہوا۔ اُن کی مختصر کارگزاری سنی گئی اور اُن کو آئندہ کے لیے مشورے دئیے گے۔

4مارچ بروز اتوار 2012ء کو مرکز اصلاح النساء کا افتتاح ہوا۔۔ جس میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب متکلم اسلام مولانامحمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے کیا۔