اخبار مرکز

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
اخبار مرکز
بشیر احمد قاسمی
مولانا حبیب الرحمن تونسوی صاحب کی مرکز آمد:
24مارچ استاذ العلماء۔ حضرت مولانا حبیب الرحمن تونسوی مدظلہ مرکز اہل السنۃ والجماعۃ تشریف لائے۔حضرت تونسوی مدظلہ متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ کے استاذ ہیں۔مرکز کے شعبہ جات اور ان کی بھرپور کارکردگی کو دیکھ کر دعائیں دیں اور متکلم اسلام مدظلہ کی انتھک محنت کو سراہا۔
اسفار:
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ نے 25مارچ بروز اتوار جنوبی پنجاب کے سفر کا آغاز کیا۔ مختلف اضلاع مثلاً ملتان،لیہ،رحیم یار خان وغیرہ سے یہ سفر شروع ہوا اور 29مارچ 2012ء کو کراچی پہنچے۔
متکلم اسلام کی۔ اجتماع خانقاہ اشرفیہ اختریہ کراچی میں شرکت:
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے پیر مرشد عارف باللہ حضرت اقدس شاہ حکیم محمد اختر دامت برکاتہم العالیہ کی خانقاہ اشرفیہ اختریہ کراچی میں عالمی اصلاحی اجتماع ہوا جس میں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ تعالی سمیت دیگر خلفاء اور عوام الناس نے شرکت کی۔
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ تعالی کا تیسرا نکاح مسنونہ:
5اپریل 2012ء بروز جمعرات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالی کا تیسرا نکاح ہوا۔شیخ الحدیث مولانا محمدزکریاکاندھلوی رحمہ اللہ کے صاحبزادے مولانا محمد طلحہ کاندھلوی مدظلہ العالی نے نکاح پڑھایا۔ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ تعالی کی یہ تیسری اہلیہ محترمہ مشہور تبلیغی بزرگ حضرت مولانا مفتی زین العابدین رحمہ اللہ کی صاحبزادی ہیں۔
بیرون اسفار:
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ تعالی کا مسلکی حوالے سے سفر 7 -اپریل 2012ء سے شروع ہوا۔دبئی کے مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے 13اپریل 2012 ء کو حضرت مدظلہ واپس تشریف لائے۔
مولانا عصمت اللہ شاہ اور مولانا ابوایوب قادری حفظہما اللہ کے دروس:
۔۔ مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودہا کے متخصصین کی علمی آبیاری کے لیے مناظر اہل السنۃ والجماعۃ حضرت مولانا عصمت اللہ شاہ۔ اور مولانا ابوایوب قادری حفظہما اللہ تشریف لائے۔ اول الذکر نے مسئلہ خلافت،مطالعہ مودودیت اور فتنہ خارجیت جبکہ ثانی الذکر نے اہل بدعت کے عقائد،رد بدعات اور ان سے طریقہ ہائے گفتگو پر مدلل دروس ارشاد فرمائے۔
قائد جمعیعت۔ حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی مرکز آمد:
16اپریل 2012ء قائد جمیعت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ العالی مرکز۔ اہل السنہ والجماعہ میں تشریف لائے۔حضرت کی آمد پر متکلمِ اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن۔ حفظہ اللہ،اساتذۂ مرکز اور متخصصین نے پر جوش استقبال کیا۔مرکز کے مختلف شعبہ جات۔ کا معائنہ کراتے ہوئے متکلم اسلام حفظہ اللہ نے اپنے۔ ادارے اور مسلکی کام۔ کی گارگزاری سنائی جسے سن کر۔ قائد جمعییعت حضرت مولانا فضل الرحمان۔ مدظلہ العالی نے انتہائی مسرت کا اظہارفرمایااور اس۔ مبارک کام کی ترقی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
حضرت اقدس مولانا محمد طلحہ کاندھلوی صاحب مدظلہ العالی کی مرکزتشریف آوری:
17اپریل 2012ء مرکز میں قطب عالم شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند حضرت اقدس مولانا محمد طلحہ کاندہلوی مدظلہ العالی تشریف لائے۔حضرت مدظلہ کے ساتھ ہند اور پاکستان کے کئی جید علمائے عظام بھی تشریف لائے جن میں فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی صاحب مدظلہ العالی(مکہ مکرمہ)، پیر طریقت حضرت مولانا عزیز الرحمان ہزاروی صاحب مدظلہ العالی(راولپنڈی)، حضرت مولانا محمد شاہد صاحب مدظلہ العالی(نواسہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ۔ وناظم مظاہر العلوم سہانپور)، جناب محمد خالد صاحب (گجرات ،ہند) اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔حضرت کی آمد پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ سمیت۔ اراکین مرکز۔ و متخصصین نے پرجوش استقبال کیا۔اس موقع پر قرب وجوار کے علماء وعوام بھی مرکز میں جمع ہوگئے اور ایک محفل ذکر کا انعقاد بھی ہوا۔جس میں اولاً متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خطاب فرمایا اور حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہ العالی کا بھی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اپنی تکلیف اور سفر کی صعوبتوں کے باوجود ہمیں اعزاز بخشا اور ہماری دعوت پر تشریف لائے۔بعدازاں پیرطریقت حضرت مولانا عزیز الرحمان ہزاروی مدظلہ العالی نے وعظ فرمایا اور ذکر اللہ سے سامعین کے قلوب کو گرمایا۔ حضرت مولانا محمد طلحہ کاندہلوی مدظلہ العالی نے شرکاء مجلس سے خطاب فرماتے ہوئے نکاح بیوگان پر بہت زور دیا کہ بیوہ عورتوں سے نکاح کرنا ایک سنت کو زندہ کرنا ہے۔اس پر متکلم اسلام حضرت مولانا محمد الیاس گھمن صاحب حفظہ اللہ کے اس اقدام کو نمونہ قرار دیا کہ انہوں نے مشہور تبلیغی بزرگ حضرت مولانا مفتی زین العابدین رحمہ اللہ کی بیٹی سے نکاح فرمایا ہے۔ مولانا محمد طلحہ مدظلہ العالی نے فرمایا کہ بیوہ سے نکاح پر طعنہ دینے والے طعن بھی کرتے ہیں لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر سنت کے احیاء کے لیے کمر بستہ رہنا چاہیے۔ مولانا محمد الیاس گھمن صاحب کی طرح تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سنت کو زندہ کریں۔ حضرت۔ نے اس نکاح میں برکت کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔۔ حضرت نے بیان کے بعد ذکر بھی کروایا اور چند احباب کو۔ بیعت بھی کیا۔علماء اور متخصصین کی خواہش پر اجازت حدیث بھی مرحمت فرمائی۔