احسن اقدام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
احسن اقدام
مولانا محمد الیاس گھمن
جامعۃ الرشید ویسے ہی ماشاء اللہ اپنے ہر پروگرام میں اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔امت مسلمہ کے زخموں پر مرہم پا شی کرنا ہو یا جدیدیت کے ناسور کا مقابلہ کرنا ہو ،ہر لمحہ ہر آن چاک وچابند اور۔ ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کو ہمہ وقت تیا ر ....جامعۃ الرشید ادارہ کم تحریک زیادہ ہے۔۔۔ کو حلال فوڈ سیمینار منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے۔ اہل علم حضرات نے شرکت کی اور پوری قوم جب بے فکری سے کھانے پینے میں مشغول تھی یہ اہل دل۔ یا یوں کہیے "دل جلے"۔ حلال وحرام کی بحث میں مشغول تھے کہ کس طرح ہماری۔ مسلم قوم کا کھانا پینا حلال ہو جائے۔ اور متشابہ اشیاء ان کا جزو بدن نہ بن جائیں ۔ اور یہ وہی پر فتن دور ہے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:
لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يُبَالِي الْمَرْءُ بِمَا أَخَذَ الْمَالَ أَمِنْ حَلَالٍ أَمْ مِنْ حَرَامٍ
(صحیح البخاری: رقم 1952)
کہ لوگ حلال و حرام کی فکر چھوڑ دیں گے اور قطعاً پروا نہیں کریں گے کہ مال حلال ذریعے سے کما رہے ہیں یا حرام سے؟۔ ایسے دور میں لوگوں کو حرام سے بچانے اور حلال تک ان کی رسائی کو ممکن بنانے کے لئے جامعۃ الرشید کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے۔ اور ہر ذی شعور جامعۃ الرشید کی اس مبارک سعی پر دل وجان سے خوش بھی ہے اور جامعہ کا شکر گزار بھی ۔
ہماری دلی دعا ہے کہ جامعہ کا یہ اقدام بخیر وخوبی۔۔ کامیابی سے ہم کنار ہو۔ اور جلد از جلد حلال وحرام اشیاء کی لسٹ'' ضرب مومن'' کے صفحات کی زینت بنے۔ تو امت مسلمہ کو فائدہ ہو۔۔ حلال وحرام کے متعلق " تمییز الکلام عن الحلال و الحام" نامی کتاب میں جانوروں کے بارے میں تو لکھا ہوا ہے لیکن ڈبہ بند امپورٹڈ(Imported) کھانے تحقیق طلب ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ جامعۃ الرشید اور دیگر اہل حق کے تمام ادارے اپنے مبارک منصوبوں میں کامیابی سے منزل آشنا ہوں آمین ثم آمین۔