مئی

حقوقِ مسلم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
آداب معاشرت
حقوقِ مسلم
مولانا محمد ابوبکر اوکاڑوی حفظہ اللہ
عن أَبي هريرة۔ رضي الله عنه۔ أنَّ رَسُول الله۔ صلى الله عليه وسلم۔ قَالَ : حَقُّ المُسْلِم عَلَى المُسْلِم خَمْسٌ : رَدُّ السَّلامِ۔ وَعِيَادَةُ المَريض۔ وَاتِّبَاعُ الجَنَائِزِ۔ وَإجَابَةُ الدَّعْوَة وتَشْميتُ العَاطِسِ۔ ( مُتَّفَقٌ عَلَيهِ )
ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں۔سلام کا جواب دینا،بیمار کی عیادت کرنا
Read more ...

اخبار مرکز

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اخبار مرکز
بشیر احمد قاسمی
مولانا حبیب الرحمن تونسوی صاحب کی مرکز آمد:
24مارچ استاذ العلماء۔ حضرت مولانا حبیب الرحمن تونسوی مدظلہ مرکز اہل السنۃ والجماعۃ تشریف لائے۔حضرت تونسوی مدظلہ متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ کے استاذ ہیں۔مرکز کے شعبہ جات اور ان کی بھرپور کارکردگی کو دیکھ کر دعائیں دیں اور متکلم اسلام مدظلہ کی انتھک محنت کو سراہا۔
اسفار:
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ نے 25مارچ بروز اتوار جنوبی پنجاب کے سفر کا آغاز کیا۔
Read more ...

کنز الدقائق

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ
کنز الدقائق
مولانا محمدیوسف حفظہ اللہ
پہلی صدی ہجری سے تیسری صدی ہجری تک کا زمانہ اسلامی علوم وفنون کا تشکیلی دور ہے ،سارے علوم وفنون ایک مخصوص علمی انداز میں مرتب کیے جارہے تھے۔ تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ اور بقیہ علوم وفنون کی اصل تشکیل ابتدائی تین صدیوں میں ہی ہوئی۔چنانچہ جب تشکیلی دور کا یہ مرحلہ گزر گیا اور ایک بنیاد فراہم ہوگئی تو یہ علوم وفنون اتنے پھیل گئے کہ ایک طالب علم کے لیے ان کا احاطہ کرنا اور ان کو اپنی گرفت میں لانا مشکل ہوگیا۔چنانچہ اس دور کے چند جید علماء کرام نے اس ضرورت کو محسوس کیا کہ اگر سارے ذخیرۂ علم کو ایک مختصر کتابچے کے اندر سمو دیا جائےتو طلبہ کے لیے سمجھنا اور یاد کرنا آسان ہوگا۔
اس درسی ضرورت کے پیش نظر کچھ متون لکھے گئے ان میں اس بات کا خیال رکھا گیا کہ اس علم میں اس وقت تک جتنی وسعت پیدا ہوئی ہے اس کا جائزہ لے کر اس کے جو بنیادی مسائل ہیں اور جن پر اس علم
Read more ...

تذکرہ اکابر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تذکرہ اکابر
فخر المتکلمین خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ
مولانا محمدعبداللہ معتصم حفظہ اللہ
ولادت۔ و نسب:
سرتاج المحدثین حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری صفر 1269ھ بمطابق دسمبر1852ء کو منصّۂ شہود پر جلوہ افروز ہوئے۔آپ کا آبائی وطن صوبہ یوپی ضلع سہارنپور کا ایک مشہور قصبہ انبیٹھ۔ ہے۔آپ کا سلسلہ نسب دسویں پشت پر اپنے روحانی باپ ومرشد قطب الارشاد حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ سے جاملتا ہے آپ کے والد ماجد شاہ مجید قصبہ ابنیٹھ۔ کے مشہور وممتاز خاندان ایوبی کے ایک نمایاں فرد تھے۔آپ کی والدہ حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی رحمہ اللہ صدرمدرس دارالعلوم دیوبند کی حقیقی بہن اور استاذ الکل حضرت مولانا مملوک علی قدس سرہ کی صاحبزادی تھی۔شاہ مجید علی ریاست کے سرکاری عہدیدار ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات گھر سے باہر ہوتے
Read more ...

تذکرہ اکابر

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تذکرہ اکابر
فخر المتکلمین خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ
مولانا محمدعبداللہ معتصم حفظہ اللہ
ولادت۔ و نسب:
سرتاج المحدثین حضرت مولانا خلیل احمد سہارنپوری صفر 1269ھ بمطابق دسمبر1852ء کو منصّۂ شہود پر جلوہ افروز ہوئے۔آپ کا آبائی وطن صوبہ یوپی ضلع سہارنپور کا ایک مشہور قصبہ انبیٹھ۔ ہے۔آپ کا سلسلہ نسب دسویں پشت پر اپنے روحانی باپ ومرشد قطب الارشاد حضرت مولانا گنگوہی رحمہ اللہ سے جاملتا ہے آپ کے والد ماجد شاہ مجید قصبہ ابنیٹھ۔ کے مشہور وممتاز خاندان ایوبی کے ایک نمایاں فرد تھے۔آپ کی والدہ حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی رحمہ اللہ صدرمدرس دارالعلوم دیوبند کی حقیقی بہن اور استاذ الکل حضرت مولانا مملوک علی قدس سرہ کی صاحبزادی تھی
Read more ...
Page 1 of 2