سانحہ پر ملال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
سانحہ پر ملال!
مولانا محمد الیاس گھمن
مورخہ 7 -اپریل2012ء :
گیاری سیکٹر سکردو میں پاکستان آرمی کے جانبازوں کے ساتھ پیش آنے والے سانحہ پر پوری قوم انتہائی صدمہ سے دوچار ہے اور اس سانحہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے۔ ورثاء کےساتھ غم میں برابر شریک ہے۔ ایسے سانحات ہماری اجتماعی بداعمالیوں پر تنبیہ ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اجتماعی گناہوں سے اجتماعی اور انفرادی گناہوں سے انفرادی توبہ کی توفیق نصیب فرمائے،اور ہمارے ان نوجوانوں کی شہادت کو قبول فرمائے جو برف پوش پہاڑوں میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔خداوند کریم مرحومین کے پسماندگان کو صبرجمیل نصیب فرمائے اور پوری قوم کو ایسے سانحات سے محفوظ فرمائے ۔بندہ اس صدمہ میں پوری قوم کی طرح پسماندگان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔بس ہم سب اس سانحہ پرملال پر اللہ سے یہی دعا کرتے ہیں:
اللہم لاتحرمنا اجرہ ولاتفتنابعدہ